JI Youth Mailsi

JI Youth Mailsi Official Page Jammat E Islami JI Youth Mailsi . District Vehari.

ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی جماعت اسلامی یوتھ  کے زیرِ اہتمام امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن کے آن لائن خ...
23/07/2026

ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی جماعت اسلامی یوتھ کے زیرِ اہتمام امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن کے آن لائن خطاب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر جماعت اسلامی یوتھ میلسی زاہد حسین مغل، صدر الخدمت فاؤنڈیشن میلسی مہر عبدالرؤف اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے نوجوانوں کو دین، ملک و قوم کی خدمت اور ظلم و مہنگائی کے خلاف بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ شرکاء نے عزم کیا کہ وہ اس پیغام کو عام کرتے ہوئے خدمتِ خلق اور مثبت جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

جو شخص اسلامی انقلاب کا سرگرم داعی ہو اور پھر اس کا تعلق اپنے ساتھیوں  سے ایسا ہو جیسا راہ چلتے اجنبی سے تو اسے اپنے بار...
13/07/2026

جو شخص اسلامی انقلاب کا سرگرم داعی ہو اور پھر اس کا تعلق اپنے ساتھیوں سے ایسا ہو جیسا راہ چلتے اجنبی سے تو اسے اپنے بارے میں غور کرنا چاہیے کہ وہ کس راہ پر جا رہا ہے۔ (سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ، تحریک اور کارکن)

پنجاب کی وزیراعلیٰ نے گیارہ ارب کا جہاز خرید لیا ، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی نے کے پی میں مراعات کا بل منظور کرلیا،  سندھ ...
12/07/2026

پنجاب کی وزیراعلیٰ نے گیارہ ارب کا جہاز خرید لیا ، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی نے کے پی میں مراعات کا بل منظور کرلیا، سندھ میں الگ کرپشن کا بازار گرم ہے، عام آدمی کا خون نچوڑا جائے اور حکمران سرکاری وسائل کی لوٹ مار کریں ، ایسا نظام نہیں چلنے دیں گے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے لیے جمعۃ 10 جولائی کو ملک گیر دھرنے اور احتجاج ہو گا، نوجوان باہر نکلیں اور سڑکوں پر اپنی موٹر...
07/07/2026

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے لیے جمعۃ 10 جولائی کو ملک گیر دھرنے اور احتجاج ہو گا، نوجوان باہر نکلیں اور سڑکوں پر اپنی موٹر سائیکلیں بند کر کے اس احتجاج میں حصہ لیں

عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافتی برادری کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔ ہماری آواز کو عوام تک پہنچانے پر تمام معزز صحافی دو...
04/07/2026

عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافتی برادری کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔ ہماری آواز کو عوام تک پہنچانے پر تمام معزز صحافی دوستوں کا تہہِ دل سے شکریہ۔

03/07/2026

صدر جماعت اسلامی یوتھ میلسی زاہد حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ عوام اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور شہری مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

03/07/2026

جماعت اسلامی یوتھ عوام اور تاجروں کے مسائل ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھاتی رہے گی: زاہد حسین
صدر جماعت اسلامی یوتھ میلسی زاہد حسین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی یوتھ عوام اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی اور شہری مسائل کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے ہونے والی ملاقات میں شہر کو درپیش اہم عوامی مسائل تفصیل کے ساتھ پیش کیے گئے۔ ان میں بارشی پانی کی نکاسی کے منصوبے میں غیر ضروری تاخیر، شہر کے پارکوں کی ابتر حالت، واٹر سپلائی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش، پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور دیگر شہری مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

زاہد حسین نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام نکات کو توجہ سے سنا اور متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت دینے کے ساتھ مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

Address

Mailsi
61200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JI Youth Mailsi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share