07/08/2026
06 اگست ، 2026
ضلع مردان کے مختلف بیٹس اور دریائوں کے حساس مقامات پر فشریز عملے نے معمول کے مطابق گشت کیا۔
دورانِ گشت غیر قانونی شکار کی روک تھام، ممنوعہ جالوں اور بجلی کے ذریعے مچھلی کے شکار کی نگرانی، ماہی گیری لائسنسوں کی جانچ، اور عوام میں آبی حیات کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ ٹیم نے دریائوں کے کناروں پر موجود افراد کو حکومتی قوانین، ماہی گیری کے ضوابط، اور آبی ماحول کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
مون سون سیزن کے پیشِ نظر دریائوں اور ملحقہ علاقوں میں پانی کے بہاؤ کا مسلسل جائزہ لیا گیا اور شہریوں کو دریا کے قریب غیر ضروری جانے سے احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی۔ متعلقہ عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہا۔
فشریز ڈیپارٹمنٹ ضلع مردان نے آبی حیات کے تحفظ، غیر قانونی ماہی گیری کے خاتمے، اور قدرتی آبی وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دے رہا ہے۔