Yasir Ali

Yasir Ali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Yasir Ali, Mailsi.

06/01/2024

ہمارے پیارے استاد محترم جناب عبدالرحمن آرائیں صاحب
کی وفات کی وجہ سے آج کی
ڈور ٹو ڈور دکان ٹو دکان
عوامی رابطہ کمپین منسوخ کر دی گئی ہے
اگلی اپڈیٹ کا انتظار کریں شکریہ دوست احباب کا

29/12/2023

وڈیرے کو ٹکٹ نہیں ملتی تو وڈیرا پارٹی بدل لیتا ہے ہمیں گیس پانی بجلی روزگار نہیں ملتا ہم وڈیرا بھی نہیں بدل سکتے
آخر کیوں ؟؟؟

27/12/2023

باؤ آصف علی مغل کا اپنی عوام کے نام خصوصی پیغام

25/12/2023

8فروری سیون آر گڑھاموڑ کی جیت کا دن
اس واری سیون آر

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے باؤ آصف علی مغل کا اپنے پیاروں کے ساتھ گروپ فوٹو
22/12/2023

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے باؤ آصف علی مغل کا اپنے پیاروں کے ساتھ گروپ فوٹو

22/12/2023

باؤ آصف علی مغل نےسینکڑوں گاڑیوں اور سیون آر کے ببر شیروں کے قافلہ کے ساتھ
حلقہ پی پی236سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے❤️❤️❤️❤️✌️✌️

22/12/2023

سیون آر ۔۔۔ باؤ آصف علی مغل کےآج کےزبردست استقبال سےان کےحریفوں مخالفوں اوربغضیوں کاسکون غارت ہوکر رہ گیا
شاباش سیون آر کےقابلِ ستائش لوگو شاباش

انشاللہ MPAباؤ آصف علی مغل آزاد امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 236 باؤ آصف علی مغل نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے...
22/12/2023

انشاللہ MPAباؤ آصف علی مغل

آزاد امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 236 باؤ آصف علی مغل نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروا دیئے

اس موقع پر ان کے ساتھیوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی

03/12/2023

ملک میں عام انتخابات

الیکشن کمیشن 14 دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا، ذرائع

الیکشن کمیشن کا انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران انتظامیہ سے لینے کا فیصلہ

عدلیہ نے انتخابات کےلیے ریٹرننگ افسران دینے سے معذرت کرلی

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے

شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 6 دن کا وقت دیا جائے گا

کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد نامزد امیدواروں کی فہرست اگلے روز شائع کردی جائے گی

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 8 دن کا وقت دیا جائے گا

کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کے لیے 4 دن ہوں گے

کاغذات نامزدگی کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کے لیے 7 دن کا وقت ہوگا

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست اپیلوں پر فیصلوں کے اگلے روز شائع کی جائے گی

اگلے ہی روز کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے

اس کے ایک روز بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور حتمی فہرست شائع کی جائے گی

پولنگ کی تاریخ اور امیدواروں کی حتمی فہرست میں 28 دن کا وقفہ ہونا چاہئے

عام انتخابات، حتمی انتخابی ووٹر فہرستیں تیار

01/12/2023

سیون آر گڑھاموڑ کی عوام کی دعائیں رنگ لے آئی
اللہ پاک کے حکم سے اور عوام کے پیار سے ایک بار پھر سے سیون آر گڑھاموڑ کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑھ گئی
حلقہ پی پی 236بحال
منافقین اب تو سمجھ جاؤ کہ ایک تمہارا پلان ہے اور ایک میرے رب کا پلان ہے اور ہو گا وہی جو میرے رب کا پلان ہے

01/12/2023

اللہ الحق
حق کی ہوئی فتح
انشاءاللہ اب سیون آر کی بھی فتح ہوگی

14/10/2023

کہتے ہیں استاد قوم کا معمار ہوتا ہے
استاد ایک روحانی باپ ہوتا ہے
اس میں کوئی شک نہیں
استاد ایک معاشرے کی ترقی ایک شخص کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ایک وقت ہوتا ہے ہم سوچتے ہیں کہ استاد ہمارے ساتھ ظلم کرتے ہیں ہم کو مارتے ہیں ڈانٹتے ہیں لیکن نہیں استاد اس وقت ایک ہیرے کو تراش رہے ہوتے ہیں لوہے کو پگلا کر کندن بنارہے ہوتے ہیں وہ کبھی بھی اپنے شاگرد کے ساتھ زیادتی نہیں کرتے ان کا پورا فوکس اپنے شاگرد کی اچھی تربیت پر ہوتا جب انکا شاگرد کسی اچھے مقام پر پہنچ جاتا ہے کسی اچھی پوسٹ پر تعینات ہوتا ہے معاشرے میں ترقی کرتا ہے تو جتنی خوشی ماں باپ کو ہوتی ہیں اتنی ہی استاد محترم کو ہوتی ہے استاد محترم کو اپنے تمام شاگردوں پر فخر ہوتا ہے کہ یہ میرا نام روشن کرے گا ان سے کچھ رہ جاتے ہیں اور کچھ بہت ترقی کر جاتے ہیں
آج ہماری زندگی میں بدلاؤ اور ترقی جو ہے وہ بھی ہمارے استاد محترم کی وجہ سے آج ہم دونوں بھائی کسی مقام پر ہیں تو وہ ہمارے استادہ اکرام کی وجہ سے ہے
ایک وقت تھا جب میں نہم کلاس میں تھا تب استاد کی مار سے بہت دکھ ہوتا تھاایسا لگتا تھا کہ استاد جان بوجھ کر ہمارے ساتھ ایسا کرتے ہیں آج میں جس مقام پر ہوں میں دل سے اقرار کرتا ہیں کہ اس وقت ہمارے استاد کی مار ڈانٹ ہمارے لیے دیسی گھی جیسی تھی استاد نے ہم کو مار مار دنیا میں جینے کا سبق سیکھایا بڑی سے بڑی مشکل پریشانی میں خود کو مظبوط بنانے کا سبق دیا
میرے اس مقام پر پہنچنے کی وجہ میرے ماں باپ اور میرے استاد محترم ہیں آج معاشرے میں ہماری جو عزت ہے ہمارے ماں باپ اور استاد محترم کی وجہ سے ہے
میرے استاد جب بھی مجھ سے ملتے ہیں ان کو بہت فخر ہوتا ہے کہ میرا شاگرد اس مقام پر پہنچھ چکا ہے اور شاباش دیتے ہیں آج ماشاءاللہ میرے استاد محترم جناب عارف وڑائچ صاحب جو کہ میرے نہم اور دسویں کلاس کے استاد ہیں ترقی کرتے ہوئے انچارج ہیڈ ماسٹر جیسے اعلی عہدے پر فائز ہو چکے ہیں ہم بھی فخر ہے آج کہ ہمارے استاد بھی ماشاءاللہ اعلی مقام پر ہیں مقام تو انکا پہلے ہی اعلی ہے لیکن دنیا میں ایک اہم مقام پر پہنچنا بہت بڑی بات ہے ۔ میں استاد محترم جناب عارف صاحب کا نالائق سا طالب علم یاسرعلی مغل انکو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور انکی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے لئے اللہ پاک سے دعا کا طلب گار ہوں آپ ایسے ہیں ترقی کرتے رہے ہماری دعا ہے آپکے لئے
آپکا نالائق سا طالب علم یاسر علی مغل

Address

Mailsi

Telephone

+923053103799

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasir Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Yasir Ali:

Share