29/08/2026
مقابلہ حسنِ قرأت — منہاج القرآن تحصیل ملکوال
تحریکِ منہاج القرآن و جملہ فورمز تحصیل ملکوال کے زیرِ اہتمام مقابلہ حسنِ قرأت کا خوبصورت اور روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں 20 سال سے کم عمر نوجوان قراء حضرات نے بھرپور شرکت کی اور اپنی دلنشیں آوازوں میں تلاوتِ کلامِ مجید پیش کرکے حاضرین و سامعین کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔
اس روحانی محفل میں خصوصی شرکت کرنے والی معزز شخصیات میں:
پیر سید نعیم الحسن شاہ صاحب، زیبِ سجادہ آستانہ عالیہ بادشاہ پور شریف
سید مقبول حسین شاہ صاحب، زیبِ سجادہ ساڑہ سید
عتیق الرحمن شاہ صاحب، زیبِ سجادہ کرتوال شریف
علامہ محمد احسان قادری، نائب ناظم دعوت، منہاج القرآن انٹرنیشنل
محمد نواز عابد، ناظم تحریکِ منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین
**سیف اللہ تارڑ **، ناظم تعلقاتِ عامہ ضلع منڈی بہاؤالدین
نذیر سکندر، صدر تحریکِ منہاج القرآن تحصیل ملکوال
سجاد حسین قادری، ناظم مراکزِ علم پاکستان، ضلع منڈی بہاؤالدین
علامہ محمد اقبال گوندل، صدر علماء کونسل ضلع منڈی بہاؤالدین
علامہ محمد اسحاق قادری پرنسپل منہاج اسلامک سنٹر بادشاہ پور
کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام، قراء حضرات اور علاقہ بھر کی مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
قرآنِ مجید سے محبت، نوجوان قراء کی حوصلہ افزائی اور نسلِ نو کو کتابِ الٰہی سے جوڑنے کی یہ خوبصورت بزم محترم عمر حیات جاڑہ صاحب کی بدولت منعقد ہوئی ہے۔
#ملکوال