22/08/2026
🌹✨ ماہِ ربیع الاول کی آمد پر ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کا خوبصورت اقدام ✨🌹
چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی انجینئر چوہدری احسان الحق آرائیں نے عشقِ رسول ﷺ کے مقدس مہینے ربیع الاول کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد کی انتظامیہ میں لائٹنگ کا سامان، جھنڈے اور دیگر تزئین و آرائش کا سامان تقسیم کیا تاکہ شہر بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منایا جا سکے۔
اس موقع پر رانا سلامت علی راجپوت، رانا سعید راجپوت، سابق وائس چیئرمین حاجی علی احمد گورچانی، پیر ضمیر الحق، جاوید حنیف،راؤ ذوالفقار علی راجپوت،ماسٹر ریاض احمد اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
شہری حلقوں نے چیئرمین چوہدری احسان الحق آرائیں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں مساجد کی خدمت اور جشنِ میلاد ﷺ کے انتظامات میں تعاون ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔
💚 اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 💚