UC Koper PK19

UC Koper PK19 PK24 wala sb jiyaly y page like kro

13/08/2026
پاکستان پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ورکر زاھد خان کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو 14 اگست یوم آزادی مبارک هو
13/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ورکر زاھد خان کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو 14 اگست یوم آزادی مبارک هو

سید محمد علی شاہ باچا کی شرینگل یونیورسٹی میں پی ایس ایف پروگرام پر حملے کی شدید مذمتپاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے...
13/08/2026

سید محمد علی شاہ باچا کی شرینگل یونیورسٹی میں پی ایس ایف پروگرام پر حملے کی شدید مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے شرینگل یونیورسٹی میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) کے حلف برداری پروگرام پر انتظامیہ کی جانب سے مبینہ حملے اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کو اپنے جمہوری، سیاسی اور تنظیمی حقوق کے استعمال سے روکنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان اور دیگر پارٹی قائدین کی موجودگی میں اس نوعیت کا افسوسناک واقعہ پیش آنا انتہائی تشویشناک اور قابلِ افسوس ہے۔

واقعے میں متعدد طلبہ کے زخمی ہونے اور انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری اور شفاف نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور زخمی طلبہ کو مکمل طبی و قانونی معاونت فراہم کی جائے۔

سید محمد علی شاہ باچا نے واضح کیا کہ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوان اکیلے نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز بلند کرے گی

سید محمد علی شاہ باچا کی ریٹائرڈ صوبیدار غفور خان کی عیادتپشاور: پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد...
13/08/2026

سید محمد علی شاہ باچا کی ریٹائرڈ صوبیدار غفور خان کی عیادت

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے پیپلز ڈاکٹر فورم خیبرپختونخوا کے صدر ڈاکٹر جہانباز آفریدی اور پارٹی رہنما فضل حق کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ملاکنڈ لیویز کے ریٹائرڈ صوبیدار غفور خان کی عیادت کی اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر سید محمد علی شاہ باچا نے ریٹائرڈ صوبیدار غفور خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔

راولپنڈی کے مال روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیکورٹی فورسز کی فوری اور جوابی کارروائی میں ہلاک ...
12/08/2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیکورٹی فورسز کی فوری اور جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو خیبر ڈسٹرکٹ کا رہائشی اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا فعال رکن بتایا جاتا ہے۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے پی ٹی آئی کا پرچم، موٹر سائیکل، اسلحہ، گولیوں کا ذخیرہ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

🎤حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں اربوں کا سک_ینڈلگزشتہ تین سال کے دوران تقریباً 6 ارب روپے کی ادویات اور طبی سامان کی خریدا...
12/08/2026

🎤حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں اربوں کا سک_ینڈل
گزشتہ تین سال کے دوران تقریباً 6 ارب روپے کی ادویات اور طبی سامان کی خریداری پر س_نگ_ین اعتر_اضات
صحت سہولت پروگرام کو اس عمل کے نتیجے میں مجموعی طور پر تقریباً 3.7 ارب روپے کا نق_صان برداشت کرنا پڑا
تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ ہسپتال کے بورڈ کو جمع کرادی صحافی محمد فہیم

Address

Malakand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UC Koper PK19 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share