Livestock & Dairy Development Department District Mansehra

Livestock & Dairy Development Department District Mansehra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Livestock & Dairy Development Department District Mansehra, Government Official, Near Police Ground (Veterinary Hospital), , Mansehra City, Khyber Pakhtunkhwa, Mansehra.

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع مانسہرہ کی سرکاری سرگرمیوں، جانوروں کی صحت، ویکسینیشن،ڈیری ڈویلپمنٹ، حکومتی منصوبہ جات،اور عوامی آگاہی کے لیے بنایا گیا ہے۔
📢 تازہ مزید معلومات کے لیے پیج کو لائک کریں۔
📌 Official Government Information Page

14/09/2026
گڑھی حبیب اللہسیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ظریف آلمانی اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (توسیع) ڈاکٹر ا...
08/09/2026

گڑھی حبیب اللہ

سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ظریف آلمانی اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (توسیع) ڈاکٹر اصل خان کی خصوصی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی کی زیرِ قیادت لمپی سکن ڈیزیز (L*D) سے بچاؤ کے لیے سول ویٹرنری ہسپتال گڑھی حبیب اللہ کی ٹیم نے آج روہ، کشتڑہ اور دورگہ کھٹہ میں مویشیوں کی ویکسینیشن کی۔

اس موقع پر ویٹرنری ٹیم نے مویشی پال حضرات کو لمپی سکن ڈیزیز سے بچاؤ، ویکسینیشن کی اہمیت اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔

محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مویشی پال حضرات سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے مویشیوں کو بروقت ویکسین لگوائیں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ویٹرنری مرکز سے رابطہ کریں۔



*DVaccination






*DPrevention




07/09/2026

بالاکوٹ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی کی خصوصی ہدایات پر ملک کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹری گڑھی حبیب اللہ کی ٹیم نے بالاکوٹ میں دودھ کے نمونے حاصل کرکے موقع پر ٹیسٹ کیے۔

ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ملاوٹ کی تصدیق ہونے پر ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کالی مٹی کے رہائشی عبد اللطیف سے 15 کلو گرام ملاوٹ شدہ دودھ قبضے میں لے کر تلف کر دیا۔

محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے عوام کو معیاری اور خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے سول ویٹرنری ہسپتال گڑھی حبیب اللہ کے ل...
07/09/2026

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے سول ویٹرنری ہسپتال گڑھی حبیب اللہ کے لیے فرنیچر کی فراہمی ممکن ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کی جانب سے ضروری فرنیچر کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے، جس سے ہسپتال کے انتظامی امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی ویٹرنری سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔

محکمہ لائیو سٹاک مانسہرہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

29/08/2026

رت موترا کی بیماری سے اپنے جانوروں کو بچائیں
18/08/2026

رت موترا کی بیماری سے اپنے جانوروں کو بچائیں

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی جانب سے ڈاکٹر آصف غفور سے اظہارِ یکجہتیخیبر پختونخوا کے تمام سرکاری، نجی، تعلیمی اور دیگر ش...
18/08/2026

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی جانب سے ڈاکٹر آصف غفور سے اظہارِ یکجہتی

خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری، نجی، تعلیمی اور دیگر شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والے معزز ویٹرنری ڈاکٹرز سے اپیل ہے کہ ڈاکٹر آصف غفور کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور پیشہ ورانہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ وقت پر اپنی سوشل میڈیا پروفائل تصویر تبدیل کریں۔

وقت: صبح 11:00 بجے تا 11:30 بجے

یہ اقدام ویٹرنری پروفیشن میں اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کے جذبے کے اظہار کی علامت ہے۔

ڈاکٹر ندیم نیازی
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک مانسہرہ

🇵🇰 بالاکوٹ میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریببالاکوٹ میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی، جس کے مہم...
14/08/2026

🇵🇰 بالاکوٹ میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب

بالاکوٹ میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے منیر حسین لغمانی اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک تھے۔

تقریب میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر طفیل احمد، ویٹرنری آفیسر نے احسن انداز میں انجام دیے۔

تقریب میں وطنِ عزیز پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور سبز و شاداب پاکستان کے عزم کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد!
🇵🇰 یومِ آزادی مبارک!

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا سول ویٹرنری ہسپتال گڑہی حبیب اللہ کا سرپرائز وزٹڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے تحت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خا...
12/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا سول ویٹرنری ہسپتال گڑہی حبیب اللہ کا سرپرائز وزٹ

ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے تحت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ محمد حسرت خان نے سول ویٹرنری ہسپتال گڑہی حبیب اللہ کا اچانک دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، ادویات کے ریکارڈ و دستیابی، صفائی ستھرائی، ملک ٹیسٹنگ لیبارٹری اور آپریشن تھیٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ہسپتال میں فراہم کی جانے والی ویٹرنری سروسز، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا، جنہیں مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا گیا۔

تمام اہلیان پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو
12/08/2026

تمام اہلیان پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو

Address

Near Police Ground (Veterinary Hospital), , Mansehra City, Khyber Pakhtunkhwa
Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923175560300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Livestock & Dairy Development Department District Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Livestock & Dairy Development Department District Mansehra:

Shortcuts

Share