حکومت سندھ محکمہ اطلاعات سندھ

حکومت سندھ محکمہ اطلاعات سندھ سرکاری خبروں کا مستند ادارہ

محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اور طبی اداروں میں فائر سیفٹی کے پیشگی اقدامات نافذ کرنے اور عملے کی ت...
28/08/2026

محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اور طبی اداروں میں فائر سیفٹی کے پیشگی اقدامات نافذ کرنے اور عملے کی تربیت کے لیے تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ (جاری کردیا

نعیم احمد شیخ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سندھ مقرر
28/08/2026

نعیم احمد شیخ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سندھ مقرر

عدیل حسین چانڈیو ایک بار پھر ایس ایس پی ٹھٹہ تعینات
28/08/2026

عدیل حسین چانڈیو ایک بار پھر ایس ایس پی ٹھٹہ تعینات

25/08/2026

سندھ کے طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپس، پورٹ فولیو سازی اور مستقبل میں کیریئر کے مواقع

*سندھ کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے بین الاقوامی تعلیمی مواقع کے حوالے سے اہم پیش رفت*

*محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے بین الاقوامی معیار کے تعلیمی مقابلوں اور سرٹیفکیشن کے لیے 60 ملین روپے کی معاونت حاصل کر لی*

*وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی قیادت میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ، سنگاپور انٹرنیشنل ماسٹری کنٹسٹس سینٹر اور انٹرنیشنل کانٹسٹس اینڈ اسسمنٹس کے درمیان لیٹر آف انڈراسٹینڈنگ (LOU) پر دستخط*

اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، اسپیشل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے علاوہ سنگاپور انٹرنیشنل ماسٹری کنٹسٹس سینٹر (ایس آئی ایم سی سی)، سنگاپور کے صدر ہنری اونگ، انٹرنیشنل کانٹسٹس اینڈ اسسمنٹس (آئی سی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مخدوم حسین بھٹی، طلبہ اور ان کے والدین کی تقریب میں شرکت

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اس اقدام کو سندھ کے سرکاری اسکولوں کے ہونہار طلبہ کو دنیا سے جوڑنے کی جانب اہم قدم قرار دیا

سندھ کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے معاونت کا حصول ایک بڑا سنگ میل ہے، سید سردار علی شاہ

سنگاپور انٹرنیشنل ماسٹری کنٹسٹس سینٹر دنیا بھر کے طلبہ کے لیے بین الاقوامی تعلیمی مقابلوں کا ایک معتبر پلیٹ فارم ہے

ایس آئی ایم سی سی طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو عالمی معیار پر جانچنے کے ساتھ اسکالرشپس، پورٹ فولیو سازی اور مستقبل کے کیریئر کے مواقع سے جوڑتا ہے

طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو عالمی معیار پر جانچنا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ایس آئی ایم سی سی کا بنیادی مقصد ہے

ریاضی، سائنس، کمپیوٹر، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور فنون سمیت مختلف شعبوں میں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے

انٹرنیشنل کانٹسٹس اینڈ اسسمنٹس پاکستان میں طلبہ کو بین الاقوامی تعلیمی مقابلوں اور اسسمنٹس سے جوڑنے والا اہم پلیٹ فارم ہے

انٹرنیشنل کانٹسٹس اینڈ اسسمنٹس کا مقصد پاکستانی طلبہ کو عالمی معیار کے تعلیمی مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے

ایس آئی ایم سی سی کے متعدد عالمی مقابلوں میں پاکستانی طلبہ کی شرکت انٹرنیشنل کانٹسٹس اینڈ اسسمنٹس کے ذریعے ممکن بنائی جاتی ہے

پاکستانی طلبہ کو عالمی اولمپیاڈز اور بین الاقوامی تعلیمی مقابلوں کے ذریعے مختلف ممالک کے باصلاحیت طلبہ کے ساتھ مقابلے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے

مقابلوں کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ کے لیے معیاری تعلیمی کتب، تدریسی وسائل اور رہنمائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ صدر سنگاپور انٹرنیشنل ماسٹری کنٹسٹس سینٹر

ہر سال نجی اسکولوں کے طلبہ ان عالمی مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں، پہلی بار سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے بھی ایسے مواقع اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

ایس آئی ایم سی سی نے پاکستان کے طلبہ و طالبات کے لیے مختص 174 ملین روپے کی گرانٹ میں سے سندھ کے لیے 60 ملین روپے کی معاونت مختص کی ہے

انٹرنیشنل کانٹسٹس اینڈ اسسمنٹس پاکستانی طلبہ کو مقامی کلاس روم سے عالمی تعلیمی مقابلوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی سی اے

