Khursheed Ahmed Junejo MNA PPPP

Khursheed Ahmed Junejo MNA PPPP President Pakistan Peoples Party (PPP) District Larkana, MNA NA-196 Kamber Shahdadkot

🎂❤️ Happy Birthday, Honorable Bilawal Bhutto Zardari Sb!Chairman, Pakistan Peoples Party🇵🇰 Hope of the NationWishing you...
21/09/2026

🎂❤️ Happy Birthday, Honorable Bilawal Bhutto Zardari Sb!

Chairman, Pakistan Peoples Party

🇵🇰 Hope of the Nation

Wishing you a very Happy Birthday and many more years of success, prosperity, and happiness🤍

نوڈیرو: شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یومِ شہادت پر پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ اور ویمن ونگ کی جانب سے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا...
20/09/2026

نوڈیرو:

شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یومِ شہادت پر پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ اور ویمن ونگ کی جانب سے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام۔

فریال تالپور کی شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت۔

فریال تالپور کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو خراجِ عقیدت، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد کو سلام۔

شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے زندگی بھر عوامی حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی: فریال تالپور

بھٹو خاندان کی تاریخ قربانی،
استقامت اور عوام سے وفاداری کی تاریخ ہے: فریال تالپور

شہداء بھٹو خاندان کے درجات کی بلندی، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تقریب میں ضلع لاڑکانہ کے صدر اور ایم این اےNA-196 قمبر شہدادکوٹ خورشید احمد جونیجو، ایم پی اے جمیل احمد سومرو، ایم پی اے سہیل انور سیال، جنرل سیکریٹری و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری سمیت پارٹی عہدیداران، کارکنان اور معززین کی شرکت۔

18/09/2026

تاریخ: 2026-09-18
قمبر:

شکریہ پاکستان پیپلز پارٹی🇱🇾
— عوام کی خدمت، عوام کی سہولت۔

جیئے بھٹو — جیئے عوام 🤍

پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کے تحت ضلع لاڑکانہ کے صدر و ایم این اے NA-196 قمبر شہدادکوٹ، خورشید احمد جونیجو آج قمبر ڈی سی آفس پہنچے، جہاں لاڑکانہ سے قمبر، بذریعہ شہدادکوٹ پیپلز بس کے نئے روٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

شکریہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی قیادت اور شکریہ محترمہ ادی فریال ٹالپر صاحبہ کی رہنمائی میں سندھ حکومت عوام کو جدید اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے عوامی سہولت کا اہم اقدام-

نئے بس روٹ کے آغاز سے لاڑکانہ، قمبر اور شہدادکوٹ کے عوام کو سفری سہولیات میں مزید آسانی اور بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع صدر و چیئرمین حاجی قمرالدین گوپانگ،چئرمين میونسپل کمیٹی نوابزادہ ریحان خان چانڈیو، ڈپٹی کمشنر کامران مشتاق شیخ، وائس چیئرمین لالا غلام محمد اسران، ایس ایس پی سردار حسن نیازی، ممبر ضلع کونسل عامر گوپانگ،محمد پنھل سومرو،غلام سرور بھٹو ضلع ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری و ضلع ڈجیٹل ھیڈ جاوید احمد چانڈیو، پرسنل سیکرٹری طارق حسین جونیجو سمیت ضلعی انتظامیہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران، پارٹی عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

17/09/2026

جب جب سندھ پر کڑا وقت آیا سندھ نے ایک آواز ایک عوام بن کر ہر قوت کا سامنا کیا ہے جب دنیا قائم ہوئی تو پہلا شہر فلسطین تھا اور پہلی ٹاؤن کمیٹی جو بنی وہ موہنجوڈارو میں تھی سندھ تب تھا سندھ آج ہے اور سندھ ہمیشہ رہے گا، انگریزوں سے لیکر راجپوتوں نے قبضہ کرنے کی کوشش مگر کوئی کامیاب نہیں۔ ہوسکا کیوں کہ سندھ کے عوام ایک آواز رہی اور آج بھی ہے میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان اراکین اسمبلی کو جنھوں نے سندھ کی وحدت پر یک آواز ہو کر وہ قرارداد پاس کی۔



-196

تاریخ: 16 ستمبر 2026لاڑکانہ:جیئے بھٹو 🇱🇾جیئے عوامجیئے سندھ🤍 سندھ ایک ہے، ایک رہے گی!سندھ کی وحدت، شناخت، ثقافت، تاریخ او...
16/09/2026

تاریخ: 16 ستمبر 2026
لاڑکانہ:

جیئے بھٹو 🇱🇾
جیئے عوام
جیئے سندھ🤍
سندھ ایک ہے، ایک رہے گی!

