امید ویلفیئر فاؤنڈیشن

امید ویلفیئر فاؤنڈیشن Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from امید ویلفیئر فاؤنڈیشن, Social service, Lakki Marwat.

امید ویلفیئر فاؤنڈیشن غازی خیل اپنے گاؤں اور ملحقہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں، اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹے موٹے مفاد عامہ کے کام اور صدقہ جاریہ والے کام کرنے کیلئے ہے۔

🌱 ہم کوشش سے تعمیرِ چمن کرتے رہیں گے! 🌱آج ماشاءاللہ اپنے علاقے کے تعلیمی مسائل، خصوصاً GMS غازی خیل اور GHS طبی مراد میں...
31/08/2026

🌱 ہم کوشش سے تعمیرِ چمن کرتے رہیں گے! 🌱

آج ماشاءاللہ اپنے علاقے کے تعلیمی مسائل، خصوصاً GMS غازی خیل اور GHS طبی مراد میں اساتذہ کی کمی کے حوالے سے محکمۂ تعلیم کے ،DEO اور متعلقہ افسران سے ملاقات ہوئی اور تفصیلی گفتگو کی۔
الحمدللہ، ہماری کوششوں کو سراہتے ہوئے GMS غازی خیل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک اسسٹنٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ GHS طبی مراد کے لیے ان شاء اللہ آئندہ ہفتے ایک یا دو اساتذہ فراہم کیے جائیں گے۔
ہماری کوشش صرف ایک ہے: ہمارے بچوں کی تعلیم کا راستہ ہموار ہو۔
ان شاء اللہ، جب تک ممکن ہو، ہم اپنے علاقے کے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
تعلیم کے لیے کوشش، اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ھماری جدوجہد جاری رہے گی ۔
اور ساتھ ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول صدر آباد کے بچوں کے لیے 72 کرسی منظور کرالیے، جو اس ہفتے پہنچا دیے جائینگے ۔

Basir khan Member Umeed Wellfier Foundation Ghazi Khel

خان زیب خان ولد امیر احمد خان، ساکن طبی مراد، اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں۔ وہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں اور گھر والوں کا ...
17/08/2026

خان زیب خان ولد امیر احمد خان، ساکن طبی مراد، اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں۔ وہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں اور گھر والوں کا پیٹ پالتے ہیں، مگر چند ماہ قبل ان کا پاؤں ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے وہ اس وقت مزدوری کرنے کے قابل نہیں رہے اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق پاؤں کے آپریشن اور ضروری علاج پر تقریباً 40 سے 50 ہزار روپے خرچ آئے گا۔ گھر کا واحد کمانے والا فرد بیمار ہو تو واقعی گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

ہم اپنے دوستوں اور خاص کر تمام نوکر پیشہ، کاروباری حضرات، دوستوں اور اہلِ خیر سے خصوصی اپیل کرتے ہیں کہ خان زیب خان کے علاج میں اپنی استطاعت کے مطابق مالی تعاون کریں۔ آپ کا چھوٹا سا تعاون بھی اس غریب خاندان کے لیے بہت بڑا سہارا بن سکتا ہے۔

آئیے مل کر ان کا علاج مکمل کروائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر محنت مزدوری کے قابل ہوں اور اپنے بچوں اور گھر والوں کا سہارا بن سکیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور خان زیب خان کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
Account Nmbr Banam Asghar khan
03467348019

Basir khan member Umeed Wellfier Foundation Ghazi Khel

01/08/2026

شکریہ تتر خیل ۔۔۔❤️
آج کے میچ میں ہمارے گاؤں کی کینسر سے متاثرہ بہن کے علاج کے لیے 33,700 روپے جمع ہوئے۔ یہ رقم صرف مالی مدد نہیں بلکہ ایک امید، ایک حوصلہ اور انسانیت کی زندہ مثال ہے، جو ان شاء اللہ ان کے علاج کو جاری رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔

