13/10/2025
ڈی جی بی آئی ایس پی انٹرنل آڈٹ رومانہ گل کاکڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج مردان کی پڑھوتی کیمپ سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مستحق خواتین کو سہولیات فراہم کرنے اور آپریشنل معاملات میں بہتری لانےکی ہدایات کیں۔ انہوں نے کیمپ سائٹ پر خواتین کیلئے بیٹھنے کے مناسب انتظام، پنکھوں اور پینے کے پانی کی فراہمی، اضافی عملے اور سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ رومانہ گل کاکڑ نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد، اسکریننگ اور بینک نمائندوں کی موجودگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