14/01/2021
خوشخبری برائے مچھ عوام
الحمدو للہ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مچھ کے جدوجہد کے بدولت میر محمد حسین عنقاء لاہبریری کا باقاعدہ آغاز محترم لاہبریرین محسن فگار کی سرپرستی میں 18 جنوری 2021 کو ہوگا۔ لاہبریری کی تمام تر سہولیات بہت جلد مہیا ہونگی۔
اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی مستقل جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔ اس میھٹے پھٙل کا سہرا اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سر فہرست عہدیداران خادم کرد، انیس الرحمان، ڈاکٹر محمد دین رند اور رضوان سمالانی کو جاتا ہے۔ اس کار خیر میں کمیٹی کی ملاقات مچھ کے قابل قدر دانشور بابو ستار سیلانی، میر فرید، مفتی عبدالقدیر اور دیگر اساتذہ سے ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی اشخاص سے بھی ملاقات ہوئی جن میں سردار رب نواز کرد، میر مولاداد رائیجہ، حاجی لشکری رئیسانی، سیکٹری عبدالروف بلوچ، ٹکری شیرا سمالانی اور مچھ کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عمران سمالانی سر فہرست ہیں. اور کمیٹی ان تمام اشخاص کے ساتھ ساتھ مچھ عوام کا تہ دل سے شکر یہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے اس جدوجہد میں ساتھ دیا اور حوصلہ بڑھایا۔
اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بہت جلد ایک کتاب میلہ کا انعقاد کرنے جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مچھ میں دیگر تعلیمی مساہل کے حل لے لیے پر عزم ہے۔