24/03/2026
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس/ منگل، 24 مارچ 2026ء بمطابق 4 شوال 1447ھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ
وزیراعلیٰ سندھ نیو سیکریٹریٹ پہنچے جہاں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ موجود تھے
وزیراعلیٰ سندھ نے نیو سیکریٹریٹ میں زیر تعمیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرل کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو جدید بنانے کے لئے ضروری احکامات دیئے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تغلق ہاؤس / اولڈ سیکریٹریٹ کا بھی دورہ کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسائیز ڈپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کے دفاتر کا جائزہ لیا
سیکریٹری ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ سندھ کو دفتری کاموں کے حوالے سے بریف کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری داخلہ، مائنز اینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ کے دفاتر میں بھی گئے
وزیراعلیٰ سندھ کا پی اینڈ ڈی کے دفتر کا دورہ، نئے تعمیر کردہ کمیٹی روم کا معائنہ کیا
سید مراد علی شاہ نے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کے دفتر کا بھی دورہ کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن کے دفتر کا دورہ بھی کیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مختلف محکموں کی سیکریٹریز کے دفاتر کا دورہ
تقریباً تمام صوبائی سیکریٹریز اپنے دفتروں میں موجو د ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
دفاتر سے غیر حاضر افسران سے وضاحت طلب کریں ، وزیراعلیٰ سندھ کی چیف سیکریٹری کو ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے تغلق ہاؤس کی رینوویشن کے کاموں کا معائنہ کیا
تغلق ہاؤس کی رینوویشن کا کام جلد مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف محکموں کے ملازمین کی اٹینڈنس چیک کی، ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی
عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے تمام محکموں کو بہتر انداز میں کام کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
اسٹاف اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں، وقت پر دفتر پہنچیں اور کام کریں، وزیراعلیٰ سندھ
ملک کے حالات کے پیش نظر دفاتر میں اسٹاف کم کیا گیا ہے لیکن اس کامقاصد غیر حاضری نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
جن ملازمین کی ڈیوٹی ہے وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی چیف سیکریٹری کو ہدایت
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