Mansehra Police

Mansehra Police Your Safety, Our Responsibility. 🚓
(229)

Mansehra Police – Official Page
Serving the community with dedication, ensuring law & order, protecting lives and property, and building trust between police and the public.

31/05/2026

ضلع مانسہرہ میں سیاحوں کو سہولت، حفاظت اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مانسہرہ پولیس متحرک

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ضلع مانسہرہ کے مختلف سیاحتی مقامات پر آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر مانسہرہ پولیس اور مانسہرہ ٹریفک پولیس مکمل طور پر متحرک ہے اور سیاحوں کی سہولت، حفاظت اور رہنمائی کے لیے ہمہ وقت خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

ضلع بھر کے مختلف سیاحتی مقامات، شاہراہوں، بازاروں اور اہم روٹس پر پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار موجود ہیں، جو سیاحوں کی رہنمائی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، سفری معلومات فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری معاونت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

اس موقع پر سیاحوں میں آگاہی اور رہنمائی کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر سیاحوں کو ریفریشمنٹس اور تحائف بھی پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں خوشگوار اور دوستانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کا کہنا ہے کہ سیاح ہمارے معزز مہمان ہیں اور ان کی حفاظت، سہولت اور رہنمائی مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ عید تعطیلات کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیاحوں کو محفوظ، پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

ترجمان
مانسہرہ پولیس

مانسہرہ (-) تھانہ نواز آباد پولیس کی بروقت کارروائی، دورانِ کرکٹ میچ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم 24 گھنٹوں کے اندر آلہ...
31/05/2026

مانسہرہ (-) تھانہ نواز آباد پولیس کی بروقت کارروائی، دورانِ کرکٹ میچ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم 24 گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق مورخہ 29 مئی 2026 کو تھانہ نواز آباد کی حدود جبڑی کائیاں میں دورانِ کرکٹ میچ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں محمد جنید نامی شخص شدید زخمی ہو گیا تھا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد ازاں جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، جس پر مانسہرہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ نواز آباد وحید خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف زاویوں سے تفتیش، چھاپہ مار کارروائیوں اور جدید ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم تنویر ولد عبدالقیوم سکنہ کائیاں کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Share please 👇👇اہم اطلاع برائے سیاح حضرات ، ٹرانسپورٹرز اور مقامی عوام (انتظامیہ گلگت بلتستان )بابوسر ٹاپ روڈ اتوار ، سم...
31/05/2026

Share please 👇👇
اہم اطلاع برائے سیاح حضرات ، ٹرانسپورٹرز اور مقامی عوام (انتظامیہ گلگت بلتستان )

بابوسر ٹاپ روڈ اتوار ، سموار اور منگل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔(انتظامیہ گلگت بلتستان)

عوام الناس، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس کے مقامات پر برف ہٹانے، ملبہ صاف کرنے اور دو طرفہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے سلسلے میں جاری کام کو محفوظ، مؤثر اور بروقت مکمل کرنے کے پیشِ نظر بابوسر روٹ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت 31 مئی 2026 سے 2 جون 2026 تک زیرو پوائنٹ، بابوسر اور لولوسر کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت معطل رہے گی۔

تمام ٹرانسپورٹرز، سیاحوں اور مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی مذکورہ صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں اور اس دوران متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔(ترجمان گلگت بلتستان)

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران وادی ناران، کاغان، شوگران، سری پائے اور ضلع مانسہرہ کے دیگر سیاحتی مقامات پر آنے والے سیا...
30/05/2026

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران وادی ناران، کاغان، شوگران، سری پائے اور ضلع مانسہرہ کے دیگر سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات کی روشنی میں مانسہرہ پولیس مکمل طور پر فیلڈ میں موجود ہے۔

ضلع بھر کے ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک افسران اور پولیس جوان مختلف شاہراہوں، سیاحتی مقامات، بازاروں اور اہم روٹس پر موجود رہ کر ٹریفک کی روانی، سیکیورٹی انتظامات اور عوامی سہولیات کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

