Directorate of Administration AWKUM

Directorate of Administration AWKUM Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Directorate of Administration AWKUM, Government Organization, Abdul Wali Khan University, Mardan.

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں محکمہ فارسٹ کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز . دس ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ گارڈن کیم...
11/02/2026

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں محکمہ فارسٹ کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز . دس ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔

گارڈن کیمپس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد صاحب , ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرہاد صافی ، چئیرمین ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ باچہ اسلام ، پروفیسر ظفرحیات ، اسسٹنٹ پروفیسر علی خان ، انچارج جی اینڈ جی عابد خان اور محکمہ فارسٹ مردان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محب اللہ داوڑ ، ایس ڈی ایف او شاکر خان ، کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آفیسر روبینہ کلیم اور لونگین خان سمیت طلباء طالبات نے کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد صاحب کے خصوصی ہدایات پر گارڈن کیمپس میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا اور دس ہزار کے قریب پودے لگائے جائینگے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرہاد صافی نے ​ شجر کاری کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اِس بات پر زور دیا گیا کہ درخت نہ صرف ماحول کو خوش گوار بناتے ہیں بلکہ ہمیں صاف آکسیجن فراہم کرتے اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کر سکیں۔

مردان:عبدالولی خان یونیورسٹی مردان (AWKUM) کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرہاد صافی اور ڈپٹی پرووسٹ کاظم نے ڈی پی او مردان مسع...
20/11/2025

مردان:
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان (AWKUM) کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرہاد صافی اور ڈپٹی پرووسٹ کاظم نے ڈی پی او مردان مسعود احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور چارج سنبھالنے پر انہیں خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں یونیورسٹی کی سیکیورٹی، طلبہ سے متعلق امور اور باہمی کوآرڈینیشن پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈی پی او مسعود احمد نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے شہداء اور پولیس غازیوں کے بچوں کے لیے یونیورسٹی میں خصوصی سیٹس مختص کرنے کی درخواست بھی کی، جسے یونیورسٹی انتظامیہ نے سراہا۔

یونیورسٹی نے ڈی پی او مسعود احمد کو طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی سیشن کی دعوت بھی دی، جس میں منشیات سے آگاہی، لیڈرشپ اور مقابلے کے امتحانات سے متعلق رہنمائی پر گفتگو ہوگی۔

20/10/2025

وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد کی خصوصی ہدایات پر عبدالولی خان یونیورسٹی کے گارڈن کیمپس اور میں کیمپس میں مچھر مار اور انسداد ڈینگی سمیت دوسرے جراثیم کش اسپرے مکمل۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرہاد صافی، چئیرمین ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد ادریس ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر طارق محمود ، ٹرانسپورٹ آفیسر ابرار خان ، سیکورٹی انچارج پپو خان اور انچارج جی اینڈ جی عابد خان بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرہاد صافی نے اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر محمد شعیب اور ڈسٹرکٹ ملیریا سپروائزر منصور احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ گارڈن کیمپس اور مین کیمپس کے تمام ہاسٹلز اور اکیڈمک بلاکس سمیت اپارٹمنٹس ، کینٹینوں اور گراونڈز میں اسپرے کیا گیا ۔

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل صاحب کے خصوصی احکامات پر روڈ لائٹس کی مرمت اور اسپورٹس گر...
12/08/2025

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل صاحب کے خصوصی احکامات پر روڈ لائٹس کی مرمت اور اسپورٹس گراؤنڈ میں نئی لائٹس نصب کر دی گئی ہیں، جس سے گارڈن کیمپس جگمگا اٹھا ہے۔ ہاسٹل میں مقیم طلبہ اور اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر عملے نے اس خوشی کا اظہار کیا کہ طویل عرصے بعد یہ لائٹس دوبارہ روشن ہو گئی ہیں۔ اس اقدام سے کیمپس میں موجود اساتذہ اور طلبہ کو لائبریری میں رات گئے مطالعے کے لیے بہتر ماحول بھی میسر آ سکے گا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر اسپورٹس کی کاوشوں کو سراہا۔

بھارتی جارحیت، انتہا پسندی اور پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر اظہارِ تشکر کے لیے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ای...
16/05/2025

بھارتی جارحیت، انتہا پسندی اور پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر اظہارِ تشکر کے لیے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ تھے، جنہوں نے پرچم کشائی کی اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر ظاہر شاہ نے پاک فوج کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی حب الوطنی اور قربانیوں نے قوم کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوانوں میں حب الوطنی، فخر اور قربانی کا جذبہ بیدار کرتی ہیں۔

دیگر مقررین نے دفاعِ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ:
"پاکستان کا دفاع ہماری خودمختاری کا معاملہ ہے اور ہمیں ہر صورت اپنی سرزمین کا دفاع کرنا چاہیے۔ ہمیں اتحاد، استقامت اور مکمل تیاری کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء ہمارے ملک کا فخر ہیں، اور اُن کی قربانیاں ہمیں ہمیشہ حوصلہ اور عزم فراہم کرتی رہیں گی تاکہ ہم اپنے وطن کو محفوظ اور مضبوط بنا سکیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر محمد ادریس، ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر فاروق حسین، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرہاد صافی، ڈاکٹر شاہ حسین، ڈاکٹر صمد، فضل ستار دورانی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔...
09/05/2025

