ANP Lea Market Ward

ANP Lea Market Ward To serve Humanity

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا ۔اِجلاس میں سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی عوامی ...
28/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا ۔
اِجلاس میں سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اورنگزیب خان شریک تھے 8٫26٫2062

28/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی اس لیے نشانہ پر ہیں کیونکہ وہ اس خطے کے حقیقی جماعت ہے ۔
وہ پختونخوا کے وارث جماعت ہیں

27/08/2026

آج کل جو چوری ڈکھیتی کے کیس میں جیل چلے گئے ہیں ۔
وہ ہمیں انقلاب کی درست دیتے ہیں۔ انقلاب کے آواز عوامی نیشنل پارٹی ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ کا ممبر مخترم شیخ جھانزادہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل اجلاس کے بعد پارٹی کے رہنم...
27/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ کا ممبر مخترم شیخ جھانزادہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل اجلاس کے بعد پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات ۔

یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انتظامی سہولت کے نام پر تاریخی قوموں کی شناخت چھیننے کی کوشش دراصل سیاسی بے دخلی اور تہذیبی...
26/08/2026

یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انتظامی سہولت کے نام پر تاریخی قوموں کی شناخت چھیننے کی کوشش دراصل سیاسی بے دخلی اور تہذیبی محرومی کی ایک شکل ہے۔ جن قوموں نے صدیوں میں اپنی زبان، ثقافت، تاریخ اور سیاسی شعور تعمیر کیا ہے، انہیں محض چند نئے اضلاع یا انتظامی یونٹس کے نام پر اپنی شناخت سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

ہمیں اپنی شناخت پر شرمندگی نہیں، فخر ہے؛ اپنی تاریخ پر معذرت نہیں، اعتزاز ہے؛ اور اپنے ہیروز سے لاتعلقی نہیں، وابستگی ہے۔

خوشحال خان خٹک کا یہ تاریخی مصرع آج بھی ہمارے سیاسی شعور کو جھنجھوڑتا ہے:

«بې له تورې خلاصون نشته په بل کار»

مگر یہاں تلوار سے مراد تشدد نہیں؛ تلوار سے مراد وہ عزم، مزاحمت، غیرت اور حوصلہ ہے جو کسی قوم کو اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے دفاع کے لیے درکار ہوتا ہے۔

جب کسی قوم کے حقوق، شناخت اور خودداری پر مسلسل حملہ کیا جائے تو پھر اس کے اندر مزاحمت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ وہ مزاحمت بندوق کی نہیں، سیاسی شعور، جمہوری جدوجہد، عوامی طاقت اور آئینی مزاحمت کی ہوتی ہے۔

ہم نے یہ منظر کالاباغ ڈیم کے معاملے میں دیکھا۔ جب لوگوں کو یہ محسوس ہوا کہ ان کے پانی، زمین اور مستقبل کے بارے میں ان کی مرضی کو نظرانداز کیا جا رہا ہے تو ایک ایسا عوامی ردِعمل سامنے آیا جسے طاقت کے زور پر خاموش نہیں کیا جا سکا۔

آج سندھ میں بھی لوگ اپنے پانی، وسائل، صوبائی حقوق اور شناخت کے سوال پر اسی احساسِ محرومی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسے ضد یا جذباتیت کہہ کر مسترد کرنا مسئلے کو سمجھنے سے انکار ہے۔ جب محرومی مسلسل ہو جائے تو وہ غصے میں بدلتی ہے، اور جب غصہ سیاسی شعور اختیار کر لے تو مزاحمت جنم لیتی ہے۔

اس لیے صوبوں کو توڑنے کی بحث کو محض انتظامی اصلاحات کے خوبصورت الفاظ میں لپیٹنے کی کوشش بند ہونی چاہیے۔ اصل سوال یہ ہے کہ فیصلہ کون کرے گا؟ عوام یا طاقت کے مراکز؟

اگر کسی قوم کی مرضی کے بغیر اس کے جغرافیے کو بدلا جائے، اس کی زبان کو غیر اہم بنایا جائے، اس کی تاریخ کو تقسیم کیا جائے اور اس کے ہیروز کو اجتماعی حافظے سے نکالنے کی کوشش کی جائے تو یہ انتظامی اصلاح نہیں بلکہ شناخت پر حملہ ہے۔

ہم ایسی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں جو تاریخی قوموں کو ان کی شناخت سے محروم کرنے، صوبائی خودمختاری کو کمزور کرنے اور عوام کے حقِ فیصلہ کو نظرانداز کرنے کی طرف لے جائے۔

صوبے کسی حاکم کی جاگیر نہیں کہ جب چاہا نقشے پر لکیر کھینچ دی اور جب چاہا قوموں کی شناخت بدل دی۔

یہ سرزمینیں تاریخ رکھتی ہیں، یہ قومیں شناخت رکھتی ہیں، ان کی زبانیں ہیں، ان کے ہیروز ہیں، ان کی قربانیاں ہیں اور ان کا اجتماعی حافظہ ہے۔

اور سب سے بڑھ کر—ان قوموں کو اپنی عزتِ نفس عزیز ہے۔

ہم انتظامی سہولت کے نام پر تاریخی شناخت کی قربانی نہیں دیں گے، اور ترقی کے نام پر اپنی خودداری کا سودا نہیں کریں گے۔

جو لوگ نقشے بدلنے کا اختیار اپنے ہاتھ میں سمجھتے ہیں، انہیں یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ نقشے طاقت سے بدلے جا سکتے ہیں، لیکن قوموں کی شناخت طاقت کے زور پر نہیں مٹائی جا سکتی۔

25/08/2026

رہبر تحریک قائد جمہوریت معظم انقلاب خان عبد الولی خان کے تاریخی خطاب

24/08/2026

حق پر چلنے والے کبھی تعداد کے مختاج نہیں ہوتے ہیں
جیسے کہ ایمل ولی خان کے مخالفین کے تعداد ہیں ایسا ایمل ولی خان کے حمایتیوں کے تعداد نہیں ۔مگر پھر بھی تمام وہ نام نہاد جی ایچ کیو کے تیار کردہ سیاسی جماعتوں پر باری ہے ۔
کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ نظریاتی اور خاندانی لوگ کے فہرستیں موجود ہیں ۔
سب سے بڑی بات عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ ایک نظریہ ہے جو انتہائی مخلص نظریہ ہے ۔نظریہ کے طاقت نے انگریز مغل فرنگیوں کے سلطنتوں سے لر کر یحییٰ خاں ضیا الحق مشرف جیسے ڈیکٹرو کو شکست دے کر فتح حاصل کی ہے

24/08/2026

فخر پختون الحاج غلام احمد بلور بابا کے تاریخی خطاب ۔

23/08/2026

Address

Office # 24, KMC Market, Lea Market
Lyari
74660

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Lea Market Ward posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share