BISP Insight Point Pk

BISP Insight Point Pk Benazir Income Support Program Updates & Guidance Hub
Latest news, verification help & payment detail

22/03/2026

`درخواست`
*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ریگولر بینفشریز سے درخواست ھے کہ اگر کسی کو فوری طور پیمنٹ* *ضرورت نہیں ھے تو آپ کی یہ قسط عید کے بعد بھی جاری رہے گی اور آپ آرام اور عزت سے بعد میں یہ پیمنٹ لے سکتی ہیں*۔
*اس وقت چونکہ وزیراعظم رمضان پیکیج ، وزیر اعلیٰ رمضان پیکیج اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیمنٹ اکٹھے چل رہیں تو بہت زیادہ رش بن چکا ھے اور بینک اور ریٹیلرز کے* *پاس پیمنٹ کی شارٹیج ہو رہی ھے۔*
*رمضان پیکیج صرف ماہ رمضان کیلئے ہوتا ھے اور بعد میں نہیں مل سکتا لیکن بینظیر انکم آپ عید کے بعد بھی* *وصول کر سکتی ہیں۔*
*اگر بھلائی کیلئے رمضان پیکیج والی بینفشریز کو پہلے موقع دے دیا جائے*۔
*یہ درخواست ایسی بینفشریز سے ھے جن کو اگر پیمنٹ فوری طور پر ضرورت نہیں ھے۔*

📢 اہم اطلاع برائے فرنچائزی اور ریٹیلرزمحترم حضرات،آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بینک آف پنجاب (BOP) کے ذریعے ادائیگیوں کا یہ...
20/03/2026

📢 اہم اطلاع برائے فرنچائزی اور ریٹیلرز
محترم حضرات،
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بینک آف پنجاب (BOP) کے ذریعے ادائیگیوں کا یہ آخری مرحلہ جاری ہے۔ تمام مستحقین جن کے اکاؤنٹس میں رقم موجود ہے، وہ 15 اپریل سے پہلے اپنی رقم لازمی وصول کر لیں۔
⛔ یاد رکھیں:
15 اپریل کے بعد تمام ادائیگیوں اور آپریشنز کا نظام بینک الفلاح کو منتقل کر دیا جائے گا۔
💳 نئے سسٹم کے تحت:
✔️ سوشل والٹ (Social Wallet) اکاؤنٹس کھولے جائیں گے
✔️ تمام سروسز نئے طریقہ کار کے مطابق فراہم کی جائیں گی
📌 تمام فرنچائزی اور ریٹیلرز سے گزارش ہے کہ نئے نظام کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھنے کے لیے تیار رہیں۔
🙏 شکریہ
انتظامیہ

17/03/2026

*بریکنگ نیوز*

*یہ آخری قسط ہے پرانے نظام کی اگلی قسط ڈیجیٹل وائلٹ اکاؤنٹ میں آۓ گی روبینہ خالد کا رحیم یار خان کے حادثہ پر بیان*

16/03/2026

⚠️ افسوسناک خبر — رحیم یار خان
رحیم یار خان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی رقم نکلوانے کے لیے آنے والی خواتین کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق پیمنٹ پوائنٹ پر خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اچانک عمارت کی چھت گر گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں کئی خواتین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین 🤲

16/03/2026

14500 قسط لینے کے بعد اپ کا ویلٹ اکاؤنٹ اوپن کر دیا جائے گا

08/03/2026

بریکنگ نیوز
خوشخبری!
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط لگنا شروع ہو گئی ہے اور مختلف ڈسٹرکٹ کے کارڈز میں پیمنٹ شامل ہونا شروع ہو گئی ہے۔
انشاءاللہ پیر والے دن سے باقاعدہ قسطوں کا اجرا شروع ہو جائے گا اور مستحقین اپنی قسط وصول کر سکیں گے۔
اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے اور آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔

07/03/2026

9مارچ بروز سوموار سے سہ ماہی قسط 14500 کی جاری کر دی جائے گی اب یہ قسط 1000 اضافے کے ساتھ 14500 آپ کو ملے گی جن کو جنوری میں 14500 کی قسط مل چکی ہے ان کو یہ قسط نہیں ملے گی ان کو اگلی قسط جون میں ملے گی ،،، شکریہ 🙏

05/03/2026

اہم اطلاع — بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
تمام مستحقین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی نئی قسط انشاءاللہ پیر کے دن سے جاری ہونے جا رہی ہے۔
لہٰذا جن خواتین کی قسط آتی ہے وہ تیار رہیں اور قسط وصول کرنے کے لیے اپنے قریبی BISP سینٹر یا متعلقہ پوائنٹ پر رابطہ کریں۔
⚠️ یاد رہے:
ابھی جیسے ہی مزید کنفرم اپڈیٹ آئے گی ہم آپ دوستوں کے ساتھ فوراً شیئر کریں گے۔
جزاک اللہ

اہم اطلاع برائے بیوہ خواتینحکومتی ذرائع کے مطابق بیوہ کارڈ کا آن لائن اندراج انشاءاللہ 16 مارچ کے بعد شروع ہونے کا امکان...
05/03/2026

اہم اطلاع برائے بیوہ خواتین
حکومتی ذرائع کے مطابق بیوہ کارڈ کا آن لائن اندراج انشاءاللہ 16 مارچ کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔
اگر آپ کے اردگرد کوئی مستحق بیوہ خواتین موجود ہیں تو ان کا اندراج ضرور کروائیں تاکہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
جونہی رجسٹریشن باقاعدہ طور پر شروع ہوگی، ہم آپ دوستوں کے ساتھ آفیشل لنک اور مکمل طریقہ کار ضرور شیئر کریں گے۔
📢 اس لیے ہمارے چینل کے ساتھ جڑے رہیں تاکہ ہر نئی اپڈیٹ سب سے پہلے آپ تک پہنچ سکے۔
اللہ پاک آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین 🤲

Address

Punjab Kot Sultan District Layyah
Layyah
31200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISP Insight Point Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category