Siran Forest Division

Siran Forest Division This is the official page of Siran Forest Division Mansehra.

Which is a territorial forest division of Khyber Pakhtunkhwa Climate Change,Forestry Environment and Wildlife department.

سیکرٹری جنگلات خیبر پختونخوا، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ہزارہ ریجن، کنزرویٹر فاریسٹ لوئر ہزارہ سرکل اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر...
21/09/2026

سیکرٹری جنگلات خیبر پختونخوا، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ہزارہ ریجن، کنزرویٹر فاریسٹ لوئر ہزارہ سرکل اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (DFO) سیرن فاریسٹ ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر SDFO شنکیاری کی جانب سے کاروائی.

ڈاڈر جنگل بھوگرمنگ سے قیمتی پتھر غیر قانونی طور پر نکالنے کے کیس میں آج اہم سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج-III مانسہرہ نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی اور ملزمان کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے۔
ڈیمیج رپورٹ:ملزمان کے خلاف متعلقہ اہلکاران نے ڈیمیج رپورٹ نمبر 71/1 بھی کاٹی تھی، جو کہ فارسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کی جائے گی۔

جن ملزمان کی ضمانت مسترد ہوئی:
محمد اشرف ولد شاہ زمان، عابد شاہ ولد ولایت شاہ، محمد طارق ولد ولی جان، محمد ہارون ولد محمد خالد، محمد عادل ولد گل زمان ساکنان ڈاڈر بھوگرمنگ، ضلع مانسہرہ۔
عدالتی حکم مورخہ 19-09-2026 (BBA No. 571/4 of 2026):
عدالت نے قرار دیا کہ جائے وقوعہ سے پتھروں کی برآمدگی موجود ہے، تفتیش اور پوچھ گچھ کے لیے ملزمان کی تحویل ضروری ہے اور ملزمان اپنے خلاف بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ اس لیے عبوری ضمانت واپس لے کر درخواست خارج کر دی گئی۔
سیرن فاریسٹ ڈویژن مانسہرہ اور SDFO شنکیاری نے غیر قانونی مائننگ، جنگلاتی وسائل کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے غیر قانونی استحصال کے خلاف اپنی کارروائیاں پوری سختی سے جاری رکھی ہوئی ہیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

* 🌳*

لکڑی کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں ایک کامیاب آپریشن کیا گیا۔چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس، ہزارہ ریجن، کنزرویٹر لوئ...
21/09/2026

لکڑی کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں ایک کامیاب آپریشن کیا گیا۔

چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس، ہزارہ ریجن، کنزرویٹر لوئر ہزارہ کی نگرانی میں، اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (DFO) سیرن ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر، ایس ڈی ایف او اپر سیرن کی قیادت میں ایک کامیاب آپریشن عمل میں لایا گیا۔

آپریشن کے دوران اشتہاری ملزم، شھزاد ولد فدا محمد کو کامیابی سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم عرصہ دراز سے جنگلات کے وسائل کو نقصان پہنچانے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اور 31 سے زائد فاریسٹ ڈیمیج رپورٹس میں مطلوب تھا اور بارہا غیر قانونی درختوں کی کٹائی اور جنگلات کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہا تھا، اور متعلقہ حکام کی مسلسل کوشوں کے باوجود کئی مرتبہ گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا تھا۔ محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف کی کوشیش اور پولیس کی مربوط حکمت عملی کے ذریعے آخرکار اسے گرفتار کر لیا گیا۔
محکمہ جنگلات جنگلات کے تحفظ، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، اور تمام قانون شکنوں کے خلاف قانون کا مسلسل نفاذ اسی عزم کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کا اعادہ کرتا ہے۔
forest division forest 🌳

🥀❣️Mr. Amanullah Khan Divisional Forest Officer Siran Forest Division Mansehra presenting bouquet to Muhammad Saleem Kha...
18/09/2026

🥀❣️Mr. Amanullah Khan Divisional Forest Officer Siran Forest Division Mansehra presenting bouquet to Muhammad Saleem Khan Chief Conservator of Forest Northern Forests Region Abbottabad.❤️

اینٹی اسمگلنگ مہم کے دوران کامیاب کارروائیحکومت خیبر پختونخوا اور سیکرٹری فاریسٹ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر جاری اینٹی ا...
16/09/2026

