Police School Of Traffic and Telecommunication, Kohat

Police School Of Traffic and Telecommunication, Kohat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Police School Of Traffic and Telecommunication, Kohat, Government Organization, New Police Lines, opposite central jail, Bannu Road, Lines.

*_Press Release._**_PSTT Kohat._**_Dated:20.08.2026._**_ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد...
20/08/2026

*_Press Release._*
*_PSTT Kohat._*
*_Dated:20.08.2026._*

*_ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود (PSP) کے واضح احکامات کی روشنی میں آج پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں نو آمد 179واں ایڈوانس ٹریفک کورس کے انتظامی امور بارے سٹاف میٹنگ کا انعقاد کیا گیا!_*

_تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود (PSP) کے واضح احکامات کی روشنی میں پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں زیر صدارت جنابSP وقار احمد صاحب نے نو آمد 179 واں ایڈوانس ٹریفک کورس کے انتظامی امور بارے سٹاف میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔_
_میٹنگ کی براہ راست سرپرستی ڈائریکٹر جناب وقار احمد صاحب نے بذاتِ خود نبھائی، جبکہ مذکورہ میٹنگ میں Ri جناب اکبرخان،لائن آفیسر گلشن عباس،CLi شان علی،CDI میر بادشاہ، سیکیورٹی انچارج شیرزمان خان،کمپنی کمانڈر شیرحسن،محرر سٹاف و دیگر تمام لاء، ڈرل،اور ATS سٹاف بھی موجود تھے۔_
_میٹنگ کا بنیادی مقصد نو آمد 179واں ایڈوانس ٹریفک کورس کو منتخب ہونے والے ٹرینیز کی رہائش،ٹریننگ ، ڈسپلن،صفائی،سیکیورٹی انتظامات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔_
_میٹنگ شرکاءکوڈسپلن،سیکیورٹی،صفائی اور دیگر انکی زمہ داریاں متعین کرائی گئیں۔_
_اس کے ساتھ ساتھ چیف لاء انسٹرکٹر صاحب کو ہدایات جاری کئے کہ کلاسسز مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا اور اس کے ساتھ پریکٹیکل کلاسسز کا خصوصی اہتمام کیا جاۓ اور موجودہ دہشت گردی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جاۓ۔_
_ڈائریکٹر صاحب نے یہ اُمید ظاہر کی کہ تمام لاء انسٹرکٹرز، ڈرل انسٹرکٹرز،ATS انسٹرکٹرز صاحبان پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بناۓ گا تاکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی ساخت اور تربیتی معیار میں مزید بہتری آسکے۔_
_مزید برآں ڈائریکٹر صاحب نے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کیے کہ تمام ٹرینیز کے ساتھ خوش اخلاقی و خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آیا جاۓان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اگر کوئی مسئلہ ایسا ہو کہ جو ڈائریکٹر صاحب یا ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ کے اختیار میں ہو تو وہ فوری طور نوٹس میں لا جاۓ گا۔_
_آخر میں ڈائریکٹر صاحب نے واضح کیا کہ متعلقہ ہدایات میں کوئی بھی کمی و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں جاۓ گی۔_

*_Press Release._* *_PSTT Kohat._**_Dated:07.08.2026._**_ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول کوہاٹ جناب فضل واحد خان کا پولیس سکو...
07/08/2026

*_Press Release._*
*_PSTT Kohat._*
*_Dated:07.08.2026._*
*_ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول کوہاٹ جناب فضل واحد خان کا پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ کا سرکاری دورہ!_*
_تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود (PSP) کے خصوصی احکامات کی روشنی میں آج مورخہ (07 اگست 2026) کو ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول کوہاٹ جناب فضل واحد خان نے ڈی ایس پی ایڈمن میرافضل خان کے ہمراہ پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ کا بسلسلہ انسپکشن سرکاری دورہ کیا۔_
_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن پہنچنے پر ادارہ ہذا کے افسران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔_
_ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول کوہاٹ جناب فضل واحد خان نے ڈائریکٹریٹ آف ٹریننگ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ کی ششماہی انسپکشن 2026 کا آغاز کیا۔ انسپکشن کے دوران سکول کی انتظامی امور،تمام شعبہ جات، تربیتی سرگرمیوں، سیکیورٹی پوائنٹس، رہائشی سہولیات،سیکرسی اور تمام شعبوں کے ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔_
_ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول کوہاٹ نے سکول کے تمام ریکارڈز کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تربیتی معیار، نظم و ضبط اور جدید تقاضوں کے مطابق پولیس اہلکاروں کی تربیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔_
_انسپکشن کے اختتام پر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول کوہاٹ فضل واحد خان نے پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ کی مجموعی ریکارڈز،کارکردگی، انتظامی امور اور تربیتی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر وقار احمد پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ اور تمام سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔_
_مزید برآں فضل واحد خان نے کہا کہ پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ سمیت تمام تربیتی ادارے خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کرنے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور عوام کی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔_

