نیوز ARC

نیوز  ARC 📰 مستند خبریں | بروقت اپڈیٹس
🗞️ عوام کی آواز
📡 ہر خبر سب سے پہلے
📍 سوات سے دنیا تک
🤝 سچائی ہمارا مشن
📲 ہمارے ساتھ جڑے رہیں

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن
06/08/2026

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

ریسکیو 1122 بر سواتبرسوات: مٹہ کے علاقے گیمن پل پر موٹر کار ریکوری کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی ٹیم فوری طور پر ...
06/08/2026

ریسکیو 1122 بر سوات

برسوات: مٹہ کے علاقے گیمن پل پر موٹر کار ریکوری کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر کار کو بحفاظت ریکور کرکے اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات

نیوز  ARC | شانگلہ صوفیان کا خواب ادھورا رہ گیاکوئلے کی کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان...
06/08/2026

نیوز ARC | شانگلہ صوفیان کا خواب ادھورا رہ گیا

کوئلے کی کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان صوفیان کے میٹرک کے امتحان کا نتیجہ کل جاری ہوا، جس میں اس نے 865 نمبر حاصل کیے۔

اہلِ خانہ کے مطابق حادثے سے ایک دن پہلے صوفیان کے چچا نے فون پر پوچھا: "آپ کیوں گئے ہو؟"

صوفیان نے جواب دیا:
"چچا! آپ خود مزدور ہیں، مجھے فرسٹ ایئر میں داخلہ لینا ہے، اس لیے کچھ پیسے جمع کرنے آیا ہوں۔"

مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ تعلیم جاری رکھنے اور بہتر مستقبل بنانے کے لیے مزدوری کرنے والا یہ نوجوان کوئلے کی کان کے حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔

افسوس کہ جس دن صوفیان کی کامیابی کی خوشی منائی جانی تھی، اسی دن اس کے 865 نمبروں کی خبر اس کے بغیر اہلِ خانہ کی آنکھوں میں آنسو لے آئی۔

بریکنگ نیوز 🚨وزیراعلی سہیل آفریدی کی جلسہ گاہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو 🔥🔥 سیمی فائنل ہم جیت چکے ہیں ان شاء اللّٰه فا...
05/08/2026

بریکنگ نیوز 🚨وزیراعلی سہیل آفریدی کی جلسہ گاہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو 🔥🔥
سیمی فائنل ہم جیت چکے ہیں ان شاء اللّٰه فائنل بھی جیت کر دکھائیں گے، مجھے اطلاع ملی ہے کہ آج بھی کچھ ٹاؤٹس کو رکھے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو گمراہ کر سکے مگر عوام اتنی زیادہ تعداد میں نکل آئی ہے کہ ٹاؤٹس کو پروپیگنڈا کرنے کا موقع ہی نہیں ملے گا۔

سرکاری اسکولوں کے افسوسناک نتائج — ذمہ دار کون؟اگر پورے اسکول میں صرف 3 یا 4 طلبہ ہی کامیاب ہوں تو یہ صرف طلبہ کی ناکامی...
05/08/2026

سرکاری اسکولوں کے افسوسناک نتائج — ذمہ دار کون؟

اگر پورے اسکول میں صرف 3 یا 4 طلبہ ہی کامیاب ہوں تو یہ صرف طلبہ کی ناکامی نہیں، بلکہ پورے تعلیمی نظام کی ناکامی ہے۔

سرکاری اساتذہ لاکھوں روپے کی تنخواہیں، حکومتی مراعات اور تمام سہولیات حاصل کر رہے ہیں، جبکہ حکومتِ خیبر پختونخوا، وزیرِ تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران ہر روز تعلیمی انقلاب کے دعوے کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن زمینی حقائق ان دعوؤں سے بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں۔

جب نتائج اتنے مایوس کن ہوں تو عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر اس کی ذمہ داری کون قبول کرے گا؟ کیا ناقص کارکردگی پر اساتذہ، محکمہ تعلیم، وزیرِ تعلیم اور متعلقہ اعلیٰ افسران سے بھی جواب طلبی ہوگی، یا ہمیشہ کی طرح صرف دعوے ہی کیے جائیں گے؟

قوم کا مستقبل نعروں سے نہیں بلکہ معیاری تعلیم، مؤثر نگرانی اور احتساب سے بنتا ہے۔ اگر آج بھی تعلیمی نظام کی کمزوریوں پر توجہ نہ دی گئی تو آنے والی نسلیں اس کی قیمت ادا کریں گی۔



🎓 سوات بورڈ میٹرک امتحانات 2026: لڑکیوں نے میدان مار لیاسوات بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں طالبات نے ش...
05/08/2026

🎓 سوات بورڈ میٹرک امتحانات 2026: لڑکیوں نے میدان مار لیا

سوات بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔

🔹 سائنس گروپ 🥇 پہلی پوزیشن: سوہانہ احمد — 1161 نمبر
🥈 دوسری پوزیشن: روشنی — 1158 نمبر
🥉 تیسری پوزیشن: زالندہ سردار — 1156 نمبر

🔹 آرٹس گروپ 🥇 پہلی پوزیشن: جویریہ شاہ — 1047 نمبر
🥈 دوسری پوزیشن: یوسریٰ بی بی — 1039 نمبر
🥉 تیسری پوزیشن: نایاب رحمت — 1036 نمبر

تمام پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ کامیابی طالبات کی محنت، لگن اور بہترین تعلیمی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

05/08/2026
04/08/2026
ARCنیوز وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیک...
04/08/2026

ARCنیوز
وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

ARCنیوزنوٹیفکیشنانصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا نے ضلع سوات اپر کی کابینہ کا اعلان کر دیاانصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے ...
04/08/2026

ARCنیوز
نوٹیفکیشن

انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا نے ضلع سوات اپر کی کابینہ کا اعلان کر دیا

انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر علی زمان ایڈووکیٹ نے جنرل سیکرٹری وقاص رضا خان ایڈووکیٹ کی مشاورت سے ضلع سوات اپر کی نئی ضلعی کابینہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اصغر علی خان ایڈووکیٹ کو صدر، عبدالقادر ایڈووکیٹ کو سینئر نائب صدر، سجاد علی خان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری، سلمان خان ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری-I، عبدالمجید خان ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری-II، انعام اللہ خان ایڈووکیٹ کو نائب صدر، ارشد عرفان خان ایڈووکیٹ کو جوائنٹ سیکرٹری، آفتاب علی خان ایڈووکیٹ کو انفارمیشن سیکرٹری، برکت علی کو فنانس سیکرٹری جبکہ رفیع اللہ کو پریس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

Address

Mingora Swat
Mingora

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نیوز ARC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share