Insaf Students Federation Malakand Region

Insaf Students Federation Malakand Region Official page of Insaf Students Federation Malakand Region

لوئر دیر : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی، جنرل سیکرٹری اظہر غزنوی اور سابق ریجنل صدر انجی...
01/09/2026

لوئر دیر : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی، جنرل سیکرٹری اظہر غزنوی اور سابق ریجنل صدر انجینئر سیف اللہ خان کے خصوصی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام نئے داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے داخلہ و رہنمائی کیمپ کا چوتھا روز۔

رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین عبید الرحمن، پی ٹی آئی ضلعی صدر شاہ خالد، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لوئر دیر کے سابق صدر بشیر اللہ نے کیمپ کا دورہ کیا۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اراکین اور نئے داخلہ لینے والے طلبہ سے ملاقاتیں کی۔

کیمپ کا مقصد نئے طلبہ کو داخلوں کے طریقۂ کار، مختلف شعبہ جات، تعلیمی مواقع اور ضروری معلومات سے آگاہ کرنا تھا، تاکہ وہ اپنی تعلیمی منزل کا انتخاب بہتر انداز میں کر سکیں۔

لوئر دیر : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی، جنرل سیکرٹری اظہر غزنوی اور سابق ریجنل صدر انجی...
29/08/2026

لوئر دیر : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی، جنرل سیکرٹری اظہر غزنوی اور سابق ریجنل صدر انجینئر سیف اللہ خان کے خصوصی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام نئے داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے داخلہ و رہنمائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن لوئر دیر کے سابق صدر بشیر اللہ نے کیمپ کا دورہ کیا۔

کیمپ کا مقصد نئے طلبہ کو داخلوں کے طریقۂ کار، مختلف شعبہ جات، تعلیمی مواقع اور ضروری معلومات سے آگاہ کرنا تھا، تاکہ وہ اپنی تعلیمی منزل کا انتخاب بہتر انداز میں کر سکیں

بر سوات : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی، جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی اور سابق ریجنل صدر ا...
28/08/2026

بر سوات : انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی، جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی اور سابق ریجنل صدر انجینئر سیف اللہ خان کے خصوصی ہدایات کے مطابق 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بر سوات کے زیر اہتمام گرینڈ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی ڈپٹی کنوینر انجینئر زاہد خان یوسفزئی اور سابق ریجنل صدر انجینئر سیف اللہ خان، سابق چیئرمین تحصیل بحرین میاں شاہد علی سمیت انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بر سوات کی کابینہ عہدیداران و اراکین، یوتھ ونگ سمیت پارٹی عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کو مزید منظم اور متحد کرتے ہوئے ہر بر سوات کے ہر تحصیل میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کو مضبوط بنایا جائے گا اور 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

شاندار مشاورتی اجلاس کے انعقاد پر نومنتخب ضلعی صدر مبشر حسن خان، اور جنرل سیکرٹری موران جان سمیت تمام کابینہ عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

26/08/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف افریدی، جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی اور سابق ریجنل صدر انجینئر سیف اللہ خان کی ہدایات پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کے صدر لقمان شاہ بارانی کی قیادت میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کے زیر اہتمام باجوڑ پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،

جس میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کے کابینہ اراکین نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد بانی چیئرمین عمران خان کو ضروری طبی سہولیات کی فراہمی، ان کے مقدمات کی بروقت عدالتوں میں سماعت، اور ان کے اہلِ خانہ و پارٹی ذمہ داران کو ان سے ملاقات کی اجازت دینے کے مطالبات کو اجاگر کرنا تھا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ لقمان شاہ بارانی نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو گزشتہ کئی برسوں سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف سینکڑوں مقدمات قائم کیے گئے ہیں، جنہیں ہم من گھڑت اور بے بنیاد سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 اگست کو سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کے باوجود اگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا تو یہ نہ صرف انصاف کے تقاضوں پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ عدالتی فیصلوں کی پاسداری کے حوالے سے بھی سنگین تشویش پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کی جانب سے عمران خان کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے حوالے سے جو احکامات دیے گئے ہیں، ان پر مکمل اور فوری عمل درآمد ہونا چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اپنے وقار اور آئینی حیثیت کے تحفظ کے لیے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

پریس کانفرنس سے چیئرمین آصف باجوڑ، میاں محمد عرفان اور جنرل سیکرٹری سمیع اللہ تاجک نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق اور اپنے قائد کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی قیادت اور مشران کی جانب سے مزید احتجاج یا کسی بھی آئینی و قانونی جدوجہد کی کال دی جاتی ہے تو انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس کال پر لبیک کہتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آئین، قانون کی بالادستی اور انصاف کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

