Deputy District Education Office EE.M Mailsi

Deputy District Education Office EE.M Mailsi Deputy DEO Mailsi

12/11/2025

تحریر: سبط الحسنین

"مار نہیں پیار؟ — جب نرمی راہزنی میں بدل جائے"
تعلیم کا مقصد صرف کتابیں رٹوانا نہیں بلکہ کردار سازی ہے۔ مگر آج کے تعلیمی ماحول میں ایک نعرہ بہت مقبول ہو چکا ہے:
“مار نہیں، پیار!”
یہ جملہ سننے میں خوش کن ضرور ہے، مگر اس کے سائے میں بگاڑ کی ایک خاموش آندھی چل رہی ہے۔
حالیہ چنیوٹ کے سکول کا واقعہ ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ بچے استاد کی بات کو مذاق سمجھنے لگے ہیں، ڈسپلن ایک کہانی بن گیا ہے، اور “چائلڈ فرینڈلی” کا مطلب بسا اوقات استاد فرینڈلی توہین بن گیا ہے۔
آج کل کے بچے جب دل کرے سکول آتے ہیں،
جب دل کرے چھٹی کر لیتے ہیں۔
نہ وقت کی پرواہ، نہ نظم و ضبط کا احساس۔
الٹا اساتذہ خوف زدہ رہتے ہیں کہ اگر افسرانِ بالا کا وزٹ ہو گیا تو بچوں کی غیر حاضری پر جواب دینا پڑے گا۔
اب یہ کیسا نظام ہے جہاں بچے آزاد ہیں اور استاد قیدی؟
یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ جہاں نصیحت کارگر نہ ہو، وہاں تادیب ضروری ہے۔
ہر جگہ "چائلڈ فرینڈلی" کا نسخہ نہیں چلتا۔
کچھ جگہوں پر خوفِ استاد ہی وہ بنیاد ہے جو بچے کو سنبھال کر رکھتی ہے۔
جب استاد کے چہرے سے احترام کا خوف مٹ جائے تو پھر نہ علم باقی رہتا ہے نہ تربیت۔
یہ وقت ہے کہ ہم اعتدال کی راہ اپنائیں —
نہ بے جا تشدد، نہ اندھی نرمی۔
جہاں بات پیار سے بن جائے، وہاں محبت کریں؛
لیکن جہاں بدتمیزی، بغاوت اور بے ادبی ہو،
وہاں ایک مضبوط ہاتھ، ایک سخت لہجہ ہی اصلاح کا ذریعہ بنتا ہے۔
یاد رکھیں:
ڈانٹ وہ نہیں جو توڑ دے،
بلکہ وہ ہے جو جوڑ دے —
جو بچے کے اندر چھپے انسان کو جگا دے۔
اگر آج ہم نے ڈسپلن واپس نہ لایا،
تو آنے والی نسل کتاب نہیں، طاقت کی زبان سمجھے گی۔
پھر نہ سکول بچے گا، نہ استاد۔
“If we let discipline die today, we will raise a ruined generation tomorrow.”

Well DoneAEOs.You rocked .Keep it up.
11/09/2025

Well Done
AEOs.
You rocked .
Keep it up.

****یوم تکبیر کے حوالے سے تحصیل میلسی ایلیمنٹری ونگ مردانہ کا اعزاز ***28 مئی کو یوم تکبیر کا نام دینے والے راؤ محمد خال...
30/05/2025

****یوم تکبیر کے حوالے سے تحصیل میلسی ایلیمنٹری ونگ مردانہ کا اعزاز ***
28 مئی کو یوم تکبیر کا نام دینے والے راؤ محمد خالد اس وقت گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بورانہ میلسی کے ہیڈ ماسٹر ہیں۔ اس بابت راؤ محمد خالد ایوبی اس وقت کے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے یوم تکبیر کا نام تجویز کرنے پر 19 مئی 1999 کو سرٹیفیکیٹس اور انعام حاصل کر چکے ہیں. ***راؤ محمد خالد ایوبی کے اعزاز میں سجائی گئی ایک تقریب کے مناظر *******یوم تکبیر کے حوالے سے تحصیل میلسی ایلیمنٹری ونگ مردانہ کا اعزاز ***
28 مئی کو یوم تکبیر کا نام دینے والے راؤ محمد خالد اس وقت گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بورانہ میلسی کے ہیڈ ماسٹر ہیں۔ اس بابت راؤ محمد خالد ایوبی اس وقت کے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے یوم تکبیر کا نام تجویز کرنے پر 19 مئی 1999 کو سرٹیفیکیٹس اور انعام حاصل کر چکے ہیں. ***راؤ محمد خالد ایوبی کے اعزاز میں سجائی گئی ایک تقریب کے مناظر ***

29/05/2025

District Education Authority Vehari

29/05/2025

28.05.25
یوم تکبیر
مرکز سرگانہ
District Education Authority Vehari

23/05/2025

بچوں کو روز شربت پلانا ہے ، ہیٹ اسٹروک سے بچانا ہے
سخت گرمی اور 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے دوران کلاس رومز میں طلبہ کا برا حال دیکھ کر گورنمنٹ پرائمری سکول کینال کالونی مرکز جلہ جیم میلسی میں شربت کا انتظام ۔۔
#سرکاری #سکول #معیاری #سکول
District Education Authority Vehari

23/05/2025

"COOPERATION" Theme of the month.
گورنمنٹ آفٹرنون ایلیمنٹری سکول 184 WB شرقی۔ مرکز شتاب گڑھ میلسی۔
District Education Authority Vehari

Theme of the month"Cooperation"Markaz Dokota EE-M Mailsi District Education Authority Vehari
23/05/2025

Theme of the month
"Cooperation"
Markaz Dokota EE-M Mailsi
District Education Authority Vehari

23/05/2025

Theme of the month
"Cooperation"
Markaz Dokota EE-M Mailsi
District Education Authority Vehari

20/05/2025

Theme of the month Cooperation
GPS Kot Haroo
Markaz Jahan Pur
District Education Authority Vehari

آج مورخہ 15, مئی 2025ء گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول علی واہ میں تقریب تقسیم یونیفارمزکا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن...
15/05/2025

آج مورخہ 15, مئی 2025ء گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول علی واہ میں تقریب تقسیم یونیفارمزکا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی غربی سید سبط الحسنین نقوی نے شرکت کی۔ تقریب میں علاقہ کے معززین ،سکول کونسل ممبران و اساتذہ شامل تھے۔ مستحق طلباء میں یونیفارمز تقسیم کی گئیں۔ یہ یونیفارمز ایک دوست کی طرف سے عطیہ ہیں۔ اللہ پاک اس بھائی کے رزق میں برکت عطا کرے۔ اس کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں نہ بتایا جائے۔
District Education Authority Vehari
Rana Sikandar Hayat
Maryam Nawaz Sharif
District Education Officer EE-W Vehari
Deputy Commissioner Vehari
District Education Officer -SE- Vehari
School Education Department, Government of the Punjab

Address

Near DSP Office Mailsi
Mailsi
61200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy District Education Office EE.M Mailsi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share