فضل الرحمان آفريدى، سالار خداٸى خدمتګار تنظيم، ضلع خيبر

  • Home
  • Pakistan
  • Landi Kotal
  • فضل الرحمان آفريدى، سالار خداٸى خدمتګار تنظيم، ضلع خيبر

فضل الرحمان آفريدى، سالار خداٸى خدمتګار تنظيم، ضلع خيبر Khudai Khidmatgar Organization District Khyber Salar and Awami National Party Provincial Council Member

welfare and a political initiative to aware masses

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی کی ہدایت پر جاری شین خیبر شجرکاری مہم کے سلسلے میں ت...
07/08/2026

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی کی ہدایت پر جاری شین خیبر شجرکاری مہم کے سلسلے میں تحصیل لنڈی کوتل، خوگہ خیل اشرف خیل میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔

شجرکاری مہم کی نگرانی عوامی نیشنل پارٹی تحصیل لنڈی کوتل کے سوشل میڈیا سیکرٹری عبد الوہاب شینواری نے کی، جبکہ پودے ملک نظام الدین شینواری کی قلعہ میں لگائے گئے۔ اس موقع پر ماحولیاتی تحفظ، سرسبز و شاداب خیبر اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف و صحت مند ماحول کی اہمیت پر زور دیا گیا۔



06/08/2026

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی کی ہدایت پر جاری "شین خیبر شجرکاری مہم" کے سلسلے میں تحصیل لنڈیکوتل کے سالار خادم آفریدی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بابائے غزل امیر حمزہ شینواری کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مزار کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگا کر شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر ماحول کے تحفظ، سرسبز خیبر اور آنے والی نسلوں کے لیے شجرکاری کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔



خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی کی ہدایت کے مطابق اج خدائی خدمت گار آرگنائزیشن تحصیل...
06/08/2026

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی کی ہدایت کے مطابق اج خدائی خدمت گار آرگنائزیشن تحصیل لنڈیکوتل کے سالار خادم آفریدی اور رضاکار فہیم آفریدی نے پشتو ادب کے نامور شاعر میسری خان آفریدی المعروف خاطر آفریدی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شین خیبر شجرکاری مہم کے سلسلے میں مزار کے احاطے میں پودے بھی لگائے گئے تاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ باچا خان بابا کے شجرکاری اور خدمتِ خلق کے پیغام کو بھی فروغ دیا جا سکے۔۔۔

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی کی ہدایت کے مطابق تحصیل لنڈیکوتل کے سالار خادم آفرید...
05/08/2026

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی کی ہدایت کے مطابق تحصیل لنڈیکوتل کے سالار خادم آفریدی اور ان کی ٹیم کی جانب سے "شین خیبر شجرکاری مہم" بھرپور انداز میں جاری ہے۔

اسی سلسلے میں آج تحصیل لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں میں شجرکاری کی گئی، جہاں ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں کمی لانے اور عوام میں درخت لگانے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی و سماجی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور سرسبز، صاف ستھرے اور خوشحال خیبر کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔



خدائی خدمت گار آرگنائزیشن تحصیل باڑہ کا اجلاس....خدائی خدمت گار آرگنائزیشن تحصیل باڑہ کا ایک اہم اجلاس تحصیل باڑہ کے سال...
04/08/2026

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن تحصیل باڑہ کا اجلاس....

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن تحصیل باڑہ کا ایک اہم اجلاس تحصیل باڑہ کے سالار حاجی ستوری خان آفریدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے ضلعی سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی اور ڈپٹی ضلعی سالار حاجی عابد حسین آفریدی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں تحصیل باڑہ کے ناظم شمشاد آفریدی، فنانس سیکرٹری مظلوم آفریدی سمیت تمام اقوام کے سالاران اور ناظمان نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر شین خیبر مہم کے سلسلے میں تمام اقوام کے ذمہ داران میں تقریباً 3,000 پودے تقسیم کیے گئے، جنہیں اپنے اپنے علاقوں میں لگایا جائے گا تاکہ شجرکاری کے ذریعے علاقے کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی اور ڈپٹی ضلعی سالار حاجی عابد حسین آفریدی نے خدائی خدمت گار آرگنائزیشن تحصیل باڑہ کی شاندار کارکردگی اور عوامی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شین خیبر مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی کا پیغاممجھے خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کی ت...
03/08/2026

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی کا پیغام

مجھے خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں لنڈیکوتل، جمرود اور باڑہ کے تمام سالاران اور رضاکاروں پر فخر ہے، جو فخرِ افغان خان عبدالغفار خان (باچا خان بابا) کے فلسفۂ خدمت پر عمل کرتے ہوئے ضلع خیبر میں "شین خیبر" شجرکاری مہم کو نہایت احسن انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ہمیشہ عوامی خدمت، علاقے کی خوبصورتی، ماحول کے تحفظ اور وطن کی آبادکاری کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔ میں تحصیل باڑہ، لنڈیکوتل اور جمرود کے تمام سالاران اور رضاکاروں کا تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں بے لوث خدمت کی روشن مثال قائم کی۔

خواہ آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کی مدد ہو، سیلاب زدگان کی خدمت ہو یا شجرکاری مہم، ہمارے رضاکار ہر محاذ پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

میں تمام ساتھیوں کو ان کی انتھک محنت، ایثار اور خدمتِ خلق کے جذبے پر دلی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔


فرمان اللہ ۔ ڈپٹی سالار تحصیل جمرود خدائی خدمتگار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار فضل رحمان آفریدی نے پشاور ڈویژن کے سالار ...
03/08/2026

فرمان اللہ ۔ ڈپٹی سالار تحصیل جمرود
خدائی خدمتگار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار فضل رحمان آفریدی نے پشاور ڈویژن کے سالار ملک فرہاد خان سے مشاورت کے بعد، فرمان اللہ کو ضلع خیبر (تحصیل جمرود) کا ڈپٹی سالار مقرر کر دیا ہے۔

🌱 تحصیل جمرود میں شین خیبر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز 🌱خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفر...
03/08/2026

🌱 تحصیل جمرود میں شین خیبر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز 🌱

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی کی ہدایت پر، تحصیل جمرود کے سالار ثمرگل آفریدی کی زیرِ نگرانی میں تحصیل جمرود میں"شین خیبر" شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

مہم کے دوران تحصیل جمرود کے مختلف علاقوں میں مختلف اقسام کے پودے اور بیج لگائے گئے تاکہ سرسبز، صاف اور ماحول دوست خیبر کی بنیاد رکھی جا سکے۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل جمرود کے صدر سلمان آفریدی، ترجمان زیرک آفریدی اور دیگر رضاکاروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔

خدائی خدمت گار آرگنائزیشن ضلع خیبر کے سالار حاجی فضل الرحمان آفریدی نے تحصیل سالار ثمرگل آفریدی اور ان کی پوری ٹیم کی محنت، جذبے اور عوامی خدمت کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ "شین خیبر" مہم کو ضلع بھر میں مزید وسعت دی جائے گی۔

آئیں! درخت لگائیں، خیبر کو سرسبز بنائیں۔ 🌿💚

| |

Address

Landi Kotal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فضل الرحمان آفريدى، سالار خداٸى خدمتګار تنظيم، ضلع خيبر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share