کوشش ہوگی کہ عالمی مقابلوں کے ذریعے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت بچوں کو بھی آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جائیں، سید سردار علی شاہ

بین الاقوامی مقابلوں کے نتائج طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں، مضبوط پہلوؤں اور بہتری کے متقاضی شعبوں کی نشاندہی میں معاون ثابت ہوں گے، وزیر تعلیم سندھ

بہت سے بچے صلاحیت رکھنے کے باوجود مواقع نہ ملنے کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں، ہر بچے میں نمایاں صلاحیت موجود ہوتی ہے، سید سردار علی شاہ

تقریب میں آغا خان اسکول، بیکن ہاؤس اسکول اور دیگر نجی اسکولوں کے ان طلبہ کو بھی سراہا گیا جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

*اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغور کررہا ہے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک*ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین ن...
25/08/2026

*اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغور کررہا ہے: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک*

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرغورکررہا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارپہلے بھی10 روپے کے نوٹ ختم کرنے کوشش کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی لاگت بڑھ گئی ہے جس بنیاد پریہ فیصلہ کیا جارہا ہے، نئے کرنسی نوٹ جب بنیں گے تو 10 روپے کا نوٹ ختم ہوگا۔

25/08/2026
25/08/2026

سندھ حکومت 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گی،

صوبائی وزیر خوراک اور کنوینر کمیٹی مخدوم محبوب الزماں کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات جام خان شورو اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی گیان چند ایسرانی کی شرکت

صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ریلیف عبدالجبار خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

اجلاس میں گندم کی درآمد سے متعلق مجوزہ سہ فریقی معاہدے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق صوبائی حکومت 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گی، صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان

حکومت سندھ نے گندم کی درآمد کے لیے وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو باقاعدہ درخواست ارسال کی تھی، صوبائی وزیر خوراک

وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے گندم کی خریداری، درآمدی تخصیص اور ترسیل سے متعلق سہ فریقی معاہدہ سندھ حکومت کو بھجوا ہے۔ وزیر خوراک سندھ

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مجوزہ سہ فریقی معاہدے کی مختلف شقوں، انتظامی اور عملی پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے، صوبائی وزیر خوراک

گندم کی درآمد سے متعلق مجوزہ سہ فریقی معاہدہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے ساتھ سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ مخدوم محبوب الزمان

محکمہ خوراک سندھ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو جامع پریزنٹیشن دی گئی

صوبے بھر میں گندم کے ذخائر کی حقیقی وقت میں نگرانی کے لیے مرکزی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار کیا جا رہا ہے، اجلاس کو بریفنگ

ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے فلور ملز میں دستیاب گندم کے ذخائر کی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ مخدوم محبوب الزمان

فلور مل، گندم کے تاجروں، چکی آٹا یونٹس، سیڈ کمپنیوں اور پی آر سی مراکز کے ذخائر بھی ڈیجیٹل نظام سے منسلک ہوں گے۔ مخدوم محبوب الزمان

مجوزہ ڈیش بورڈ پر سندھ میں گندم کی طلب، رسد اور کھپت کے تازہ ترین اعداد و شمار دستیاب ہوں گے۔صوبائی وزیر خوراک

ڈیجیٹل نظام سے حکومت کو صوبے بھر میں گندم کے ذخائر کی صورتحال کی مسلسل نگرانی میں مدد ملے گی۔ مخدوم محبوب الزمان

محکمہ خوراک کی ڈیجیٹلائزیشن سے گندم کے ذخائر کی نگرانی مزید مؤثر اور شفاف ہوگی، صوبائی وزیر خوراک

کمیٹی کے اراکین نے مجوزہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کو مزید جامع اور مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں

قابلِ اعتماد اور تازہ ترین معلومات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، کابینہ کی ذیلی کمیٹی

گندم کے ذخائر کے مؤثر انتظام اور بہتر منصوبہ بندی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، اجلاس میں اتفاق

ڈیجیٹلائزیشن سے محکمہ خوراک کی کارکردگی، نگرانی اور فیصلہ سازی کے عمل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں اتفاق

سولر کٹس اور ایک کروڑ روپے کے بلاسود قرضے تقسیم25 اگست 2026 گھوٹکی: سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو ہمنانی نے منگل کو گھوٹکی...
25/08/2026

سولر کٹس اور ایک کروڑ روپے کے بلاسود قرضے تقسیم
25 اگست 2026
گھوٹکی: سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو ہمنانی نے منگل کو گھوٹکی میں پیپلز پاورٹی ریڈکشن پروگرام (PPRP) کے تحت 50 سے زائد مستحقین بشمول خواتین میں مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا مقصد عوام کو امداد کا محتاج بنانا نہیں بلکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے، باعزت روزگار اختیار کرنے اور پائیدار معاشی خودمختاری حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

