کوٹلی بالا ڈسٹرکٹ مانسہرہ , Kotli Bala

کوٹلی بالا ڈسٹرکٹ مانسہرہ , Kotli Bala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from کوٹلی بالا ڈسٹرکٹ مانسہرہ , Kotli Bala, Landmark & historical place, کوٹلی بالا تحصیل و ضلع مانسہرہ ہزارہ خیبر پختونخواہ پاکستان, Mansehra.

ضلع مانسہرہ کا تین صدیوں پرانا پہاڑوں کے دامن میں واقع ایک خوبصورت گاؤں *کوٹلی بالا* جہاں کے باسیوں کی مہمان نوازی کی داستانیں آج بھی لوگوں کی زبانوں پہ ہیں__
One of the beautiful and old village of District Mansehra.

محترم جناب شیر محمد استاد مرحوم — ایک خوبصورت یاد ❤️ہمارے گاؤں میں ایک نام ایسا تھا جسے آج بھی احترام سے یاد کیا جاتا ہے...
02/09/2026

محترم جناب شیر محمد استاد مرحوم — ایک خوبصورت یاد ❤️

ہمارے گاؤں میں ایک نام ایسا تھا جسے آج بھی احترام سے یاد کیا جاتا ہے — "شیر محمد استاد" (شیر محمد بابا)

وہ ہمارے بزرگوں کے دور کے استاد تھے۔ ہمارے گاؤں کی ایک نسل نے انہیں استاد کی حیثیت سے دیکھا، جبکہ ہم نے انہیں ایک سفید داڑھی والے بزرگ کے طور پر دیکھا، جو گاؤں کی مسجد میں نماز ادا کرتے، وہیں بیٹھتے فجر ھو کہ ظہر سے عشاء استاد محترم ہر نماز میں ھوتے__

اس وقت شاید ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ بزرگ ہمارے گاؤں کی کتنی پرانی اور قیمتی یاد اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں۔

آج ان کی تصویر سامنے آئی تو یوں لگا جیسے گاؤں کے گزرے ہوئے وقت کا ایک باب پھر سے آنکھوں کے سامنے آ گیا ہو۔ کچھ لوگ صرف زندگی کا حصہ نہیں ہوتے، بلکہ اپنے گاؤں کی تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ محترم جناب شیر محمد استاد مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲❤️


31/08/2026

ہمارے محترم استاد غلام حیات صاحب مرحوم، جنہوں نے اپنی زندگی علم بانٹنے اور نسلوں کی تربیت میں گزار دی۔
یہ منظر آج بھی اُن کی محبت، محنت اور خلوص کی گواہی دے رہا ہے کہ وہ کس شفقت سے اپنے بچوں کو پڑھایا کرتے تھے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے اس شفیق استادِ محترم کی تمام خدمات کو صدقۂ جاریہ بنائے، ان کے درجات بلند فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین _

استاد دنیا سے چلے جاتے ہیں، مگر اُن کا دیا ہوا علم اور اُن کی یادیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔


کچھ تصویریں صرف یادیں نہیں ہوتیں، بلکہ اپنے اندر ایک پورا زمانہ سموئے ہوتی ہیں۔ ❤️یہ خوبصورت یاد اُس وقت کی ہے جب ہمارے ...
30/08/2026

کچھ تصویریں صرف یادیں نہیں ہوتیں، بلکہ اپنے اندر ایک پورا زمانہ سموئے ہوتی ہیں۔ ❤️

یہ خوبصورت یاد اُس وقت کی ہے جب ہمارے گاؤں کے یہ پیارے منصف (ملنگ) مرحوم، اپنے بھتیجے کے حفظِ قرآن مکمل ہونے کی خوشی میں شریک تھے۔ آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں، مگر ان کی مسکراہٹ اور یہ خوبصورت لمحہ ہمیشہ یادوں میں زندہ رہے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

آج کل کے حالات میں اپنے بچوں کی حفاظت صرف والدین ہی نہیں بلکہ پورے گاؤں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اپنے اردگرد نظر رکھیں، اجن...
30/08/2026

آج کل کے حالات میں اپنے بچوں کی حفاظت صرف والدین ہی نہیں بلکہ پورے گاؤں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اپنے اردگرد نظر رکھیں، اجنبی افراد اور مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں، اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں فوراً متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔
ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں۔
احتیاط چند لمحوں کی ہوتی ہے، مگر اس کے فائدے پوری زندگی کے ہوتے ہیں۔
یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر گاؤں اور ہر گھر تک یہ آگاہی پہنچ سکے۔ ❤️



جگہ پہچانیے__؟؟
29/08/2026

جگہ پہچانیے__؟؟


27/08/2026

کھیت سے توے تک… مکئی کی خوشبو اور دیسی گاؤں کی سادگی، یہی تو اصل مزہ ہے۔ ❤️


Address

کوٹلی بالا تحصیل و ضلع مانسہرہ ہزارہ خیبر پختونخواہ پاکستان
Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کوٹلی بالا ڈسٹرکٹ مانسہرہ , Kotli Bala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share