PTI PK5 Cabinet

PTI PK5 Cabinet PTI PK5 Cabinet

07/11/2024
21/06/2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور مراد سعید کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا عمران خان کی رہائی اور مراد سعید کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، احتجاجی ریلی کی قیادت صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کی، جس میں ممبران صوبائی سلطان روم، محمد نعیم اور پی ٹی آئی حلقہ پی کے 6 کے سینئر رہنماوں سمیت پارٹی کارکنوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ناحق اور بے گناہ قید قائد عمران خان، بشری بی بی اور دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے اور سابق وفاقی وزیر فرزند سوات مراد سعید کو تحفظ دیا جائے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا سپریم کورٹ سے انصاف پر مبنی فیصلے کا انتظار ہے کہ عمران خان کی رہائی کا حکم دیں اور ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس ملے، نہیں تو احتجاجی مظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری رہے گا اور یہ احتجاجی مظاہرے تب ہی ختم ہونگے جب تک ناحق قید بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران، بشریٰ بی بی اور دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنان کو رہائی نہیں ملتی اور مراد سعید کو تحفظ نہیں ملتا مظاہرین نے عمران خان اور مراد سعید کے حق میں نعرہ بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رہا کرنے اور مراد سعید کو تحفظ دینے کے الفاظ درج تھے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں پی ٹی آئی سوات کے کارکنان نے ہر موقع پر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں عمران خان رہتے ہیں ہم سب پاکستانیوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ نا حق اور بے گناہ قید پارٹی قائد عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کیخلاف جعلی درج ایف آئی آر کو ختم کیا جائے جبکہ فرزند سوات مراد سعید کو تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ظلم کی تاریک رات ڈھلنے والی ہے اور ملک پر قابض نااہل حکمرانوں کی اصلیت پوری دنیا جان چکی ہے عمران خان جیل میں بھی سرخرو ہے انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی محب وطن سیاسی جماعت ہے تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں ہماری پارٹی انہیں نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتی آخر میں صوبائی وزیر جنگلات نے احتجاجی ریلی میں شرکت پر پی ٹی آئی کارکنان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سوات سیدو شریف کے انتہائی قابل بہترین انسان سہیل سلطان ایڈوکیٹ جو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں اور اس مشکل وقت ...
13/06/2023

سوات سیدو شریف کے انتہائی قابل بہترین انسان سہیل سلطان ایڈوکیٹ جو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں اور اس مشکل وقت میں پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں پی ٹی آئی سوات کے کارکنان انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔
ہم پی ٹی آئی صوبائی صدر علی آمین گنڈاپور سے درخواست کرتے ہیں ایسے دلیر اور بہادر انسان کا شمار صف اول میں کیا جائے

پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی، حاجی خان طوطی اور افرین خان کے بہن کی وفات پر  تعزیت کیلئے مختلف علا...
26/04/2023

پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی، حاجی خان طوطی اور افرین خان کے بہن کی وفات پر تعزیت کیلئے مختلف علاقوں سے سیاسی و سماجی شخصیات، علاقہ عمائدین اور معززین کا مکانباغ مینگورہ آمد کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہیں ۔

سوات  پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدور سے ہدایت کی ہے کہ وہ ا...
23/01/2023

سوات پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدور سے ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند اُمیدواروں کی درخواستیں جلدا ز جلد جمع کرائیں تاکہ پارلیمانی کمیٹی ان درخواستوں کوپارٹی چیئرمین عمران خان کو بروقت ارسال کرسکے، ہر حلقہ سے تین تین اُمیدواروں کی درخواستیں جمع کی جائیں،جس میں پارٹی چیئرمین انتخاب کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری صاحبزادہ صبغت اللہ،سوات کے صدر سلیم الرحمان، جنرل سیکرٹری اختر خان ایڈوکیٹ، چترال لوئر کے صدر شہزادہ امان الرحمان، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لوئر چترال فخر اعظم، پی ٹی آئی بونیر کے صدر یاض خان، جنرل سیکرٹری فخر جہان، میئر سوات شاہد علی خان اور دیگر صدور و جنرل سیکرٹریز بھی شریک ہوئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی چیئرمین عمران خان کے ہر حکم کی تعمیل کرینگے اور خیبر پختونخوا کے صوبائی حلقوں کے الیکشن میں چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق پارلیمانی کمیٹی ہر حلقے سے تین تین اُمیدواروں سے درخواستیں وصول کرینگے جسے پارٹی چیئرمین عمران خان خود فائنل کرینگے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام عمران خان اور پی ٹی آئی سے مطمئن ہیں عمران خان واحد لیڈر ہے جنہوں نے ملک کے عوام کیلئے اپنی دو اسمبلیاں قربان کیں تاکہ ملک کو آزاد کرایا جا سکے۔

12/01/2023

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور سٹی میئر شاہد علی خان کی محنت رنگ لے آئی، ملوک آباد میں سبسڈائزد آٹا عوام کو سہل طریقے سے فراہم کرنا شروع ہوگیا صدر فضل رحمان خود نگرانی کررہے ہیں

14/12/2022

صدر پی ٹی آئی حلقہ پی کے 5 و چیئرمین سیدو شریف ٹو حیدر علی خان افتتاح کے موقع پر ترقیاتی کاموں سے متعلق گفتگو کررہے ہیں

Address

Mingora Swat
Mingora

Telephone

+923477482968

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI PK5 Cabinet posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share