25/08/2026

بر سوات : انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی اور جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی کی خصوصی ہدایات پر، اور سابق صوبائی ڈپٹی کنوینر انجینئر زاہد خان یوسفزئی و سابق ریجنل صدر انجینئر سیف اللہ خان کی قیادت میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن بر سوات کے زیرِ اہتمام بر سوات پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں آئی ایس ایف بر سوات کے ضلعی صدر مبشر حسن خان، جنرل سیکرٹری موران جان، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری بلال خان، جنید حسن، سفیان سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس میں قائد عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری، طویل قید، قیدِ تنہائی، بنیادی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور عدالتوں کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں و احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر سابق ریجنل صدر انجینئر سیف اللہ خان، انجینئر زاہد خان یوسفزئی اور مبشر حسن خان نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مسلسل قید میں رکھنا اور ان کے بنیادی و آئینی حقوق کو محدود کرنا قابلِ تشویش ہے۔ عدالتوں کے واضح فیصلوں اور احکامات پر عملدرآمد ریاستی اداروں کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، لہٰذا عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی اور توہین کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ قائد عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، انہیں تمام بنیادی اور قانونی حقوق فراہم کیے جائیں اور عدالتوں کے فیصلوں پر مکمل اور بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار، انسانی حقوق اور عمران خان کی رہائی کے لیے اپنی پرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن بر سوات کا واضح مؤقف ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، عدالتی فیصلوں کا احترام اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اور سیاسی اختلاف کو سیاسی انتقام میں تبدیل نہ کیا جائے۔


25/08/2026

اپر چترال : انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی، جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی اور سابق ریجنل صدر انجینئر سیف اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اپر چترال کے زیر اہتمام اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار ایوب چترالی کی قیادت میں اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔

پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے حکومتی رویے، ان کے بنیادی و قانونی حقوق، مناسب طبی سہولیات کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

مقررین نے واضح کیا کہ عمران خان بھی آئین و قانون کے تحت حاصل بنیادی حقوق کے حقدار ہیں۔ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ان کے قانونی حقوق کا تحفظ، مناسب طبی سہولیات کی فراہمی اور عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اپر چترال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل آئین، قانون، جمہوری اقدار اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ عمران خان کی رہائی اور پاکستان میں حقیقی جمہوری و آئینی بالادستی کے لیے ہماری پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔

بونیر سٹریٹ موومنٹ!انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی ڈپٹی کنوینر انجینئر زاہد خان یوسفزئی، سابق ریجنل صد...
23/08/2026

بونیر سٹریٹ موومنٹ!
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی ڈپٹی کنوینر انجینئر زاہد خان یوسفزئی، سابق ریجنل صدر انجینئر سیف اللہ خان، یوتھ ونگ کے سابق ریجنل جنرل سیکرٹری راحت فاروقی، سلیمان میاں خیل، سوات کے ضلعی جنرل سیکرٹری اظہار حسن و دیگر سینئر عہدیداران بونیر سٹریٹ موومنٹ کیلئے رواں دواں۔

بونیر تیار ہو؟وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ اور چیئرمین عمران خان کی رہائی و ص...
22/08/2026

بونیر تیار ہو؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ اور چیئرمین عمران خان کی رہائی و صحت کے لیے جاری تحریک کے سلسلے میں کل 23 اگست بروز اتوار بونیر کا دورہ کریں گے اور بونیر اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے۔


اہم اطلاع!عمران خان کی صحت، طبی سہولیات اور فوری و باوقار رہائی کے مطالبے کے لیے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے...
22/08/2026

اہم اطلاع!

عمران خان کی صحت، طبی سہولیات اور فوری و باوقار رہائی کے مطالبے کے لیے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر مشرف آفریدی کے خصوصی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے تمام اضلاع میں پریس کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

📅 بروز پیر/ منگل، 24، 25 اگست 2026
⏰ دوپہر 3:00 بجے
📍 ضلعی پریس کلب

تمام ضلعی صدور، کابینہ اراکین
تمام ضلعی تنظیمیں پریس کانفرنس کی بھرپور میڈیا کوریج یقینی بنائیں اور تصاویر و ویڈیو کلپس صوبائی میڈیا سیل کو ارسال کریں۔

میڈیا سیل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا

21/08/2026

تم نے ہر عہد میں ہر نسل سے غداری کی۔

بانی آئی ایس ایف مراد سعید

Address

Mingora
19201

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Students Federation Malakand Region posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share