04/06/2026
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مریم برکی نے روزمرہ دفتری اور عدالتی امور کی انجام دہی کے ساتھ مختلف فیلڈ سرگرمیاں سرانجام دیں۔
ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے تحت پیرانو ڈاگہ پارک کا دورہ کیا گیا جہاں عوامی سہولیات اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ معائنے کے دوران پارک میں پانی کی فراہمی، ڈسٹ بنز اور سولر لائٹس دستیاب اور فعال پائی گئیں، جبکہ ٹک شاپ موجود ہونے کے باوجود غیر فعال تھی۔ پارک کے انتظامات اور سہولیات سے متعلق تفصیلی رپورٹ پی ایم آر یو کو ارسال کی جائے گی۔
بعد ازاں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا جہاں ایندھن کے ذخائر، لائسنس، ریکارڈ، قانونی دستاویزات اور حکومتی ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ عوام کو بلاتعطل اور شفاف سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانوں کا بھی معائنہ کیا تاکہ بغیر ٹیکس سٹیمپ یا جعلی ٹیکس سٹیمپ والے سگریٹس کی فروخت کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ متعلقہ دکانداروں کو قانون کے مطابق کاروبار کرنے اور غیر قانونی مصنوعات کی فروخت سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی۔
مزید برآں مختلف نان شاپس کا معائنہ کیا گیا جہاں سرکاری مقرر کردہ نرخوں اور وزن پر عملدرآمد کو چیک کیا گیا۔ متعلقہ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو مقررہ وزن اور نرخ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