*_Press Release._**_PSTT Kohat._**_Dated:06.08.2026._**_ایڈیشنل انسپکٹر جنرل  آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احم...
06/08/2026

*_Press Release._*
*_PSTT Kohat._*
*_Dated:06.08.2026._*

*_ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود (PSP) کے خصوصی احکامات کے تناظر میں پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں 178واں ایڈوانس ٹریفک کورس برائے کنسٹیبلان کی اختتامی تقریب میں اسناد تقسیم کئے گئے۔_*

_تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا آفتاب احمد محسود (PSP) کے خصوصی احکامات کے تناظر میں سکول ھذا میں 178 واں ایڈوانس ٹریفک کورس برائے کنسٹیبلان کے اختتام پر تقریب منعقد کی گئی۔_

_تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا اس تقریب کا معزز مہمان خصوصی ڈائریکٹر پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ جناب وقار احمد صاحب تھے۔اس دوران آپ کے ہمراہ RI جناب اکبر خان،CLI شیر زمان خان موجود تھے۔تقریب میں لاء و ڈرل اساتذہ کرام، دیگر سٹاف ممبران سمیت کورس شرکاء شریک ہوئے۔ معزز مہمان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔_
_ڈائریکٹر ادارہ ہذا کی جانب سے کورس شرکاء کیساتھ مختصر خطاب کیا گیا اور انکے کورس کی حیثیت اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اس کے بعد سٹاف نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔_
_مزید برآں ٹرینیز کو وعظ و تلقین کرتے ہوئے بتلایا گیا کہ اپنے متعلقہ اضلاع واپس لوٹ کر ایمانداری، جانفشانی اور پیشہ ورانہ تربیت کیساتھ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔_
_بعد ازاں تمام کامیاب قرار پانے والے ٹرینیز میں اسناد تقسیم کئے گئے، ملک و قوم اور ادارہ پولیس کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔اورآخر میں گروپ فوٹو بنایا گیا اس کے بعد تمام ٹرینیز کی خاطر خواہ تواضع کیا۔_
_اس کے بعد تمام ٹرینیز بخیر و عافیت اپنے اضلاع کو روانہ کئے گئے۔_

*_Press Release._* *_PSTT Kohat._* *_Dated:05.08.2026._**_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں آج یومِ شہد...
05/08/2026

*_Press Release._*
*_PSTT Kohat._*
*_Dated:05.08.2026._*

*_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں آج یومِ شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا!_*
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا جناب ذوالفقارحمید کے وژن اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود (PSP) کے خصوصی احکامات کی روشنی میں آج پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں ڈائریکٹر جناب وقار احمد کی زیرِ سرپرستی یومِ شہدائے پولیس نہایت عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
ڈائریکٹر ادراہ ہذا نے اس موقع پر یادگار شہداۓ پولیس پر حاضری دیکر سلامی دی، پھول چڑھائے۔
شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب اور ان کے بلند درجات کے لیے ختمِ قرآن مجید کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس کے بعد اجتماعی دعا کی گئی۔ دعا میں شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی، ملک میں پائیدار امن، استحکام اور پولیس فورس کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی مناجات کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ جناب وقار احمد نے کہا کہ شہدائے پولیس نے وطنِ عزیز کے امن، قانون کی حکمرانی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے لازوال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت، امن کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔
تقریب میں ادارے کے افسران، تمام سٹاف اور زیرِ تربیت اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانے اور ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

*_Press Release._* *_PSTT Kohat._**_Dated 01.08.2026._**_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں 178واں ایڈوا...
01/08/2026