سندھ کی وحدت، شناخت، ثقافت، تاریخ اور دھرتی سے محبت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ضلع لاڑکانہ کے صدر و ایم این اے NA-196 قمبر شہدادکوٹ، خورشید احمد جونیجو نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن لاڑکانہ کی میزبانی میں سچل بینکوئٹ میں منعقدہ ”سندھ دھرتی میری ماں“ سیمینار میں سندھ کی جغرافیائی، تاریخی حیثیت اور وحدت کے موضوع پر منعقدہ فکری نشست سے تاریخی اور فکر انگیز خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں سندھ کی عظیم تاریخ، شاندار ثقافت، وحدت اور دھرتی سے وابستہ عوامی جذبات و احساسات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

سندھ کے امن، بھائی چارے، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہوگا۔ سندھ کی وحدت، باہمی احترام اور بھائی چارہ ہماری مشترکہ طاقت ہے۔





تاریخ: 2026-09-15تحصیل میرو خان:پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر و ایم این اے NA-196 قمبر شہدادکوٹ خورشید احمد جون...
15/09/2026

تاریخ: 2026-09-15
تحصیل میرو خان:

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر و ایم این اے NA-196 قمبر شہدادکوٹ خورشید احمد جونیجو، صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ و ایم پی اے PS-15 میرو خان نثار احمد کھوڑو اور ضلعی صدر و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حاجی قمرالدین گوپانگ نے آج تحصیل میرو خان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر یونین کونسل مصری خان چانڈیو اور یونین کونسل ٹھارو وڈو میں مختلف برادریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے پیاروں کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

بعد ازاں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا اور عوامی سہولیات کے لیے جاری کاموں کی پیش رفت کا معائنہ کیا گیا۔

بعد ازاں رئیس بھمبو خان چانڈیو کی جانب سے دی گئی ظہرانے کی دعوت میں شرکت کی۔

اس موقع پر تعلقہ صدر میر مخدوم مگسی، جنرل سیکریٹری رئیس بھمبو خان چانڈیو، عامر علی گوپانگ، پرسنل سیکریٹری طارق حسین جونیجو، قمرالدین کیڑو، ڈاکٹر صدام آہوجا اور عمران علی سیٹھار، محمد امین شیخ، عبدالصمد گوپانگ موجود تھے۔

تاریخ: 14 ستمبر 2026تحصیل قبو سعید خان:پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر اور ایم این اے NA-196 قمبر شہدادکوٹ، خورشی...
14/09/2026

تاریخ: 14 ستمبر 2026
تحصیل قبو سعید خان:

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر اور ایم این اے NA-196 قمبر شہدادکوٹ، خورشید احمد جونیجو نے آج اپنے حلقہ NA-196 تحصیل قبو سعید خان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں اور دیہات میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، جبکہ جاری ترقیاتی اسکیموں کا بھی تفصیلی دورہ کرکے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ تعلقہ صدر جان محمد کھوسو، میر اعجاز خان بروہی، بلاول اصغر شیخ، امتیاز علی بروہی، غلام عباس کھوسو، محمد ابراہیم کھوسو، گل حسن بروہی، سجاد علی بروہی، پرسنل سیکریٹری طارق حسین جونیجو، خادم حسین جاگیرانی، انجینئر محمد رفیق پیچوہو، سہیل احمد جونیجو، ایس ڈی او محمد خان عباسی اور ایس ڈی او غلام محمد قریشی سمیت پارٹی عہدیداران،کارکنان اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

خورشید احمد جونیجو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقہ NA-196 کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی ترقی کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

تاریخ - 2026-09-12گڑھی خدا بخش بھٹو:ایم آر ڈی کی ضیاء الحق کے خلاف جمہوری تحریک کے دوران شہید ہونے والے عظیم جیالوں اور ...
12/09/2026

تاریخ - 2026-09-12
گڑھی خدا بخش بھٹو:

ایم آر ڈی کی ضیاء الحق کے خلاف جمہوری تحریک کے دوران شہید ہونے والے عظیم جیالوں اور شہداء کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کی جانب سے گڑھی خدا بخش بھٹو میں قرآن خوانی، دعائے مغفرت اور خیرات فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر و ایم این اے NA-196 قمبر شہدادکوٹ خورشید احمد جونیجو، جنرل سیکریٹری ضلع لاڑکانہ و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اعجاز احمد لغاری سمیت ضلع بھر سے پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے قرآن خوانی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی، جبکہ خیرات فی سبیل اللہ میں بھی شرکت کی۔
بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے شہداء کی مزارات پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تاریخ - 2026-09-11میروخان:جئے بھٹو     جئے عوام 🇱🇾پاکستان پیپلز پارٹی — خدمت، ترقی اور عوامی فلاح کا عزم۔ضلع لاڑکانہ کے ...
11/09/2026