اینٹی اسمگلنگ مہم کے دوران کامیاب کارروائی

حکومت خیبر پختونخوا اور سیکرٹری فاریسٹ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر جاری اینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس، ہزارہ ریجن ، کنزرویٹر، لوئر ہزارہ کی نگرانی میں، اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (DFO) سیرن ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر (SDFO)جبوڑی کی نگرانی میں فیلڈ سٹاف کے ہمراہ غیر قانونی لکڑی سے لدی ہوئی سوزوکی کیری گاڑی کو پکڑ لیا۔گاڑی اور لکڑی کو سرکاری قبضہ میں لےکرمزید کاروائی شروع کردی گئی ھے۔
جبکہ ملوث عناصر کے خلاف خیبر پختونخوا فاریسٹ آرڈیننس، 2002 کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ غیر قانونی کٹائی، نقل و حمل اور اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو قانون کےکٹہرے میں لایا جا سکے۔
محکمہ جنگلات اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ جنگلاتی جرائم، غیر قانونی کٹائی اور لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔ قیمتی جنگلاتی وسائل کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں، شبانہ گشت اور مؤثر قانونی اقدامات مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہیں گے۔
forest division forest 🌳

سیرن فاریسٹ ڈویژن مانسہرہ کے فیلڈ سٹاف کو آج ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے غیر ملکی سیاح الیگزینڈر کی ڈیڈ باڈی کی تل...
16/09/2026

سیرن فاریسٹ ڈویژن مانسہرہ کے فیلڈ سٹاف کو آج ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے
غیر ملکی سیاح الیگزینڈر کی ڈیڈ باڈی کی تلاش/ ریسکیو کرنیوالی ٹیم سے ملاقات کی۔

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ایس ڈی ایف او اپر سیرن جبوڑی شہزاد انجم، فارسٹ گارڈذیشان نواز، مقامی شخص شاہ خان کو سندتحسین و اعتراف خدمات سے نوازا۔

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے غیر ملکی سیاح کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کے دوران متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون، فرض شناسی اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرنے والے بالخصوص فارسٹ ملازمین اور مقامی افراد کی خدمات کو سراہا اور انہیں سندتحسین و اعتراف خدمات سے نوازا۔
ایس ڈی ایف او اپر سیرن جبوڑی شہزاد انجم نے ڈی آئی جی ہزارہ کو غیر ملکی سیاح سے متعلق پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات بتائی ۔اور بتایا کے سیکرٹری فاریسٹ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس، ہزارہ ریجن ,کنزرویٹر، لوئر ہزارہ کی نگرانی میں، اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (DFO) سیرن ڈویژن مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر،اس آپریشن کو شروع کیا گیا اور اسی دوران محکمہ فاریسٹ کے اہلکاروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دشوار گزار علاقے اور مشکل موسمی و جغرافیائی حالات کے باوجود تلاش کے عمل میں محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے بھرپور معاونت فراہم کی۔
ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے سیرن فاریسٹ ڈویژن کے فیلڈ عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیرن فاریسٹ ڈویژن کی یہ کارروائی پیشہ ورانہ مہارت، جذبۂ خدمت اور ماحول دوست عزم کی روشن مثال ہے۔
forest division 🌳

سیرن فاریسٹ ڈویژن کے فیلڈ اسٹاف کو بہترین کارگردگی دیکھانے پر کوہ موسیٰ موصلہ ٹاپ سے واپسی کے دوران لاپتا غیر ملکی سیاح ...
15/09/2026

سیرن فاریسٹ ڈویژن کے فیلڈ اسٹاف کو بہترین کارگردگی دیکھانے پر کوہ موسیٰ موصلہ ٹاپ سے واپسی کے دوران لاپتا غیر ملکی سیاح کی ڈیڈ باڈی تلاش کرنے والے بہادر افسران اور فیلڈ سٹاف میں اسنادِ تحسین تقسیم.

چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ریجن پشاور جناب اصغر خان اور لوئر ہزارہ کنزرویٹر حیات علی صاحب کے آفس مے سیرن فاریسٹ ڈویژن کے بہادر افسران اور فیلڈ سٹاف کومؤثر اور جرات مندانہ اور بہترین صلاحیت پر اسنادِ تحسین سے نوازا۔

اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ریجن پشاور جناب اصغر خان صاحب اور لوئر ہزارہ کنزرویٹر حیات علی صاحب نے افسران اور ان کے فیلڈ عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کے محکمہ جنگلات کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبۂ خدمت اور ماحول دوست عزم کی روشن مثال ہے۔اور اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر قدرتی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار رہتے ہیں۔

forest divisions 🌳

صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈی ایف او سیرن فاریسٹ ڈویژن امان اللہ خان نے اپنی ٹیم اور فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ 6 ستمبر، یومِ دف...
06/09/2026

صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈی ایف او سیرن فاریسٹ ڈویژن امان اللہ خان نے اپنی ٹیم اور فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر 25000 پودے لگانے کا ہدف کامیابی سے مکمل کر لیا۔
یہ شجرکاری مہم سرسبز پاکستان، صاف ماحول اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ 🌱🇵🇰
امان اللہ خان اور سیرن فاریسٹ ڈویژن کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین۔
forest division day department 🌳