*_Press Release._*
*_PSTT Kohat._*
*_Dated 01.08.2026._*

*_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں 178واں ایڈوانس ٹریفک کورس برائے کنسٹیبلان کے فائنل امتحانات کا باقاعدہ آغاز!_*
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان صاحب (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود صاحب (PSP) کے واضح احکامات کی روشنی میں آج پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں ڈائریکٹر جناب وقار احمد صاحب کی خصوصی ہدایات پر 178واں ایڈوانس ٹریفک کورس برائے کنسٹیبلان کے ٹریفک سائن بورڈز کا امتحان لیا گیا۔ امتحان میں شریک ٹرینیز نے بھرپور نظم و ضبط اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانی عمل میں حصہ لیا۔
ڈائریکٹر ادراہ ہذا کی احکامات کے تناظر میں امتحان کے انعقاد کے لیے شفافیت، میرٹ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا گیا تھا۔امتحانی عمل کے دوران ریزرو انسپکٹر اکبرخان،سی ایل آئی شیرزمان،سی ڈی آئی میربادشاہ، ودیگر سٹاف نے تمام مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا گیا۔
سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تھے، جن کے تحت امتحانی مقام اور اطراف میں مؤثر سیکیورٹی تعینات کی گئی ۔ جس سے امتحانی ماحول کو محفوظ اور پرامن بنایا گیا۔

*_Press Release._* *_PSTT Kohat._**_Dated 31.07.2026._**_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں 178واں ایڈوا...
31/07/2026

*_Press Release._*
*_PSTT Kohat._*
*_Dated 31.07.2026._*

*_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں 178واں ایڈوانس ٹریفک کورس برائے کنسٹیبلان کے فائنل امتحانات کا انعقاد!_*
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان صاحب (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود صاحب (PSP) کے واضح احکامات کی روشنی میں آج پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں ڈائریکٹر جناب وقار احمد صاحب کی زیر نگرانی 178واں ایڈوانس ٹریفک کورس برائے کنسٹیبلان کے مشترکہ لاء مضامین کے تحریری پرچہ کا امتحان لیاگیا۔ امتحان میں شریک ٹرینیز نے بھرپور نظم و ضبط اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانی عمل میں حصہ لیا۔
ادارہ ہذا کی جانب سے امتحان کے انعقاد کے لیے جامع اور مربوط انتظامات کیے گئے تھے تاکہ شفافیت، میرٹ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔ امتحانی عمل کے دوران ڈیوٹی پر مامور اسٹاف مسلسل نگرانی کرتا رہا اور تمام مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا گیا۔
سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تھے، جن کے تحت امتحانی مقام اور اطراف میں مؤثر سیکیورٹی تعینات کی گئی ۔ جس سے امتحانی ماحول کو محفوظ اور پرامن بنایا گیا۔

*_Press Release._* *_PSTT Kohat._**_Dated 30.07.2026._**_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں 178واں ایڈوا...
30/07/2026

*_Press Release._*
*_PSTT Kohat._*
*_Dated 30.07.2026._*

*_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں 178واں ایڈوانس ٹریفک کورس برائے کنسٹیبلان کے فائنل امتحانات کا انعقاد!_*
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان صاحب (PSP) و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود صاحب (PSP) کے واضح احکامات کی روشنی میں آج پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں ڈائریکٹر جناب وقار احمد صاحب کی زیر نگرانی 178واں ایڈوانس ٹریفک کورس برائے کنسٹیبلان کے فرسٹ ایڈ کے تحریری پرچے کا انعقاد کیا گیا امتحان شروع ہونے سے پہلے ریسکیو 1122 کے ایکسپرٹ نے ادارہ ہذا کے لیکچرحال میں زیر تربیت 178واں ایڈوانس ٹریفک کورس کے ٹرینیز کو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے ملٹی میڈیا پر تفصیلی لیکچر دیا گیا۔ امتحان میں شریک ٹرینیز نے بھرپور نظم و ضبط اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانی عمل میں حصہ لیا۔
ادارہ ہذا کی جانب سے امتحان کے انعقاد کے لیے جامع اور مربوط انتظامات کیے گئے تھے تاکہ شفافیت، میرٹ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔ امتحانی عمل کے دوران ڈیوٹی پر مامور اسٹاف مسلسل نگرانی کرتا رہا اور تمام مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا گیا۔
سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تھے، جن کے تحت امتحانی مقام اور اطراف میں مؤثر سیکیورٹی تعینات کی گئی ۔ جس سے امتحانی ماحول کو محفوظ اور پرامن بنایا گیا۔
ڈائریکٹر جناب وقار احمد صاحب نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت اور مؤثر جانچ کا عمل پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ مستقبل میں بھی تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔

