Insaf Youth Wing MBDIN

Insaf Youth Wing MBDIN ہم کھڑے تھے ہم کھڑے ہیں ہم کھڑے رہیں گے

ناحق گرفتاری اور مسلسل ظلم کی داستانضلعی جنرل سیکریٹری انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین قادری افضال احمد گھلو کو پندرہ دن ق...
02/05/2026

ناحق گرفتاری اور مسلسل ظلم کی داستان
ضلعی جنرل سیکریٹری انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین قادری افضال احمد گھلو کو پندرہ دن قبل ان کے ڈیرے سے گرفتار کر کے 3MPO کے تحت جیل منتقل کیا گیا۔ یہ گرفتاری نہ صرف سوالیہ نشان تھی بلکہ ایک سیاسی کارکن کی آواز دبانے کی واضح کوشش بھی تھی۔ مسلسل پندرہ دن تک انہیں پابندِ سلاسل رکھا گیا، جہاں انہوں نے صبر اور حوصلے کے ساتھ یہ آزمائش برداشت کی۔
تاہم، جب 3MPO کی مدت پوری ہوئی اور قانون کے مطابق انہیں رہا کیا گیا، تو انصاف کا تقاضا تھا کہ انہیں آزاد زندگی گزارنے دی جاتی۔ مگر افسوس، رہائی کے فوراً بعد ہی انہیں دوبارہ غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ یہ عمل نہ صرف آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی سنگین پامالی ہے۔
یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر ایک سیاسی کارکن سے اس قدر خوف کیوں؟ کیا اختلافِ رائے جرم بن چکا ہے؟ قادری افضال احمد گھلو کے ساتھ ہونے والا یہ سلوک انصاف کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر بازیاب کر کے منظرِ عام پر لایا جائے اور غیر قانونی حراست کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

ہمارے بہادر اور مخلص بھائی ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاءالدین قادری افضال احمد گھلو کو کل جیل سے رہائی کے ب...
01/05/2026

ہمارے بہادر اور مخلص بھائی ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاءالدین قادری افضال احمد گھلو کو کل جیل سے رہائی کے بعد دوبارا گرفتار کر لیا گیا ہے ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور فلفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

صدر انصاف یوتھ ونگ سینٹرل پنجاب بیرسٹر میاں حسن شکیل کا ٹویٹ!
30/04/2026

صدر انصاف یوتھ ونگ سینٹرل پنجاب
بیرسٹر میاں حسن شکیل کا ٹویٹ!

نہ حق قید کے 14 دن
30/04/2026

نہ حق قید کے 14 دن


ہزار دن گزر گئے، مگر حوصلہ نہ ٹوٹاآواز دبانے کی کوشش ہوئی، مگر سوچ نہ جھکییہ دن تاریخ میں یاد رکھے جائیں گےجہاں ایک شخص ...
30/04/2026

ہزار دن گزر گئے، مگر حوصلہ نہ ٹوٹا
آواز دبانے کی کوشش ہوئی، مگر سوچ نہ جھکی
یہ دن تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے
جہاں ایک شخص قید میں تھا، مگر اس کا بیانیہ آزاد رہا۔

  ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین، قادری افضال احمد گھلو کی ناحق گرفتاری کو آج تیرہ دن گزر چکے ہیں۔ انہی...
29/04/2026


ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین، قادری افضال احمد گھلو کی ناحق گرفتاری کو آج تیرہ دن گزر چکے ہیں۔ انہیں ان کے ڈیرے سے گرفتار کر کے 3MPO کے تحت جیل منتقل کیا گیا، جو کہ بنیادی انسانی حقوق اور آئینی آزادیوں کے خلاف اقدام ہے۔
ایک پرامن سیاسی کارکن کو اس طرح پابندِ سلاسل رکھنا نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ یہ جمہوری اقدار پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
ہم متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے قادری افضال احمد گھلو کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور قانون و آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔


ضلع منڈی بہاؤالدین میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کی تمام تنظیمیں معطل کر دی گئی ہیں اور فلفور نئی تنظیمیں باہمی...
29/04/2026

ضلع منڈی بہاؤالدین میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کی تمام تنظیمیں معطل کر دی گئی ہیں اور فلفور نئی تنظیمیں باہمی مشاورت سے تشکیل دی جائیں گی

  نہ حق قید کے 12 دن   قادری افضال احمد گھلو جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین رہا کرو
28/04/2026


نہ حق قید کے 12 دن

قادری افضال احمد گھلو
جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین رہا کرو

بہادری ڈگمگاتی نہیں خوف لڑتا نہیں
26/04/2026

بہادری ڈگمگاتی نہیں خوف لڑتا نہیں

انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین کی جانب سے ہم اپنے ضلعی جنرل سیکرٹری، قادری افضال احمد گھلو کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک ا...
26/04/2026

انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین کی جانب سے ہم اپنے ضلعی جنرل سیکرٹری، قادری افضال احمد گھلو کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور مسلسل گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
قادری افضال احمد گھلو ایک بہادر، نڈر اور نظریاتی کارکن ہیں، جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی۔ انہیں پہلے بھی ایک ماہ تک 3 ایم پی او کے تحت ناحق قید میں رکھا گیا،۔ رہائی کے کچھ ہی عرصہ بعد دوبارہ ان کی گرفتاری اور اب دس دن سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود قید میں رکھنا نہ صرف افسوسناک بلکہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔
یہ عمل واضح طور پر سیاسی انتقام اور آواز دبانے کی کوشش ہے، جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے ہتھکنڈوں سے نہ تو نظریات کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی حوصلوں کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔
انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین کے تمام کارکنان اپنے قائد اور اپنے ساتھی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم قادری افضال احمد گھلو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ ظلم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
*انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین*

تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو 30 واں یومِ تاسیس مبارک ھو
25/04/2026

تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو
30 واں یومِ تاسیس مبارک ھو

اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل لوگ آتے گئے کارواں بنتا گیا  اپریل — یومِ تاسیس پاکستان تحریک انصافآج ہم پاکستان تحریک انصاف ...
25/04/2026

اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل
لوگ آتے گئے کارواں بنتا گیا
اپریل — یومِ تاسیس پاکستان تحریک انصاف
آج ہم پاکستان تحریک انصاف کے یومِ تاسیس کے موقع پر اس جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو سچ، انصاف اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے شروع کی گئی۔ یہ صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک سوچ اور ایک تحریک ہے جو کرپشن، ناانصافی اور ظلم کے خلاف کھڑی ہوئی۔
انصاف یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین کی جانب سے ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اس جدوجہد کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ ہمارے کارکنان وہ حقیقی سپاہی ہیں جو مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدم رہے، جیلیں برداشت کیں، دباؤ سہا لیکن اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ یہی کارکنان اس تحریک کا اصل سرمایہ ہیں۔
چیئرمین عمران خان صاحب کی قیادت میں یہ تحریک ایک نئی امید بن کر ابھری۔ انہوں نے نوجوانوں کو شعور دیا، خودداری کا سبق دیا اور ایک ایسا پاکستان بنانے کا خواب دیا جہاں قانون سب کے لیے برابر ہو۔ آج بھی ان کی ثابت قدمی اور حوصلہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم نہ صرف اپنے قائد کے نظریے کے ساتھ کھڑے رہیں گے بلکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پاکستان زندہ باد
تحریک انصاف پائندہ باد


Address

Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Youth Wing MBDIN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share