Jamaat -e- Islami Lodhran

Jamaat -e- Islami Lodhran اقامت دین کے ذریعے رضائے الہٰی کاحصول اورابلاغ دین کی سعی وجہد ہمارا مقصد ہے۔

میٹر رینٹ کے نام پر ماہانہ اربوں کا ڈاکہقیمت کے بعد کرایہ کیسا؟ یہ بدترین ریاستی بھتہ خوری فوری بند کی جائے۔۔۔۔         ...
05/06/2026

میٹر رینٹ کے نام پر ماہانہ اربوں کا ڈاکہ
قیمت کے بعد کرایہ کیسا؟ یہ بدترین ریاستی
بھتہ خوری فوری بند کی جائے۔
۔
۔
۔






03/06/2026

🌿 نوجوانوں، کارکنان اور ملک کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک سنہری موقع!

جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تین روزہ مرکزی تربیتی اجتماع 19، 20 اور 21 جون کو منصورہ لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔

اس تربیتی اجتماع میں شرکاء کو دینی تعلیم و تربیت، فکری رہنمائی، اخلاقی تعمیر اور ملکی و سیاسی حالات کے حوالے سے جامع آگہی فراہم کی جائے گی۔ ملک بھر سے آنے والی جماعتِ اسلامی کی مرکزی قیادت مختلف اہم موضوعات پر اپنے تجربات، مشاہدات اور رہنمائی سے مستفید کرے گی۔

اگر آپ اپنی شخصیت میں مثبت تبدیلی، دینی شعور میں اضافہ، قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما اور ملکی و قومی معاملات کی بہتر سمجھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس تربیتی اجتماع میں شرکت یقینی بنائیں۔

آئیں! علم، شعور، کردار اور قیادت کے اس سفر کا حصہ بنیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

📍 مقام: منصورہ لاہور
📅 تاریخ: 19، 20 اور 21 جون





#پاکستان









جماعت اسلامی یوتھ ضلع لودھراں کے ذمہ داران کی جانب سے ضلعی امیر محترم ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری صاحب کو نوجوانوں کی تربیت، ...
02/06/2026

جماعت اسلامی یوتھ ضلع لودھراں کے ذمہ داران کی جانب سے ضلعی امیر محترم ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری صاحب کو نوجوانوں کی تربیت، رہنمائی اور یوتھ کے لیے مسلسل خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
ہم محترم ڈاکٹر صاحب کی نوجوانوں سے خصوصی شفقت، قیمتی وقت اور وسائل کی فراہمی پر ان کے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ نوجوانوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔"
منجانب: جماعت اسلامی یوتھ ضلع لودھراں 💚🌹

عیادت و دعاصدر جماعت اسلامی ضلع لودھراں ڈاکٹر ارسلان وارثی اور تحصیلی صدر آصف عطا نے رکن جماعت اسلامی لودھراں شہر ظفر اق...
01/06/2026

عیادت و دعا
صدر جماعت اسلامی ضلع لودھراں ڈاکٹر ارسلان وارثی اور تحصیلی صدر آصف عطا نے رکن جماعت اسلامی لودھراں شہر ظفر اقبال سے ملاقات اور عیادت کی۔
اس موقع پر ان کے اہلِ خانہ کو پیش آنے والے حادثے پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا، ان کی جلد صحت یابی اور خیریت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ تمام متاثرین کو مکمل صحت و عافیت عطا فرمائے اور انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
منجانب: جماعت اسلامی یوتھ لودھراں

01/06/2026

جماعت اسلامی غریب آباد کے زیر اہتمام مسجد نورلہدی میں ماہانہ درس قران کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نائب امیر جماعت اسلامی ضلع لودھراں عبدالحمید اعظمی صاحب درس قران ارشاد فرما رہے ہیں۔
#غرہب آباد
#درس قرآن
#مسجد نورلہدی
#جماعت اسلامی
#لودھراں

دعوتی نشست، مخدوم عالی #مخدوم عالی: میں ایک خوبصورت دعوتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر ڈاکٹر طاہر احمد چو...
31/05/2026