ہم تتر خیل کی عوام، تمام کھلاڑیوں، منتظمین اور ہر اُس دردِ دل رکھنے والے شخص کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جس نے اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال، جان اور رزق میں برکت عطا فرمائے، ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور ہماری بہن کو جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
آپ سب کے تعاون، اعتماد اور محبت کا بے حد شکریہ۔ 🙏🏿

Basir khan Sabka Youth Member VC Ghazi
Member Umeed Wellfier Foundation Ghazi Khel

29/07/2026

کوئ انسان مصیبت میں ہے تو بڑھ کر اس کا ہاتھ تھام لینا انسانیت کی معراج ہے

Umeed Wellfier Foundation Ghazi Khel ♥️

🤲 انسانیت سب سے بڑی جیت ہے! ❤️کوشش ہماری، تعاون آپ سب کا، اور شفا صرف اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے۔ان شاء اللہ 29 جولائی...
28/07/2026

🤲 انسانیت سب سے بڑی جیت ہے! ❤️

کوشش ہماری، تعاون آپ سب کا، اور شفا صرف اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے۔

ان شاء اللہ 29 جولائی کو Fighter Football Ground، #تترخیل میں ہونے والے SP MAMA 🆚 Friend سیمی فائنل کے موقع پر اپنے گاؤں کی کینسر سے متاثرہ بہن کے علاج کے لیے جھولی مہم کے تحت چندہ جمع کیا جائے گا۔

تمام اہلِ علاقہ، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آپ کی معمولی سی مدد بھی کسی کی زندگی میں امید کی کرن بن سکتی ہے۔

آئیں! کھیل کے ساتھ انسانیت کو بھی جیتائیں۔ 🤲❤️

اللہ تعالیٰ سب کے مال، جان اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

شکریہ: امید ویلفیئر فاؤنڈیشن، غازی خیل
Basir Khan – Youth Member VC Ghazi Khel | Member Umeed Welfare Foundation Ghazi Khel

الحمدللہ!آج ایم سی سی (MCC) کے فائنل میچ میں ضلع لکی مروت کے کینسر سے متاثرہ 3 سے 4 مستحق مریضوں کے لیے اجتماعی چندہ جمع...
26/07/2026

الحمدللہ!
آج ایم سی سی (MCC) کے فائنل میچ میں ضلع لکی مروت کے کینسر سے متاثرہ 3 سے 4 مستحق مریضوں کے لیے اجتماعی چندہ جمع کیا گیا۔ ان شاء اللہ یہ رقم تمام مستحق مریضوں میں مساوی طور پر تقسیم کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے گاؤں غازی خیل کی کینسر سے متاثرہ بہن بھی اس امداد میں شامل ہوں گی۔ ان شاء اللہ کل چندے کی گنتی مکمل ہونے کے بعد رقم مستحقین تک پہنچا دی جائے گی۔

اللہ پاک تمام عطیہ دہندگان، منتظمین اور ہر اس شخص کو جزائے خیر عطا فرمائے جس نے اس نیک کام میں کسی بھی طرح حصہ لیا۔ بے شک، کسی کی زندگی آسان بنانا بہت بڑی عبادت ہے۔
جزاکم اللہ خیراً۔ 🤲🏻
Basir khan Sabka Youth Member VC Ghazi Khel
Member Umeed Wellfier Foundation Ghazi Khel

باپ وہ عظیم ہستی ہے جو اپنی اولاد کی خاطر ہر حد تک چلا جاتا ہے۔ مگر جب ایک باپ خود گولی لگنے سے زخمی، بے سہارا اور معاشی...
25/07/2026

باپ وہ عظیم ہستی ہے جو اپنی اولاد کی خاطر ہر حد تک چلا جاتا ہے۔ مگر جب ایک باپ خود گولی لگنے سے زخمی، بے سہارا اور معاشی مشکلات کا شکار ہو، تو وہ اپنی بیٹی کے علاج کے لیے کہاں جائے؟
درہ پیزو کے ایک ایسے ہی مجبور باپ کی بیٹی کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہے۔ آج وہ خاندان ہماری توجہ، ہماری ہمدردی اور ہماری عملی مدد کا منتظر ہے۔
جس طرح ہمارے اپنے ہم پر حق رکھتے ہیں، اسی طرح ضرورت مند بھی ہمارے تعاون کے مستحق ہیں۔

