People's Students Federation District Matiari

People's Students Federation District Matiari Pakistan People's Party
(1)

03/09/2026
30/08/2026

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا اہم بیان

کراچی۔ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے کے متعلق تحریک التوا پر سندھ اسمبلی کی اکثریتی رائے اور فیصلے کے بعد قرارداد منظور کی جائے گی۔ نثار کھوڑو

کراچی۔ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے متعلق تحریک التوا پر بحث میں یہ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں کے کون کون ہیں جو سندھ کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں وہ سندھ کی عوام کے سامنے عیاں ہونگے۔ نثار کھوڑو

کراچی۔یہ سوال اور تنقید کی جا رہی ہے کے تحریک التوا پر بحث کراکے نئے صوبوں کے حامیوں کو کیوں موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے تو اگر قرارداد بھی لاتے تو بھی نئے صوبوں کے حامی ایوان میں بات کرسکتے ہیں۔ نثار کھوڑو

کراچی۔ تحریک التوا پر بحث میں کشمور سے کراچی تک پیپلز پارٹی کے نمائندے آئینی فورم پر نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے مظالبات اور تجاویز کو بھرپور موقف کے ساتھ مسترد کرینگے اور جو نئے صوبوں کے حامی ہونگے وہ ریکارڈ پر عوام کے سامنے عیاں ہوجائینگے۔ نثار کھوڑو

کراچی۔پیپلز پارٹی پہلے بھی پانچ مرتبہ نئے صوبوں کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے اور پہر بھی نئے صوبوں کے مطالبات اور باتیں چلتی ہیں تو عوام پیپلز پارٹی سے مطالبا کرتی ہے کے ایوان میں قرارداد لائیں اس لئے ایوان میں بحث سے اکثرتی رائے اور فیصلے کی روشنی میں قرارداد منظور کی جائے گی۔نثار کھوڑو

کراچی۔ کل اگر یہ مطالبہ زور پکڑے کے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے متعلق ریفرینڈم کراتے ہیں تو کیا پہر فیصلہ جلسوں میں کیا جائے گا۔؟ نثار کھوڑو

کراچی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے خلاف اکثریتی رائے سے فیصلہ اسمبلی کو کرنا یہ ہی آئینی طریقہ ہے اور پیپلز پارٹی کا شروع دن سے کلھا موقف ہے کے سندھ کو نیا صوبہ اور انتظامی یونٹس قبول نہیں ہیں اور نئے صوبے سندھ کی عوام کا مطالبہ نہیں ہے۔ نثار کھوڑو

کراچی۔ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے مطالبے کرنے والے تو ایوان کے اندر اور باھر پریس کانفرنسز اور جلسوں میں بھی کر رہے ہیں تو کیا کسی نے ان کو ایسے مطالبے کرنے یا بات کرنے سے روکا ہے؟ نثار کھوڑو

کراچی۔پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام سندھ دھرتی کی تقسیم کسی صورت نہیں ہونے دے گی اور ایوان میں بحث کے بعد اکثریتی رائے سے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کو مسترد کرکے قرارداد منظور کی جائے گی۔ نثار کھوڑو

کراچی۔جس دن سے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی باتیں شروع ہوئی ہیں اس دن سے پریس کانفرنسز ، جلسوں، سیمینارز اور ایوان سمیت ہر فورم پر نئے صوبوں کی باتوں کو مسترد کرکے سندھ کی وحدت کا تحفظ کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔ نثار کھوڑو

کراچی۔اختلاف بھلے رکھیں مگر پانی اور سندھ کی وحدت کے معاملے پر ہر فورم پر فرنٹ لائین پر سندھ کا کیس لڑتا ہوں اور لڑتا رہوں گا اس لئے غداری کے سرٹیفیکیٹ جاری کرنا قطعی مناسب نہیں ہیں۔ نثار کھوڑو

کراچی۔ سندھ کی وحدت کا آئینی فورمرز پر دفاع اور تحفظ کرنے والوں کے لئے غداری کے سرٹیفیکیٹ جاری کرکے سندھ کی مشترکہ طاقت کو کمزور نہ کیا جائے۔ نثار کھوڑو کا بیان۔

13/08/2026

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قوم کو 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد

مزید پڑھیں: https://ppp.org.pk/pr/37087/

13/08/2026

‏تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
‏تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا
‏جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
‏سوہنی دھرتی سوہنی دھرتی
‏اللہ رکھے، قدم قدم آباد تجھے
‏⁦‪ ‬⁩

Address

Matiari Sindh
Matiari

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when People's Students Federation District Matiari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share