دعوتی نشست، مخدوم عالی
#مخدوم عالی: میں ایک خوبصورت دعوتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری صاحب (امیر جماعت اسلامی ضلع لودھراں)، چوہدری عابد حسین صاحب (امیدوار حلقہ PP-228)، آصف عطاءصاحب (صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل لودھراں)اور ایم بی ملک صاحب نمائندہ الخدمت فاؤنڈیشن لودھراں نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء سے جماعت اسلامی کے پیغام، دعوتی سرگرمیوں اور نوجوانوں کے کردار پر گفتگو کی گئی۔ ہم عرفان نیازی اور ادریس خان صاحب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے علاقے میں اس دعوتی نشست کا اہتمام کیا اور معزز مہمانوں کو مدعو کیا۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے علاقے میں خیر و بھلائی کے فروغ کا ذریعہ بنائے۔
منجانب: جماعت اسلامی ضلع لودھراں۔

“ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خواب کو حقیقت بنانے والے قومی ہیرو کو سلام 🇵🇰”“یومِ تکبیر — وہ دن جب پاکستان ناقابلِ تسخیر بنا”“...
28/05/2026

“ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خواب کو حقیقت بنانے والے قومی ہیرو کو سلام 🇵🇰”
“یومِ تکبیر — وہ دن جب پاکستان ناقابلِ تسخیر بنا”
“قوم کے محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ تحسین”
“28 مئی، پاکستان کی طاقت، غیرت اور خودمختاری کا دن”
“ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور قومی سائنسدانوں کی عظیم قربانیوں کو سلام”
“یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، قوت اور حب الوطنی کا پیغام دیتا ہے”
“ایٹمی پاکستان، مضبوط پاکستان 🇵🇰”

یہ عید ہمیں سنت ابراہیمی کی یاد میں اپنی پسندیدہ ترین چیز اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ اللہ ہماری قربانیاں...
27/05/2026

یہ عید ہمیں سنت ابراہیمی کی یاد میں اپنی پسندیدہ ترین چیز اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ اللہ ہماری قربانیاں قبول فرمائے اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین

🌙 عیدالاضحیٰ مبارک 🌙حضرت ابراہیمؑ کی سنتِ عظیم ہمیں ایثار، قربانی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر چیز قربان کرنے کا درس...
27/05/2026

🌙 عیدالاضحیٰ مبارک 🌙
حضرت ابراہیمؑ کی سنتِ عظیم ہمیں ایثار، قربانی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر چیز قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔
آئیں اس بابرکت موقع پر محبت، بھائی چارے اور اسلامی اقدار کو فروغ دیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین 🤲
منجانب:
ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری
امیر جماعت اسلامی ضلع لودھراں

 #تھلی والا:جماعت اسلامی یوتھ ضلع لودھراں کے زیرِ اہتمام YDC کا دسویں تربیتی و تنظیمی پروگرام کامیابی سے منعقد ہوا۔اے وس...
24/05/2026

#تھلی والا:جماعت اسلامی یوتھ ضلع لودھراں کے زیرِ اہتمام YDC کا دسویں تربیتی و تنظیمی پروگرام کامیابی سے منعقد ہوا۔
اے وسایہ صاحب صدر جے آئی یوتھ تھلی والا نے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس نشست میں تھلی والا، منشی والا اور 100 چک کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریباً 20 سے 25 نوجوان شریک ہوئے اور ایک بہترین، پُرجوش اور فکری نشست رہی۔ 💚
پروگرام میں
ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری صاحب امیر جماعت اسلامی ضلع لودھراں،
صدر جماعت اسلامی یوتھ لودھراں،
ڈاکٹر ارسلان وارثی صاحب،
تحصیلی یوتھ صدر لودھراں آصف عطاء صاحب،
اور مزمل حمید خان
سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر
نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کی رہنمائی فرمائی۔



#لودھراں

Address

Lodhran
59320

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat -e- Islami Lodhran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamaat -e- Islami Lodhran:

Share