تاریخ - 2026-09-11
میروخان:
جئے بھٹو جئے عوام 🇱🇾

پاکستان پیپلز پارٹی — خدمت، ترقی اور عوامی فلاح کا عزم۔

ضلع لاڑکانہ کے صدر اور ایم این اے NA-196 قمبر شہدادکوٹ خورشید احمد جونیجو نے آج میروخان سٹی میں زیرِ تعمیر واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ افسران سے منصوبے کی پیش رفت، معیارِ تعمیر اور عوام کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی اور ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ معیار کے مطابق جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے۔

بعدزان گاؤں صاحب خان جونیجو پہنچ کر غلام شبير بھنڈ سے ان کے مرحوم والد کے تعزیت کے اور مغفرت کی دعا کی -

گاؤں محمد وارث مستوئی پنہچ کر وڈیرو محمد وارث مستوئی کے بیٹے ایاز علی مستوئی کے گانا رسم مین شرکت کی -

بعدزان سٹی میروخان پنہچ کر درگاھ حامد حضوری کی گادی نشین شاھجھان حضوری کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی میں شرکت کی -

اس موقع پر سٹی میروخان کے صدر ڈاکٹر راجا تنیو،تعلقہ شھدادکوٹ کی صدر آصف علی لغاری،ایس ڈی او امداد ابڑو، ڈی ایس پی عبدالرسول بگھیو،کوآرڈینیٹر ایم این اےNA-196 ایڈووکیٹ منور علی جونیجو،پرسنل سیکرٹری طارق حسین جونیجو، حسین بخش میمن سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران، کارکنان موجود تھے۔

تاریخ: 10 ستمبر 2026جیئے بھٹو                 جیئے عوام 🇱🇾عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور اپنے حلقے کے عوام سے ...
10/09/2026

تاریخ: 10 ستمبر 2026

جیئے بھٹو جیئے عوام 🇱🇾

عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور اپنے حلقے کے عوام سے مسلسل رابطہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا عزم ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر و رکن قومی اسمبلی NA-196 قمبر شہدادکوٹ خورشید احمد جونیجو نے آج اپنے حلقہ NA-196 کا طوفانی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم اور تعزیتی و مذہبی تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر سجاول جونیجو میں جاری نئی واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

بعد ازاں شہدادکوٹ پہنچ کر میگا پروجیکٹ کا دورہ کیا، جہاں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

شہدادکوٹ، سٹی شہدادکوٹ اور مختلف دیہات میں مختلف برادریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے پیاروں کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

بعد ازاں سٹی میروخان میں میاں عبدالوحید تنيو کی جانب سے منعقدہ دعوتِ میلادِ پاک ﷺ میں شرکت کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ تعلقہ شہدادکوٹ کے صدر آصف علی لغاری، منظور علی بروہی، حاجی قربان علی سومرو، انجینئر پبلک ہیلتھ مصور علی کلہوڑو، رمضان علی مگسی، مختیار علی جونیجو، کوآرڈینیٹر ایم این اے NA-196 ایڈووکیٹ منور علی جونیجو، پرسنل سیکریٹری طارق حسین جونیجو،ایڈووکیٹ عبدالوحيد بہٹی،چوہدری محمد اسماعیل کمبوہ، رئیس کجلو خان مغيري، جنید خان جروار، ذوالفقار علی جمالی، محمد نواز لغاری، ڈاکٹر راجا خان تنيو، عرفان علی ابڑو، حسین بخش میمن، امتیاز علی بروہی، صدام حسین سومرو، دریا خان مستوئی، جعفر خان لغاری، حاجی غلام حسین مگسی، معشوق علی مگسی، حبیب کمبوہ، الطاف جونیجو، اکبر خان جروار، کرم اللہ بھنگر،اسسٹنٹ کمشنر سجاول جونیجو زین العابدین مگسی، عمران علی تنيو، امید علی تنيو اور سعید احمد بھٹی سمیت دیگر معززین اور کارکنان موجود تھے۔

Address

Village Dhamrah, Taluka And District Larkana
Larkana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khursheed Ahmed Junejo MNA PPPP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share