14/08/2026
✨ 14 اگست جشنِ آزادی کے موقع پر لیویز ہیڈکوارٹر ملاکنڈ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیرِ نگرانی 14 اگست جشنِ آزادی کے موقع پر لیویز ہیڈکوارٹر ملاکنڈ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمانڈنگ آفیسر 143 پاک آرمی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز بھی شریک تھے۔
پروگرام کے آغاز پر ایک منٹ کیلئے سائرن بجایا گیا، جس کے بعد پرچم کشائی کی گئی۔ لیویز کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ گونج اُٹھا۔
تقریب کے اختتام پر ملک، وطنِ عزیز پاکستان اور تمام امتِ مسلمہ کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی.