District Information office MBDIN

District Information office MBDIN Government organization

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،dio.mbd506850@gmail.comہین...
06/08/2026

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر1021
منڈی بہاءالدین،05 اگست 2026( )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی ہدایت پر پنجاب گرین بس سروس، منڈی بہاءالدین ٹرمینل کے عملے کے لیے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ایمرجنسی ریسپانس ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، ابتدائی طبی امداد، آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقدامات، ریسکیو تکنیک، ذاتی حفاظتی سامان کے درست استعمال اور مختلف ہنگامی حالات میں بروقت اور مو¿ثر ردِعمل کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔اس تربیت کا مقصد ٹرمینل کے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، دورانِ ڈیوٹی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری، محفوظ اور مو¿ثر انداز میں کارروائی کرنے کی استعداد کو مزید بہتر بنانا تھا۔
Deputy Commissioner MBDin Govt of Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Chief Secretary Punjab Community Safety Wing Rescue 1122 Mandi Bahauddin Imran Khan

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،dio.mbd506850@gmail.comہین...
05/08/2026

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر 1018
منڈی بہاءالدین،05 اگست 2026( ) سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب نادیہ ثاقب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ آفتاب اشرف، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ایمرجنسی، لیبارٹری، فارمیسی، وارڈز کے علاوہ دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق استفسار بھی کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نے ڈاکٹر صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ علاج معالجہ اور ٹیسٹنگ سے متعلق طبی پروٹوکول کو فالو کیا جائے۔ تمام ٹیسٹ ہسپتال کی لیبارٹری سے ہی کئے جائیں کسی مریض کو ٹیسٹ کیلئے باہر نہ بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب ادویات مریضوں کو فوری اور مفت مہیا کی جائیں۔ طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی کا ہر گز مظاہرہ نہ کیا جائے۔
Deputy Commissioner MBDin Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Govt of Punjab Chief Secretary Punjab CEO - DHA Mandi Bahauddin Minister Information & Culture Punjab

منڈی بہاؤالدین: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پرچم کشائی، ریلی اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتیڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ...
05/08/2026

منڈی بہاؤالدین: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پرچم کشائی، ریلی اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلع کونسل ہال میں پاکستانی اور کشمیری پرچموں کی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سائرن بجایا گیا، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے کی، جبکہ ضلعی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر مین پھالیہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے مطالبے پر زور دیا۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے کہا کہ 5 اگست 2019 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کرکے وہاں کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کی اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد، ان کی قربانیوں اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیری عوام کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔

یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کی قیادت میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں سرکاری افسران، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،dio.mbd506850@gmail.comہین...
04/08/2026

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر1014
منڈی بہاءالدین،04 اگست 2026( )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کر کے 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے 1625 کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک (پولی تھین) شاپنگ بیگز قبضے میں لے لیے۔یہ کارروائی حکومت پنجاب کی ہدایات پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی پولی تھین بیگز کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا، شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ بائیو ڈی گریڈایبل بیگز یا کپڑے کے تھیلے کا استعمال کریں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
Deputy Commissioner MBDin Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Govt of Punjab Chief Secretary Punjab

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،dio.mbd506850@gmail.comہین...
04/08/2026

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر1012
منڈی بہاءالدین،04 اگست 2026( )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ کیا ۔ مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کے رویے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات، مفت ادویات اور بروقت علاج کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ صفائی اور نظم و ضبط کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت، علاج کے معیار اور طبی خدمات کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ ہر شہری کو بروقت اور بہتر علاج کی سہولت میسر آ سکے۔
Deputy Commissioner MBDin Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Govt of Punjab Chief Secretary Punjab

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،dio.mbd506850@gmail.comہین...
04/08/2026

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر1013
منڈی بہاءالدین،04 اگست 2026( )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے تحصیل پھالیہ کے موضع مگو پنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، نکاسی آب، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور سینیٹیشن عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے معیار، ویسٹ کلیکشن کے نظام، ڈسپوزل کے عمل سمیت سینیٹیشن عملے کی حاضری، کارکردگی اور فیلڈ میں موجودگی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر صفائی کے عمل کو مزید مو¿ثر بنایا جائے، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور نکاسی آب کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،"ستھرا پنجاب" مہم کی کامیابی کے لیے متعلقہ ادارے پوری ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔
Deputy Commissioner MBDin Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Govt of Punjab Chief Secretary Punjab

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،dio.mbd506850@gmail.comہین...
04/08/2026

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر1011
منڈی بہاءالدین،04 اگست 2026( ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب" ویژن پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ذوالفقار احمد کے ہمراہ تحصیل پھالیہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہر میں جاری صفائی ستھرائی، نکاسی آب، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور سینیٹیشن آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے، گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے جبکہ کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگا کر شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے نکاسی آب کے انتظامات کو ہر وقت فعال رکھنے اور بارش کی صورت میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
Deputy Commissioner MBDin Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Govt of Punjab Chief Secretary Punjab

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،dio.mbd506850@gmail.comہین...
03/08/2026

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر1010
منڈی بہاءالدین،03 اگست 2026( )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کاکاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کے لئے انقلابی اقدام،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انوائرمینٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔کمیٹی میں ایفل ٹاون فیز ii کے انوائر مینٹل اپروول کا ایک کیس پیش کیا گیا ۔ کیمٹی نے کاغذات و دیگر تمام قانونی تقاضے پورے ہونے پرایفل ٹاﺅن فیز ii کے این او سی کے اجراء کی منظوری دی ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے قلیل مدت میں این او سیز کا اجراءیقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور نجی سیکٹر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Deputy Commissioner MBDin Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Govt of Punjab Chief Secretary Punjab

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،dio.mbd506850@gmail.comہین...
01/08/2026

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر1004
منڈی بہاءالدین،یکم اگست 2026( ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر کمیٹی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری خالد محمود رانجھا، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اختر عباس بوسال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران عامر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس سمیت ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت ، سپیشل سی ایم انیشیٹوز، میونسپل سروسز، روڈز سکیمز ، بندوں کی مرمت، ایریگیشن، مثالی گاؤں پروگرام ، بلڈنگز ،نہروں اور ڈرینج کی صفائی سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ضلع کی ترقی و خوشحالی اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی و کنوینئر ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ اس فورم کا مقصد ضلع میں عوام کی بہتری، فلاح و بہبود اور ضلع کی ترقی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لانا ہے اور پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد پائے تکمیل تک پہنچانا ہے۔ اجلاس میں عوامی نمائندوں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل جن میں خستہ حال روڈز، سیورج اور ڈرینز کی صفائ،نہری پانی کی دستیابی، تجاوزات سمیت دیگر امور بارے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈی پی او کامران عامر خان کی جانب سے ضلع منڈی بہاءالدین میں لاءاینڈ آرڈر پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
Deputy Commissioner MBDin Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Govt of Punjab Chief Secretary Punjab

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،dio.mbd506850@gmail.comہین...
01/08/2026

باتسلیمات ضلعی افسر اطلاعات،محکمہ تعلقات عامہ،حکومت پنجاب،
منڈی بہاءالدین،فون نمبر:0546-506850،[email protected]
ہینڈ آﺅٹ نمبر1006
منڈی بہاءالدین،یکم اگست 2026( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممتاز علمائے کرام ،ممبران امن کمیٹی و اتحاد بین المسلمین سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ حیدر عباس کا کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاوالدین امن و امان کے لحاظ سے ایک مثالی ضلع ہے ، اس میں تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان اتفاق رائے اور بھائی چارہ پایا جاتا ہے۔ محرم الحرام کے دوران تمام علمائے کرام نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہم آہنگی، محبت و اخوت اور برداشت کو فروغ دے کر امن و سلامتی کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوںنے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ محرم الحرام کی طرح چہلم حضرت امام حسین اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھی امن و امان کی فضا بر قرار رکھی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ ممبر و محراب کے ذریعے لوگوں کو امن و امان کا درس دیں تا کہ پولیس اور انتظامیہ آپ کی معاونت سے امن و امان کو بہتر طریقے سے قائم رکھ سکے۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جائز مسائل کے حل اور تجاویز پر عمل کی یقین دہانی کروائی۔
Deputy Commissioner MBDin Govt of Punjab Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala Chief Secretary Punjab

Address

Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Information office MBDIN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share