*_Press Release._* *_PSTT Kohat._* *_Dated:21.07.2026._* *_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں سیکیورٹی ح...
21/07/2026

*_Press Release._*
*_PSTT Kohat._*
*_Dated:21.07.2026._*

*_پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں سیکیورٹی حوالے سے تمام سٹاف کیساتھ میٹنگ کا انعقاد!_*
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب نثار احمد خان (PSP) اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبرپختونخوا جناب آفتاب احمد محسود(PSP) کے خصوصی احکامات کی روشنی میں آج پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں ڈائریکٹر ادارہ ہذا جناب وقاراحمد کی زیرِ صدارت تمام سٹاف کے ساتھ موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوا۔
میٹنگ میں ادارے کی مجموعی سیکیورٹی، نظم و ضبط، ڈیوٹی کے معیار،حاضری، وقت کی پابندی اور سرکاری احکامات پر مؤثر عملدرآمد سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈائریکٹر پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ نے میٹنگ شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر سیکیورٹی اور ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داری، مستعدی، فرض شناسی اور اعلیٰ نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ ادارے کا محفوظ، منظم اور مثالی ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
میٹنگ کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ افسران بالا کی ہدایات کے مطابق ادارے میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور ڈسپلن سے متعلق تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

_*Press Release.*__*PSTT Kohat.*_ _*Dated: 16.07.2026.*__*پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں بہترین کارک...
16/07/2026

_*Press Release.*_
_*PSTT Kohat.*_
_*Dated: 16.07.2026.*_
_*پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ میں بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد کی تقسیم!*_
ڈائریکٹر پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ جناب وقار احمد صاحب کی جانب سے ادارہ ہذا میں سٹاف اور 178واں ایڈوانس ٹریفک کورس کے زیر تربیت ٹرینیز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
ڈائریکٹر جناب وقار احمد صاحب نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف کسی بھی ادارے کی ترقی، پیشہ ورانہ مہارت اور مثبت مسابقت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تعریفی اسناد حاصل کرنے والے اہلکاران اور زیر تربیت ٹرینیز آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے محکمہ پولیس اور ادارے کا نام روشن کریں گے۔
انہوں نے ادارے کے تمام اسٹاف اور ٹرینیز کی مجموعی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط، پیشہ ورانہ تربیت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار ہی ایک کامیاب پولیس فورس کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرتے ہوئے عوامی خدمت اور محکمانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں بہترین مثال قائم کریں۔

*_Press Release._**_PSTT Kohat._* *_Dated:16.07.2026._*_*ڈائریکٹر پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ جناب وق...
16/07/2026

*_Press Release._*
*_PSTT Kohat._*
*_Dated:16.07.2026._*

_*ڈائریکٹر پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ جناب وقار احمد کی جانب سے حالیہ تبدیل ہونے والے SP سٹی کوہاٹ جناب افتخار علی صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد!*_

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ جناب وقار احمد صاحب کی جانب سے حالیہ تبدیل ہونے والے SP سٹی کوہاٹ جناب افتخار علی صاحب کے اعزاز میں ایک پُروقار ظہرانہ کا اہتمام کیا۔
تقریب میں SP ٹریفک کوہاٹ جناب شاہ حسن صاحب اور SP صدر کوہاٹ جناب احسان شاہ صاحب نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے افتخار علی صاحب کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری، فرض شناسی اور دورانِ تعیناتی پولیسنگ کے شعبے میں انجام دی گئی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پولیس سکول آف ٹریفک اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کوہاٹ جناب وقار احمد صاحب نے کہا کہ افتخار علی صاحب نے اپنے دورِ تعیناتی میں قانون کی بالادستی، عوامی خدمت اور محکمانہ امور کی بہتری کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر صاحب نے ادارہ ہذا کی جانب سے SP سٹی کوہاٹ افتخار علی صاحب کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ شرکاء نے ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

Address

New Police Lines, Opposite Central Jail, Bannu Road
Lines
26000

Telephone

+92922554132

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Police School Of Traffic and Telecommunication, Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Police School Of Traffic and Telecommunication, Kohat:

Shortcuts

Share