مانسہرہ پولیس کی جانب سے سیاحوں کی رہنمائی، مدد اور سہولت کے لیے ٹورسٹ فیسلیٹیشن ڈیسک فعال ہیں جبکہ پولیس افسران اور جوان سیاحوں کو درپیش مسائل کے فوری حل، راستوں کی رہنمائی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ پولیس اہلکار سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آتے ہوئے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

30/05/2026

مانسہرہ (-) وادی ناران کاغان کا رخ کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے مانسہرہ پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی بہترین سہولیات، مؤثر رہنمائی اور ٹریفک کی شاندار مینجمنٹ کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

سیاحوں کا کہنا تھا کہ مانسہرہ پولیس کے افسران و جوانان نہایت خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، جس کی بدولت شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار ہے اور مسافروں کو بروقت رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

30/05/2026

29/05/2026

مانسہرہ تھانہ ناران کی حدود بیسر میں لولوسر لیک کے قریب ایک سیاح کا موبائل فون اچانک جھیل میں گر گیا، جس پر قریب موجود پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل کو جھیل سے نکال کر بحفاظت متعلقہ شخص کے حوالے کر دیا۔

مانسہرہ پولیس ہر ممکن طریقے سے سیاحوں کی مدد، رہنمائی اور حفاظت کے لیے کوشاں ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آبی گزرگاہوں، ندی نالوں، جھیلوں اور خطرناک مقامات کے قریب جانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔

تمام سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہدایات کی مکمل پابندی کریں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاحوں کے غیر معمولی رش کے پیش نظر مانسہرہ پولیس مکمل طور پر متحرک، افسران فیلڈ میں موجودعیدالاضحی...
29/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاحوں کے غیر معمولی رش کے پیش نظر مانسہرہ پولیس مکمل طور پر متحرک، افسران فیلڈ میں موجود

عیدالاضحیٰ کے موقع پر وادی ناران، کاغان اور ضلع مانسہرہ کے دیگر سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات کی روشنی میں مانسہرہ پولیس مکمل طور پر متحرک ہے۔

ضلع بھر کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز صاحبان مختلف شاہراہوں، سیاحتی مقامات، بازاروں اور اہم روٹس پر خود موجود رہ کر ٹریفک مینجمنٹ، سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مانسہرہ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ٹورسٹ فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جہاں سیاحوں کی رہنمائی، مدد اور سہولت کے لیے پولیس اہلکار ہمہ وقت موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران اور جوانان سیاحوں میں ریفریشمنٹس تقسیم کرنے، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی مدد کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں بھی مصروف عمل ہیں۔جہاں کہیں بھی سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری پیش آ رہی ہے، جیسے گاڑی خراب ہونا، ٹائر پنکچر یا راستے میں دیگر مسائل، وہاں مانسہرہ پولیس فوری طور پر مدد اور سہولت فراہم کر رہی ہے تاکہ سیاح خود کو محفوظ اور خوشگوار ماحول میں محسوس کریں۔مانسہرہ پولیس کی جانب سے سیاحوں کو ندی نالوں، کھلے پانی اور خطرناک مقامات کے قریب جانے سے بھی روکا جا رہا ہے۔

28/05/2026

مانسہرہ پولیس کی جانب سے ضلع مانسہرہ میں آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید

ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات کی روشنی میں مانسہرہ پولیس سیاحوں کی سہولت، رہنمائی اور فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔ ناران، کاغان اور دیگر سیاحتی مقامات کے تمام روٹس پر اضافی نفری تعینات ہے تاکہ ٹریفک کی روانی، عوامی سہولیات اور امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل پارس صداقت نثار نے ناران بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آئے ہوئے سیاحوں اور ان کے بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بچوں میں مانسہرہ پولیس کی جانب سے ریفریشمنٹس اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Address

Office Of The District Police Officer Mansehra
Mansehra
21300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansehra Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mansehra Police:

Share