ملیر پی پی کا جیالا Social worker

ملیر پی پی کا  جیالا Social worker current affairs and displaying the issues of district malir

02/09/2026

PPP MPA Muhammad Sajid Jokhio addresses in Sindh Assembly Session.

02/09/2026
صدر آصف علی زرداری کی ویت نام کو 81 ویں قومی دن پر مبارکبادمزید پڑھیں: https://ppp.org.pk/pr/37222/
02/09/2026

صدر آصف علی زرداری کی ویت نام کو 81 ویں قومی دن پر مبارکباد

مزید پڑھیں: https://ppp.org.pk/pr/37222/

01/09/2026

اردو بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد سندھ کShaسیم کے خلاف ہے جس میں کئی نامور لوگ شامل ہیں. کیا پی ٹی آئی مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت سندھ کو تقسیم ہونے دے سکتی ہے؟

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال

Pakistan Peoples Party - PPP
Syed Nasir Hussain Shah

01/09/2026

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی اربن فلڈنگ پر تشویش کا اظہار

نشیبی علاقوں میں فوری امداد، انخلاء، نکاسیٔ آب اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیئے اقدامات کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو زرداری

مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا اور انہیں بروقت امداد فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے: بلاول بھٹو زرداری

کسی بھی شہری کو موسمیاتی ہنگامی صورتحال کے سامنے بے یار و مددگار نہیں چھوڑا جانا چاہیے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد کے مضافات اور راولپنڈی کی پسگردائی کے دیہاتی علاقے بھی حکومتی توجہ اور امداد کے منتظر ہیں: بلاول بھٹو زرداری

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر سیاسی مصلحت سے بالاتر ہونا چاہیے: بلاول بھٹو زرداری

بارش اور سیلاب صوبوں، شہروں یا سیاسی وابستگیوں میں امتیاز نہیں کرتے: بلاول بھٹو زرداری

موسمیاتی بحران کی بڑھتی ہوئی شدت اور تواتر ایک قومی چیلنج ہے: بلاول بھٹو زرداری

اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور نمائشی اقدامات کے بجائے پائدار بندوبست کرنا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

اس چیلنج سے نمٹنے کیلیئے مؤثر پیشگی تیاری، مضبوط انفراسٹرکچر، مؤثر نکاسیٔ آب کے نظام اور مربوط ڈیزاسٹر مینجمنٹ ناگزیر ہیں: بلاول بھٹو زرداری

وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی کابینہ کا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامی...
01/09/2026

وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس

صوبائی کابینہ کا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترامیم پر تفصیلی غور

بلدیاتی کونسلوں کو مضبوط، جمہوری تسلسل یقینی اور بلدیاتی خدمات بہتر بنانے کے لیے اہم ترامیم ہے، بریفنگ

مجوزہ ترامیم سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی، احتساب اور انتظامی امور مزید بہتر ہوں گے، بریفنگ

میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اختیارات اور ذمہ داریاں واضح کی جائیں گی، بریفنگ

بلدیاتی کونسلوں اور صوبائی محکموں کے درمیان رابطہ کاری بھی بہتر بنائی جائے گی، بریفنگ

بلدیاتی انتخابات کا عمل کونسل کی مدت ختم ہونے سے 120 روز قبل شروع کرنا لازمی ہوگا، بریفنگ

مدت مکمل ہونے تک انتخابات نہ ہونے کی صورت میں سبکدوش میئر یا چیئرمین بطور ایڈمنسٹریٹر فرائض انجام دیں گے، بریفنگ

نئے منتخب میئر یا چیئرمین کے عہدہ سنبھالنے تک سبکدوش نمائندہ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام جاری رکھے گا، بریفنگ

کابینہ کا یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق شقوں پر غور

چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد دو تہائی اکثریت سے منظور ہوسکے گی، بریفنگ

براہِ راست منتخب بلدیاتی نمائندوں کے احتساب احتساب کا نظام مزید مضبوط ہوگا ، کابینہ کو بریفنگ

ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کو متعلقہ کونسل کا کنوینر مقرر ہوگا، کابینہ اجلاس میں بریفنگ

کنوینر کونسل اجلاسوں کی صدارت اور کارروائی کو منظم کرے گا، بریفنگ

سندھ کابینہ نے عوامی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کی میپنگ کرانے کی تجویز

بنیادی ڈھانچے کی میپنگ سے وسائل کی غیر ضروری تکرار روکنے اور مربوط منصوبہ بندی میں مدد ملے گی

شہر کراچی اور مستقبل کی میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ میٹروپولیٹن کمشنر کرنے کی تجویز

کابینہ اجلاس میں یونین، ٹاؤن اور میونسپل کمیٹی کی سطح پر مصالحتی فورمز قائم کرنے کی تجویز پر غور

مصالحتی فورمز میں مقامی سطح پر قابل احترام تین مصالحت کار شامل ہوں گے، کابینہ کو بریفنگ

مصالحتی فورمز کے ذریعے کمیونٹی تنازعات کا باہمی رضامندی سے حل ممکن ہوگا، بریفنگ

مقامی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے کم خرچ اور کمیونٹی کی سطح پر متبادل نظامِ انصاف فراہم کرنا ہے، بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ کا بلدیاتی نظام کو مزید مؤثر، جوابدہ اور فعال بنانے کا عزم

بلدیاتی کونسلوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی اقدامات ضروری ہیں، وزیراعلیٰ سند ھ

صوبائی محکموں اور بلدیاتی اداروں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے اقدامات شامل کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی

ذیلی کمیٹی میں شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار، نجمی عالم اور سلیم بلوچ شامل

ذیلی کمیٹی مجوزہ ترامیم کا جائزہ لے کر انہیں سندھ اسمبلی میں پیش کرنے سے متعلق سفارشات دے گی

ذیلی کمیٹی مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور اور سفارشات پیش کرے گی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

31/08/2026

سندھ کی تقسیم کا فیصلہ لاہور کے کاروباری افراد نہیں ، سندھ کے اراکین اسمبلی کریں گے.. وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ کی تقسیم کا فیصلہ صرف سندھ اسمبلی میں ہوگا، وزیر اعلی سندھ کا دھواں دار خطاب

سندھ اسمبلی ہی سندھ کی تقسیم کے معاملے پر بحث کرے گی اور فیصلہ دے گی، وزیر اعلی سندھ



Address

Malir

Telephone

+923035038338

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ملیر پی پی کا جیالا Social worker posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ملیر پی پی کا جیالا Social worker:

Shortcuts

Share