03/09/2026
مٹیاری: 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 ضلع مٹیاری کی جانب سے فائر سیفٹی سیمینار کا انعقاد
مٹیاری: 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 ضلع مٹیاری کی ٹیم کی جانب سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے پیرنٹس اسکول میں فائر سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ میں آگ سے بچاؤ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے نے شرکاء کو آگ لگنے کی صورت میں فوری اور محفوظ اقدامات، فائر ایکسٹنگوشر کے استعمال کے طریقے سیکھائے۔