27/01/2026
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت فیس بک کے ذریعے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے آن لائن کھلی کچہری 27 جنوری کل (منگل) کو دن 11 بجے سے 12 بجے تک منعقد ہوگی۔
آن لائن کھلی کچہری میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان اور سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ براہِ راست شرکت کریں گے اور صوبے بھر کے صارفین کو درپیش پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب سے متعلق مسائل، شکایات اور صارفین کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو اعلیٰ حکام تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا، ان کے مسائل کو سننا اور شفاف، بروقت اور مؤثر انداز میں ان کا حل یقینی بنانا ہے۔ آن لائن کھلی کچہری کے ذریعے عوام بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مسائل متعلقہ اعلیٰ حکام کے سامنے رکھ سکیں گے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی شکایات اور مسائل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے شکایات پورٹل “اختیار عوام کا” پر پہلے سے درج کروائیں تاکہ متعلقہ شکایات کا جائزہ لے کر ان کے جوابات آن لائن کھلی کچہری کے دوران دی جا سکیں جبکہ 9210933-091 پر لائیو ٹیلفونک کال کے زریعے بھی اعلیٰ حکام کو اپنے شکایات اور مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں
اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور آن لائن کھلی کچہری جیسے اقدامات عوام اور محکمہ کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
fans
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Information & PRs, KP
Fazal Shakoor Khan
Establishment of E-Governance and CBIS