06/09/2026

06.09.2026, DFO Siran Forest Division Amanullah Khan participated in the plantation event at Chinarkot Buttal🌳

06/09/2026

آج 6ستمبر یوم دفاع میگا پلانٹیشن مہم کے تسلسل میں،
سیرن فاریسٹ ڈویژن اور کنہار واٹر شیڈ ڈویژن مانسہرہ نے بٹراسی کیڈٹ کالج میں ایک شاندار شجرکاری تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں طلبہ، اساتذہ، نے شرکت کی تاکہ ایک سرسبز، صحت مند اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مضبوط پاکستان کے مشترکہ ویژن کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع کو مزید خاص بنایا پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج کے طلبہ اور اساتذہ کی جوش و خروش سے بھرپور شرکت اور ان کی موجودگی نے اس تقریب کو اہمیت اور توانائی دونوں عطا کیں۔

تقریب کے معزز مہمانوں میں پرنسپل پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج کے بریگیڈیئر حفیظ صاحب ،اور ڈی ایف او سیرن فاریسٹ ڈویژن امان اللّٰہ خان اور ڈی ایف او کنہار واٹر شیڈ ایاز شاہ ،اور ایس ڈی ایف او مانسہرہ اور سی ڈی او مانسہرہ محمد حنیف نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا، اور طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ مل کر درخت لگائے اور علاقے کے سبز خزانے کے تحفظ و توسیع کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جنگلات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا - موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، آبی وسائل کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے میں جنگلات کا کردار۔

جیسے ہی قوم نے یوم دفاع منایا، اس شجرکاری سرگرمی نے ایک طاقتور پیغام دیا:

🌱 سرسبز پاکستان، مضبوط پاکستان!
🇵🇰 پاکستان کے لیے پودا لگائیں — مستقبل کے لیے پروان چڑھائیں!

تمام شرکاء نے مل کر 6ستمبر یوم دفاع کے جذبے کو ایک سرسبز کل کے عزم میں بدل دیا، کیونکہ ایک حقیقی آزاد پاکستان وہی ہے جو سرسبز، مضبوط اور پائیدار ہو۔ 🇵🇰🌳
forest division forest department watershed 🌳

آج 6ستمبر یوم دفاع میگا پلانٹیشن مہم کے تسلسل میں،سیرن فاریسٹ ڈویژن اور کنہار واٹر شیڈ ڈویژن مانسہرہ نے بٹراسی کیڈٹ کالج...
06/09/2026

آج 6ستمبر یوم دفاع میگا پلانٹیشن مہم کے تسلسل میں،
سیرن فاریسٹ ڈویژن اور کنہار واٹر شیڈ ڈویژن مانسہرہ نے بٹراسی کیڈٹ کالج میں ایک شاندار شجرکاری تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں طلبہ، اساتذہ، نے شرکت کی تاکہ ایک سرسبز، صحت مند اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مضبوط پاکستان کے مشترکہ ویژن کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع کو مزید خاص بنایا پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج کے طلبہ اور اساتذہ کی جوش و خروش سے بھرپور شرکت اور ان کی موجودگی نے اس تقریب کو اہمیت اور توانائی دونوں عطا کیں۔

تقریب کے معزز مہمانوں میں پرنسپل پاکستان سکاؤٹ کیڈٹ کالج کے بریگیڈیئر حفیظ صاحب ،اور ڈی ایف او سیرن فاریسٹ ڈویژن امان اللّٰہ خان اور ڈی ایف او کنہار واٹر شیڈ ایاز شاہ ،اور ایس ڈی ایف او مانسہرہ اور سی ڈی او مانسہرہ محمد حنیف نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا، اور طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ مل کر درخت لگائے اور علاقے کے سبز خزانے کے تحفظ و توسیع کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جنگلات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا - موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، آبی وسائل کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے میں جنگلات کا کردار۔

جیسے ہی قوم نے یوم دفاع منایا، اس شجرکاری سرگرمی نے ایک طاقتور پیغام دیا:

🌱 سرسبز پاکستان، مضبوط پاکستان!
🇵🇰 پاکستان کے لیے پودا لگائیں — مستقبل کے لیے پروان چڑھائیں!

تمام شرکاء نے مل کر 6ستمبر یوم دفاع کے جذبے کو ایک سرسبز کل کے عزم میں بدل دیا، کیونکہ ایک حقیقی آزاد پاکستان وہی ہے جو سرسبز، مضبوط اور پائیدار ہو۔ 🇵🇰🌳
forest division forest department watershed 🌳

Address

86C5+826, Abbottabad Road
Mansehra
21300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Siran Forest Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share