سکھدیو ہمنانی نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ فراہم کیے گئے بلاسود قرضے کاروبار، مویشی پالنے، چھوٹے کاروبار اور دیگر روزگار کے ذرائع کو فروغ دینے کے لیے دیے گئے۔ ایک مستحق کو اسکریپ کے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے 25 لاکھ روپے کا قرض دیا گیا، جبکہ دیگر مستحقین کو ان کی کاروباری اور معاشی ضروریات کے مطابق مختلف مالیت کے قرضے فراہم کیے گئے۔

پیپلز پاورٹی ریڈکشن پروگرام سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO) کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھدیو ہمنانی نے کہا کہ پی پی آر پی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست اور انسان مرکز ترقی کے وژن اور پیپلز پارٹی کے روٹی، کپڑا اور مکان کے فلسفے کی عملی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یقین لوگوں کو بااختیار بنانے پر ہے، خصوصاً خواتین کو، تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں اور اپنے خاندانوں کی معاشی بہتری میں مؤثر کردار ادا کریں۔ جب لوگوں کو کمانے، کاروبار شروع کرنے اور اپنے روزگار کو وسعت دینے کے وسائل فراہم کیے جاتے ہیں تو وہ اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ یہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔‘

سکھدیو ہمنانی نے کہا کہ پی پی آر پی کے ذریعے سندھ بھر میں کمیونٹی کی شمولیت، روزگار کے مواقع، معاشی سرگرمیوں اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کے ذریعے 15 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ خواتین اس پروگرام کا ایک اہم مرکز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی سوچ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز (SPHF) میں بھی نظر آتی ہے، جہاں خواتین کو ان کے گھروں کی ملکیت کے حقوق دیے جا رہے ہیں، جس سے نہ صرف ان کا معاشی تحفظ بڑھ رہا ہے بلکہ خاندان اور معاشرے میں ان کی حیثیت بھی مضبوط ہو رہی ہے۔

اس موقع پر سکھدیو ہمنانی نے مستحقین میں سولر کٹس اور پودے بھی تقسیم کیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت پائیدار روزگار، خواتین کی معاشی شمولیت اور صوبے کے محروم اور پسماندہ طبقات کے لیے مواقع میں اضافے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

25/08/2026

محکمہ تعلیم سندھ میں جونیئر سائنس ٹیچرز کی میرٹ پر بھرتیاں کی جارہی ہے، اور اب *کمپیوٹر سائنس* کے اساتذہ بھی بھرتی کیے جائیں گے۔ سردار علی شاہ

سائیکل پر دودھ فروخت کرنے والے کا بیٹا بنگلہ دیشی حافظ قرآن پر اللہ تعالیٰ نے  چند گھنٹوں میں کروڑوں روپے کی برسات کردی ...
25/08/2026

سائیکل پر دودھ فروخت کرنے والے کا بیٹا بنگلہ دیشی حافظ قرآن پر اللہ تعالیٰ نے چند گھنٹوں میں کروڑوں روپے کی برسات کردی سعودی عرب مکہ میں 46ویں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی قرآن کریم مقابلے میں بنگلہ دیش کے قاری حافظ نورالدین زکریا نے 133ممالک میں سے نمایاں پوزیشن حاصل کی جس پر اسکو سعودی حکومت نے ایک لاکھ ریال نقد انعام دے دیا جبکہ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان نے دنیا بھر میں بنگلہ دیش کا نام روشن کرنے پر دو کروڑ ٹکا دینے کا اعلان اور ساتھ میں بنگلہ دیش کا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز اور بنگلہ دیش کی سرکاری ٹی وی میں تلاوت کیلئے سرکاری نوکری بھی دینے کا اعلان کردیا
کہا جارہا ہے کہ حافظ نورالدین زکریا کا والد دودھ فروخت کرکے اپنے گھر کا نظام چلاتا تھا اس مقابلے کیلئے آنے سے پہلے حافظ نورالدین زکریا کے والد نے اپنی گائے فروخت کیا تھا اپنے بیٹے کی ٹکٹ اور دیکر اخراجات کیلئے حافظ نورالدین کے والد کی نیت اتنی صاف تھی کہ اللہ نے اس کے بیٹے کو 133ممالک میں سے نمبر 1بنایا جس کے پاس ٹکٹ کیلئے پیسے نہیں تھے اللہ تعالیٰ نے اس پر کروڑوں کی برسات کردی۔

Address

Mithi
71000

Telephone

+923452297919

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حکومت سندھ محکمہ اطلاعات سندھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to حکومت سندھ محکمہ اطلاعات سندھ:

Shortcuts

Share