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرهاد صافی نے وائس چانسلر کو
گارڈن کیمپس میں لائبریری کا مختصر دورہ کروایا ۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ ،رجسٹرار حسن خان ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فر ہا د صافی
پی ایس ٹو وائس چانسلر طاہر خان ،سلام خان، سیکورٹی انچارج پپو خان اور یونیورسٹی سوشل میڈیا انچارج ناصر خان بھی موجود تھے ۔

12/03/2025

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں گارڈن کا قیام
مردان – ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں وزیر گارڈن کا افتتاح کیا۔ بہار شجرکاری مہم کے تحت 500 سے زائد پھل دار درخت لگائے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر وزیر نے ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق، نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے ضلع میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پرووسٹ عبدالصمد اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرھاد صافی بھی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی کو بہار شجرکاری مہم میں معاونت فراہم کی۔

کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ عب...
24/02/2025

کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ عبدالولی خان یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار پودے لگا کر اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ وہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں شجرکاری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے ممبران نے شرکت کی۔ کمشنر مردان نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی نے قلیل عرصے میں ریسرچ کے میدان میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نام کمایا ہے جو قابل تعریف امر ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ یونیورسٹی کو پھلدار پودوں سمیت مزید دو ہزار پودے فراہم کرے گی جس سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ یونیورسٹی کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر کمشنر ڈپٹی کمشنر اور وائس چانسلر نے پودے بھی لگائے۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اپنی کتاب کمشنر مردان کو ملٹری اور سول ریلیشن شپ کتاب تحفے میں دی

مردان عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ہفتہ شجرکاری جاری ہے اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ اف انگلش کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہو...
14/02/2025

مردان عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ہفتہ شجرکاری جاری ہے اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ اف انگلش کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی ایف او محب اللہ داوڑ تھے اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ڈائریکٹر ایڈمن فرہاد صافی ، چیرمین آنگلش ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایاز ایس ڈی ایف او شاکر خان، صدر آل اپلائی ایسوسییشن عدنان سعید اور انچارج جی اینڈ جی عابد خان سمیت کثیر تعداد میں طلباء و طالبات موجود تھی
ڈی ایف او محب اللہ داور نے اس موقع پر کہا عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں شجر کاری کا مہم زور شور سے جاری ہے طلباء و طالبات کی دلچسپی قابل ستائش ہے اس مہم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کے عبدالولی یونیورسٹی یونیورسٹی میں 10 ہزار پودے لگانے کے احکامات کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی اور کہا محکمہ جنگلات اس مہم میں یونیورسٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور وقتا فوقتا مزید پودے لگانے میں بھی بھرپور شرکت کرینگی

13/02/2025

As per the directives of the esteemed Vice Chancellor, Prof. Dr. Zahir Shah, the Director Administration, Mr. Farhad Safi, paid a visit to the tomb of the great Pakhtun ruler, Gaju Khan Baba. The purpose of this visit was to assess the cleanliness, maintenance, and overall condition of this historical site.

During the visit, Mr. Farhad Safi thoroughly inspected the premises and noted key observations regarding its upkeep. He emphasized the historical and cultural significance of Gaju Khan Baba and highlighted the need for proper preservation of his resting place. He instructed the concerned authorities to ensure regular maintenance, cleanliness, and necessary civil works to enhance the site's condition.

Furthermore, he issued directives for the beautification of the surroundings, including landscaping and improved accessibility for visitors. He stressed the importance of preserving the legacy of Gaju Khan Baba, who played a vital role in Pakhtun history, and urged that all possible measures be taken to maintain the sanctity and dignity of his final resting place.

The visit underscored the administration’s commitment to protecting and promoting Pakhtun heritage. Mr. Farhad Safi assured that follow-up inspections would be conducted to ensure the implementation of the issued directives.

11/02/2025

عبدالولی خان یونیورسٹی میں دس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ
مردان ۔کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کے منفی اثرات سے عہدہ برآ کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔ مردان ڈویژن میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔ وہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگانے کے بعد بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظاہر شاہ، باچا خان میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر امجد, یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر فرہاد صافی پی ایس ٹو وی سی مراد علی اور یونیورسٹی کی فیکلٹی سٹاف ممبران اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔ کمشنر مردان نثار احمد نے کہا کہ کلائمیٹ چینج سے دنیا کے مختلف ممالک بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے اس لیے اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کو اس حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی اور یونیورسٹی اپنے طلباء و طالبات اور عملے کے تعاون سے مختلف کیمپسوں میں دس ہزار سے زائد پودے لگانے کا ہدف پورا کرے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کمشنر مردان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی قبل ازیں کمشنر مردان ڈویژن اور دیگر شرکاء نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

Address

Abdul Wali Khan University
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Directorate of Administration AWKUM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Directorate of Administration AWKUM:

Share