PDMA District NORTH waziristan

PDMA District  NORTH waziristan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PDMA District NORTH waziristan, Government Organization, District north, Miran Shah.

05/08/2026
02/08/2026

اہم اطلاع
اطلاعات کے مطابق میران شاہ کی جانب بالائی علاقوں سے شدید سیلابی ریلہ دریائے ٹوچی میں تیزی سے بڑھ آگے آرہا ہے۔
ٹوچی کے قریب تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری طور پر دریائے ٹوچی، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے مکمل گریز کریں
براہِ کرم اس اہم اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بروقت آگاہی کے ذریعے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔
Rescue -1122 North Waziristan Deputy Commissioner North Waziristan Pakistan Red Crescent Abdul Wahab Dawar Tma Miranshah Radio Miranshah TDNW Razmak Waziristan Update Deputy Commissioner Bannu Abdulwahab Khan Macha

29/07/2026

*اہم عوامی اطلاع*
پی ڈی ایم اے کی موسمی پیشگوئی کے مطابق 29 جولائی تا 5 اگست ضلع شمالی وزیرستان میں موسلادھار بارش، مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ:
• بارش کے دوران یا بارش کے بعد غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
• ندی نالوں اور برساتی پانی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
• خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
• ⁠• کمزور یا خستہ حال مکانات، دیواروں اور چھتوں کے قریب رہنے سے گریز کریں۔
• کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔
ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان الرٹ ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان

پشاور/ خیبر پختونخوا میں 29 جولائی سے 5 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پی...
28/07/2026

پشاور/ خیبر پختونخوا میں 29 جولائی سے 5 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی
29 جولائی سے مون سون ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کریں گی، پی ڈی ایم اے
یکم اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شدت اختیار کرنے کا امکان، پی ڈی ایم اے
صوبہ کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے
بالائی اضلاع کے مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا بھی خطرہ، پی ڈی ایم اے
صوبہ کہ وسطی اور میدانی علاقوں سوات، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ پی ڈی ایم اے
شدید بارش اور تیز ہواؤں سے کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے

ضلعی انتظامیہ حساس علاقوں اور کمزور آبادیوں میں پیشگی اقدامات یقینی بنائے، پی ڈی ایم اے
متعلقہ اداروں کو دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت، پی ڈی ایم اے

ضلعی انتظامیہ کو سیلاب، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں میں ریسکیو عملہ اور آلات دستیاب رکھنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

خراب موسم کے دوران سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پی ڈی ایم اے
سیاح دریاؤں اور ندی نالوں سے کم از کم 20 فٹ کا محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔ پی ڈی ایم اے
بارش کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور سیلابی پانی میں جانے سے گریز کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے
شدید بارش میں پہاڑی علاقوں میں ٹریکنگ، ہائیکنگ اور کیمپنگ سے گریز کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے


Rescue -1122 North Waziristan

شمالی وزیرستان/ 19 جولائی سے اب تک کے دوران صوبہ میں ہونے والی تیز بارشوں  اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے ...
24/07/2026

شمالی وزیرستان/ 19 جولائی سے اب تک کے دوران صوبہ میں ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 28 افراد جانبحق 29 افراد زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 10 مرد, 15 بچے اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہے، پی ڈی ایم اے

تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 37 گھروں کو جزوی 10 گھر مکمل منہدم ہوئے، پی ڈی ایم اے

یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال اپر و لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان اپر، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پی ڈی ایم اے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت، ڈی جی پی ڈی ایم اے

عوام سےاپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں، ترجمان پی ڈی ایم اے

Abdul Wahab Dawar Deputy Commissioner North Waziristan Pakistan Red Crescent Rescue -1122 North Waziristan
23/07/2026

Abdul Wahab Dawar Deputy Commissioner North Waziristan Pakistan Red Crescent Rescue -1122 North Waziristan

23/07/2026

پی ڈی ایم اے اپڈیٹس
نقصانات کی رپورٹ:
23 جولائی ،2026

19 جولائی سے اب تک کے دوران صوبہ میں ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 22 افراد جانبحق 23 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے

مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 9 مرد, 10 بچے اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 5 خواتین اور 7 بچے شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے

تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ پی ڈی ایم اے

یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

صوبہ کے تمام دریاوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطع اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے

تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔ پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم اے

عوام سےاپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے



Government of Khyber Pakhtunkhwa - Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa - Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa - Aqib Ullah Khan - Relief Rehabilitation & Settlement Department KP - Directorate General Information & PRs, KP - NDMA

Address

District North
Miran Shah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PDMA District NORTH waziristan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share