Roshan Azad Khayal - RAK

Roshan Azad Khayal - RAK RAK believes that a common man can solve many problems by himself.

جب (کے ایف سی) نے اسرائیلی افواج کی میدان جنگ میں مدد کا اعلان کیا تھا تو غیرت مند مسلمانوں نے بھی (کے ایف سی) کے مکمل ب...
20/02/2024

جب (کے ایف سی) نے اسرائیلی افواج کی میدان جنگ میں مدد کا اعلان کیا تھا تو غیرت مند مسلمانوں نے بھی (کے ایف سی) کے مکمل بائکاٹ کا اعلان کیا اور ہم نے دیکھا کہ پاکستان سمیت کئی اور ممالک میں ان کے فرینچائز مکمل طور پر بند ہو گئے۔
یہ اسرائیل نواز کمپنیز اب دوبارہ اپنا پیر یہاں جمانے کے لئے ان بڑے ایونٹس کو اسپانسر کررہے ہیں اور ہمارے اداروں نے بھی اس چیز کی بھرپور تائید کی کہ اسرائیل نوازی میں ہم بھی کسی سے پیچھے نہیں۔
تو اپنے مسلمان بھائیوں، ماؤں، بہنون اور بچوں کے لئے درد رکھنے والوں نے بھی ان اداروں کے بائکاٹ کا ٹرینڈ شروع کیا ہے۔

(کے ایف سی ) کو منافع دینا اپنے مسلمان بھائیوں کے خون کا سودا ہے!
ہم (پی ایس ایل) کا بھی بائکاٹ کرتے ہیں!
ہم یہ درد بھولے نہیں ہیں، ہم اپنے اپنے حصے کی آواز بلند کرتے رہیں گے، جب تک انصاف نہیں ملتا ✌️
انشاءاللہ

28/01/2024

ہم مسجد میں جانا اس بنیاد پر ترک تو کر سکتے ہیں کہ اس مسجد کا امام وہابی ہے سنی ہے دیوبند ہے مگر ہم ان سیاستدانوں کو کبھی نہیں چھوڑ سکتے جو پوری کی پوری سیاست اللہ کے خلاف کرتے ہیں جن کے قول صرف جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں.

ہم اس عالم پر اپنے الفاظ کے وار تو کر سکتے ہیں جس کی ایک بات ہمارے مزاج کے خلاف ہو جائے پھر چاہے وہ بات سچ ہی کیوں نہ ہو مگر ہم اس سیاستدان کے خلاف کبھی نہیں بول سکتے جس کی ہر بات ہر کام ہر قانون اللہ کے قانون اور نظام کے خلاف ہو.

ہم اس عالم کے خلاف تو گلی کوچوں پر کھڑے ہو کر باتیں کر سکتے فساد پھلا سکتے ہیں جو ہمارے فرقے سے تعلق نہ رکھتا ہو مگر اس سیاستدان کے خلاف کبھی بھی کوئی بات نہیں سن سکتے جس کے دورِ حکومت میں شراب زنا سود اور باقی گناہوں پر کوئی روک تھام نہ ہو اور سب کچھ اللہ کے قانون اور حکم کے خلاف ہو رہا ہو.

کیونکہ ہم اللہ کے نہیں ان سیاستدانوں کے غلام ہیں ہم اللہ کے نہیں پیسے کے غلام ہیں ہم اللہ کے نہیں اپنے نفس اور نفسانی خواہشات کے غلام ہم انگریز کے غلام تھے اور ہیں.
ہمیں اس دفعہ ووٹنگ میں حصہ لینے سے انکار کرنا ہوگا۔ 🪔🏳✊

20/01/2024
مذہبی رواداری کے اعتبار سے افغان سٹوڈنس ہمارے مذہبی طبقہ سے کئی گنا زیادہ سنجیدہ ہیں، ان کی پہلی حکومت میں بھی شیعہ ہوتے...
28/11/2023

مذہبی رواداری کے اعتبار سے افغان سٹوڈنس ہمارے مذہبی طبقہ سے کئی گنا زیادہ سنجیدہ ہیں، ان کی پہلی حکومت میں بھی شیعہ ہوتے تھے، پھر جنگ کا سلسلہ شروع ہوا تو صرف سپاہی ہی نہیں بلکہ کمانڈرز میں بھی شیعہ ہوا کرتے تھے، جب کہ ہمارے یہاں شیعہ سنی ابھی تک ایک ساتھ بیٹھنے پہ مانوس نہیں ہوئے، باوجودیکہ ہم 1947ء سے ایک ساتھ چل رہے ہیں اور وہ 1994ء سے، مسئلہ یہ ہے کہ شیعہ سنی اختلافات دنیا میں جہاں کہیں ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ ہمارے یہاں ان اختلافات کو مقتدر قوتیں ہی ابھارتے ہیں، مرغوں کی طرح اختلافی امور میں انہیں ایک دوسرے پر اکساتے ہیں،جس سے فریقین کے درمیان موقع بموقع تصادم واقع ہوتے رہتے ہیں، پھر تصادم و نفرت کی یہ گہری خلیج انہیں مل بیٹھنے بھی نہیں دیتی، یہی وجہ ہے کہ ہم ابھی تک ایک دوسرے کے خیالات سے لاعلم اور بیٹھ کر گفتگو کرنے سے نامانوس ہیں بلکہ ایک دوسرے کی وجود تک کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔ اس اعتبار سے اگر دیکھا جائے تو افغان طلبہ بھی ہمارے مولویوں سے کہیں زیادہ سنجیدہ ہیں۔

(27 نومبر 2021ء - نشرِ مکرر)

مغرب کو چاہیے مسلمانوں کے ساتھ جنگ نہ کریں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے مسلمانوں کے ملکوں پر قابض نہ ہو۔ تو پھر اسلام امن...
13/10/2023

مغرب کو چاہیے مسلمانوں کے ساتھ جنگ نہ کریں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے مسلمانوں کے ملکوں پر قابض نہ ہو۔ تو پھر اسلام امن کا درس دیتا ہے جنگ کا نہیں۔
جنگ کا مخول بنانے والے کون؟
مسلمانوں کو اپنے ملک سے محبت کا درس ملا ہیں اور اس پر کیسی غیر مذہب کا قبضہ قبول نہ کرنے کا درس ملا ہے۔
اور اگر کوئی اس حقیقت سے مہ موڑنا چاہے تو اس سے کوئی شکوہ نہیں ماحول ہی ایسا بنا ہوا ہے۔
بھائیوں ایک بات واضح رہے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں مسلمان آپس میں کوئی جنگ، جہاد نہیں کر سکتے اگر ایسا کوئی کرتا ہے تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

مسلمانوں کے درمیان قلم ✍🏻 سے جہاد ہوتا ہے مصلحت سے باتیں خل ہوتی ہیں اور اپنے ملکی آئین کے دائرے میں رہ کر اپنی منزل مقصود کی جانب گامزن ہوتے ہیں۔
🇵🇸

✊🏻🪔

11/10/2023

Address

Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roshan Azad Khayal - RAK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category