ان شاء اللہ کل MCCفائنل میں چوھدری فاؤنڈیشن کی جانب سے اس خاندان کے لیے "جھولی مہم" کے تحت چندہ جمع کیا جائے گا۔

آپ سب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ 10، 50، 100 روپے یا اپنی استطاعت کے مطابق ضرور ساتھ لائیں۔ شاید آپ کا یہ چھوٹا سا تعاون ایک باپ کی امید اور ایک بیٹی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن جائے۔

آئیے، انسانیت کا ساتھ دیں، کسی کی امید بنیں۔

شکریہ۔ 🤲🏻
Basir khan Sabka Youth Member VC Ghazi Khel
Member Umeed Wellfier Foundation Ghazi Khel

18/07/2026

الحمدللہ
ہماری جدوجہد اور خدمت کا سفر بے آسرا خاندانوں، لاچار اور مستحق افراد کے ساتھ بغیر کسی ذاتی مفاد اور لالچ کے، صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ان شاء اللہ جاری رہے گا۔

آپ سب کے اعتماد، تعاون اور دعاؤں پر ہم دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

امید ویلفیئر فاؤنڈیشن غازی خیل ان شاء اللہ اپنی کینسر سے متاثرہ بہن کے علاج کو ہر ممکن حد تک جاری رکھے گی اور اس مشکل گھڑی میں اسے تنہا نہیں چھوڑے گی۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Basir Khan Member Umeed Wellfier Foundation Ghazi Khel

بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے۔ان شاء اللہ کل ایم سی سی مشہ منصور میں ہمارے گاؤں غازی خیل کی کینسر سے متاثرہ بہ...
17/07/2026

بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے۔

ان شاء اللہ کل ایم سی سی مشہ منصور میں ہمارے گاؤں غازی خیل کی کینسر سے متاثرہ بہن کے علاج کے لیے چندہ جو ابھی پیشاور میں زیر علاج ہیں مہم کا اہتمام کیا جائے گا۔

تمام نوجوانوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں اور ایک بے سہارا خاندان کی امید بنیں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد بھی کسی کی زندگی میں بڑی آسانی لا سکتی ہے۔

آئیے، مل کر انسانیت، اخوت اور ہمدردی کی بہترین مثال قائم کریں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے مال، جان اور رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏻. . سارے دوست اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
شکریہ۔ 🙏🏿
Basir khan Sabka Youth Member VC Ghazi Khel
Member Umeed Wellfier Foundation Ghazi Khel

Account Nmbr 0316 9691475
Rakhmat Ullah Khan

10/07/2026

بعض لمحات انسان کے دل کو بے حد خوشی اور امید سے بھر دیتے ہیں۔ الحمدللہ! یہ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے نوجوان انسانیت کی خدمت کو اپنی ترجیح بنا رہے ہیں اور خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

آج ہمارے پڑوسی گاؤں لنگر خیل پکہ کے تین باہمت نوجوانوں نے ہمارے گاؤں کی کینسر سے متاثرہ بہن کے علاج کے لیے 10,000 روپے عطیہ کیے۔ یہ صرف مالی تعاون نہیں بلکہ انسانیت، اخوت اور ہمدردی کی ایک خوبصورت مثال ہے، جو قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔

اللہ تعالیٰ ان نوجوانوں کو جزائے خیر عطا فرمائے، ان کے رزق میں برکت دے، اور انہیں ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور نیکی کے کاموں کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔ 🤲❤️

Basir Khan Member Umeed Wellfier Foundation Ghazi Khel

Address

Lakki Marwat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when امید ویلفیئر فاؤنڈیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to امید ویلفیئر فاؤنڈیشن:

Shortcuts

Share

Category