08/06/2026
🌿 اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن کوٹ اسماعیل زئی 🌿
الحمدللہ! آج ہماری فاؤنڈیشن کو دو مستحق اور بیمار گھرانوں کی مدد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ گزشتہ دنوں ہمیں اطلاع ملی کہ دو خاندان شدید مالی مشکلات اور بیماری کی وجہ سے پریشان ہیں۔
فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک مریض کے لیے 5,000 روپے مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ دوسرے مریض کو 5,000 روپے نقد دیے گئے تاکہ وہ اپنی ضروری دوائیاں خرید سکے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص کسی مسلمان کی دنیاوی پریشانی دور کرے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پریشانیوں میں سے ایک بڑی پریشانی دور فرمائے گا۔"
(صحیح مسلم)
آپ کی دی ہوئی معمولی سی مدد کسی بیمار کے لیے زندگی کی امید بن سکتی ہے، کسی غریب کے چہرے پر مسکراہٹ لا سکتی ہے اور کسی بے سہارا خاندان کا سہارا بن سکتی ہے۔
آئیں! اس نیک مشن میں ہمارا ساتھ دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اتفاق ویلفیئر فاؤنڈیشن کوٹ اسماعیل زئی
"ہم بنیں گے غریب کی آواز" ❤️