MQM Pakistan MirpurKhas Zone

MQM Pakistan MirpurKhas Zone MQMPakistan 2nd Largest Party in Province of Sindh

معروف صنعتکار ثاقب فیاض اور شام لال منگلانی کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زند...
24/05/2026

معروف صنعتکار ثاقب فیاض اور شام لال منگلانی کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز و پروڈکشن سید حفیظ الدین نے خصوصی شرکت کی جس میں ملکی معیشت، کاروباری سرگرمیوں، تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید، اور ایم کیو ایم بزنس فورم کے نائب صدر عدنان خان بھی موجود تھے۔

24/05/2026

ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدوار برائے حلقہ نمبر GBA-3 مولانا اکبر حسین وزیر کے انتخابی مہم کے دفتر محمد آباد کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی سینئر نائب صدر محمد صابر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ علاقے کے معززین، عمائدین اور کارکنان نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سینئر نائب صدر محمد صابر نے کہا کہ ایم کیو ایم گلگت بلتستان عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور بھرپور جذبے کے ساتھ انتخابی مہم کو کامیاب بنائیں۔

نامزد امیدوار مولانا اکبر حسین وزیر نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقے کے عوام کی خدمت، بنیادی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء انیس احمد قائمخانی سے مچھر کالونی اور محمدی کالونی کے فنکشنل لیگ کے ذمہ داران و کارک...
24/05/2026

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء انیس احمد قائمخانی سے مچھر کالونی اور محمدی کالونی کے فنکشنل لیگ کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات، ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان، اس موقع پر COC انچارج فرقان اطیب، MOC کے انچارج شکیل عباسی، اور ہمایوں عثمان بھی موجود ہیں۔

24/05/2026

بلاول بھٹو صاحب، ذرا دیکھیں!
کراچی کی ترقی میں ایم کیو ایم کا کردار، سڑکوں سے فلائی اوورز تک، خدمت کی وہ مثال جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ثبوت کے ساتھ مکمل ویڈیو ملاحظہ کریں۔

13/05/2026

مورخہ 13 مئی 2026
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر بلدیہ اتحاد ٹاؤن انصاریہ محلہ میں حق پرست ركنِ قومی اسمبلی صوفیہ سعید کے تعاون سے عوامی فلاح کے لیے آر او پلانٹ نصب کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ركنِ قومی اسمبلی صوفیہ سعید، ركنِ سندھ اسمبلی فہیم پٹنی، سی او سی ركن نادر خلجی، ٹاؤن آرگنائزر فیضان جعفری و اراکین ٹاؤن ممبران نے شرکت کی۔
آر او پلانٹ کے قیام سے علاقہ مکینوں کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی سہولت فراہم ہوگی۔ اس موقع پر علاقائی معززین اور عوام الناس کی بڑی تعداد موجود۔

13/05/2026

حق پرست رُکن سندھ اسمبلی شیخ عبدللہ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ سندھ و دیگر اعلیٰ حکام کو سرجانی ٹاؤن سیکٹر 13، 10 میں جاری غیر قانوی تعمیرات و قبضہ کی نشاندھی پر کے ڈی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاروائیوں کا آغاز.!!

10/05/2026

گزشتہ شب کراچی پریس کلب پر ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ انتظام معرکۂ حق پروگرام کی جھلکیاں — چند گھنٹوں کے نوٹس پر کراچی کے کارکنان کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اُمڈ آیا، جس نے عوامی قوت، نظم و ضبط اور جذبۂ وابستگی کی نئی مثال قائم کر دی۔

09/05/2026

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی پریس کلب پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشان جلسہ ۔
پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر پوری قوم ایک ہے۔ 🇵🇰✊

09/05/2026

ركن سندھ اسمبلی فہیم پٹنی، ٹاؤن آرگنائزر فیضان جعفری کی قیادت میں بلدیہ ٹاؤن سے پریس کلب کی جانب عظیم الشان ریلی رواں دواں۔

Address

Mirpur Khas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MQM Pakistan MirpurKhas Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share