پروفیسر عبدالکریم خان

• Professor
• Member National Council For Tibb at Ministry of Health Islamabad
• Social Worker
• President Educational development & Welfare organisation (EDWO)
• Founder Balochistan Orphanage
• President Qarshi Tibbi Conference Balochistan

16/08/2026
14/07/2026

ایجوکیشنل ڈویلپمینٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حکیم پروفیسر عبدالکریم خان پی ٹی وی بولان کے کرنٹ آفئیرز کے خصوصی نشریات کے میزبان ظاہر خان کاکڑ سے براہ راست گفتگو کرہے ہیں۔

سیدنا فاروق اعظم رض کانفرنس
01/06/2026

سیدنا فاروق اعظم رض کانفرنس

ملک عصمت الله میچن خیل، حضرت آغا جان صاحب او مولوی هاشم حیدرزئی
01/06/2026

ملک عصمت الله میچن خیل، حضرت آغا جان صاحب او مولوی هاشم حیدرزئی

01/06/2026

حضرت ابراهيم آغا صاحب مجددی او ټولو درنو میلمنو ته هرکلۍ وایو

پروفیسر عبدالکریم خان، سردار صابر دمڑ
31/05/2026

پروفیسر عبدالکریم خان، سردار صابر دمڑ

31/05/2026

پروفیسر عبدالکریم خان، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی راہنما ایجوکیشنل ریزیڈنشل کمپلیکس کا دورہ کررہے ہیں۔

 #اہم اورمفیدملاقاتآج   ( ) کے صوبائی سربراہ جناب ولید مہدی صاحب سے ان کے دفتر، واقع چمن ہاؤسنگ اسکیم میں ایک اہم اور مف...
07/05/2026

#اہم اورمفیدملاقات
آج ( ) کے صوبائی سربراہ جناب ولید مہدی صاحب سے ان کے دفتر، واقع چمن ہاؤسنگ اسکیم میں ایک اہم اور مفید ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے گفتگو کا آغاز انگریزی زبان میں کیا، جبکہ میں نے عربی زبان میں جواب دینا شروع کیا، جس پر انہوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے میری عربی گفتگو کو سراہا۔
اس موقع پر میں نے انہیں (EDWO) کے مقاصد، کارکردگی اور مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
1۔ ریذیڈنشل ایجوکیشنل کمپلیکس:
یہ ایک کثیر المقاصد تعلیمی ادارہ ہے جو گزشتہ 30 سالوں سے بلوچستان بھر خصوصاً کنوبی اغبرگ کے بے سہارا، غریب اور یتیم بچوں کو جدید سائنسی تعلیم (نرسری تا میٹرک)، فاروقی ریذیڈنشل ہائی اسکول (انگلش میڈیم)، دینی تعلیم اور جدید کمپیوٹر تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
اس وقت اس ادارے میں تقریباً 460 # طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔
2۔ بلوچستان دارالایتام (یتیم بچوں کا اپنا گھر):
اس ادارے کا نصب العین بلوچستان بھر کے یتیم اور بے سہارا بچوں کو تباہی سے بچانا اور انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔
یہاں 100 سے زائد یتیم اور انتہائی غریب بچوں کو جدید سائنسی تعلیم، دینی تعلیم، کمپیوٹر تعلیم، خوراک، رہائش، علاج، یونیفارم، کتابیں اور کھیل کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
3۔ جامعہ اسلامیہ فاروقیہ:
یہ ادارہ طلباء کو مکمل اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم بھی فراہم کر رہا ہے۔
4۔ قریش نیچرل میڈیسن کلینک:
یہ کلینک طلباء اور مقامی عوام کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
5۔ لیلیٰ ترین ڈیجیٹل لائبریری:
اس لائبریری کے ذریعے طلباء کو جدید کمپیوٹر تعلیم، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (AI) کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
6۔ زیتون ترقیاتی فارم (فروغِ زیتون پروگرام):
اس پروگرام کا مقصد بلوچستان میں زیتون کی کاشت کو فروغ دے کر غربت میں کمی لانا اور عوام کے معاشی حالات کو بہتر بنانا ہے۔
تنظیم نے 30 ایکڑ زمین پر تقریباً 3,500 درختوں پر مشتمل باغ زیتون قائم کیا ہے۔
7۔ زیتون کے پودوں کی تقسیم:
تنظیم نے مختلف اداروں خصوصاً کے تعاون سے بلوچستان بھر میں 26,000 زیتون کے پودے مستحق افراد میں مفت جبکہ اہلِ ثروت کو رعایتی نرخوں پر فراہم کیے۔
8۔ شجرکاری (فارسٹ پروگرام):
تنظیم نے محکمہ جنگلات بلوچستان کے تعاون سے باغ زیتون کے کناروں پر تقریباً 9,000 جنگلی درخت (جن میں پھلائی/پہلوسہ، توت، انار، شِنہ وغیرہ شامل ہیں) لگائے ہیں، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور سرسبزی کا فروغ ہے۔
آخر میں، جناب ولید مہدی صاحب نے گفتگو کو بغور سنا اور تنظیم کے تعلیمی، فلاحی، ترقیاتی اور ماحولیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ ان شاء اللہ وہ اپنی اولین فرصت میں تنظیم کے قائم کردہ اداروں اور منصوبوں کا خود دورہ کریں گے، اور کے پلیٹ فارم سے تعلیمی، زرعی، ماحولیاتی، لائیو اسٹاک، ایریگیشن اور خواتین کے معاشی حالات کی بہتری کے منصوبوں میں بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔
ملاقات کے اختتام پر میں نے انہیں حرمین شریفین کا تحفہ (کھجور، جائے نماز، تسبیح) پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے نہایت گرمجوشی کے ساتھ کے دفاتر کا دورہ کروایا اور پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔
اس ملاقات میں میرے ساتھ جناب عطا ناصر بھی شریک تھے۔

Address

Professors Colony
Loralai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پروفیسر عبدالکریم خان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to پروفیسر عبدالکریم خان:

Shortcuts

Share