15/04/2026
اٹلی کے شہر Crotone میں انسانیت اور ایمانداری کی ایک خوبصورت مثال سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ نوجوان عبدل نے سڑک پر ملا ہوا بٹوہ (والٹ) بغیر کسی لالچ کے Polizia di Stato کے حوالے کر دیا۔ اس بٹوے میں نقد رقم، اہم دستاویزات اور کریڈٹ کارڈز موجود تھے۔ عبدال نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن جا کر یہ امانت جمع کروائی، جس کے بعد پولیس نے چند ہی منٹوں میں اصل مالک کو تلاش کر کے اس کا سامان واپس کر دیا۔ مالک نے عبدال کی ایمانداری اور اعلیٰ اخلاق کی دل کھول کر تعریف کی۔ حکام کے مطابق عبدال شروع سے ہی ایک ذمہ دار، مہذب اور اصولوں کا پابند نوجوان رہا ہے، اور اس کا یہ عمل نہ صرف اس کی بہترین تربیت کا ثبوت ہے بلکہ معاشرے میں اعتماد اور بھائی چارے کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
゚viralシalシ