Tharparkar Police

Tharparkar Police Official page of Police Department , Tharparkar , Sindh.

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر* پریس ریلیز *مٹھی:- 31 آگسٹ 2026* *تھرپارکر پولیس کی جانب سے  منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی565 گ...
31/08/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر*

پریس ریلیز
*مٹھی:- 31 آگسٹ 2026*

*تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی565 گرام چرس اور 12,200 پاؤچز گٹکا برآمد,11 ملزماں گرفتار، مقدمات درج-*

**ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز* کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

*ماڈل پولیس اسٹیشن مٹھی*
انچارج سی آئی تھرپارکر بمع اسٹاف کاروائی 01_ملزم لکمیر ولد محمد جمن جھانیو سکنہ عمرکوٹ اور 02_ملزم راجا سید زمان ولد نیاز علی سولنگی سکنہ عمرکوٹ کو گرفتار کرکے قبضے سے 560 گرام چرس برآمد اور03_ ملزم عبداللہ ولد محراب نھڑی سکنہ پھلو جی وانڈ تعلقہ مٹھی کو گرفتار کرکے قبضے سے 1100 پاؤچز سفینہ گٹکا اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزماں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ماڈل پولیس اسٹیشن مٹھی پہ مقدمات درج۔

*پولیس اسٹیشن کلوئی*
ایس ایچ او کلوئی بمع اسٹاف کاروائی ملزم 01_ ظھور احمد ولد علی احمد پٹھان سکنہ پٹھان محلہ قاسم آباد حیدرآباد اور 02_ملزم محمود ولد عبداللہ صمد پٹھان سکنہ سکنہ پٹھان محلہ قاسم آباد حیدرآباد کو گرفتار کرکے قبضے سے 30 پیکٹ سفینہ گٹکا اور ایک ٹیوسن کار برآمد کرکے ملزماں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کلوئی پہ مقدمات درج۔

*ماڈل پولیس اسٹیشن مٹھی*
ایس ایچ او مٹھی بمع اسٹاف کاروائی ملزم امام الدین ولد مٹھاخان سمیجو سکنہ اللہ نہ آباد تعلقہ چھاچھرو کو گرفتار کرکے قبضے سے 4,800 پاؤچز گٹکا برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ماڈل پولیس اسٹیشن مٹھی پہ مقدمہ درج۔

*پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ*
انچارج سی آئی تھرپارکر بمع اسٹاف کاروائی 01_ملزم نظیر راھیمون سجاول 02_ملزم وسیم منچھری سکنہ ملاح ٹھٹہ 03_ ملزم شاہ نواز ولد صلاح محمد سید سکنہ سجاول اور 04_علی رضا ولد صدیق خاصخیلی سکنہ اسلام کوٹ گرفتار کرکے قبضے سے 3000 پاؤچز آداب گٹکا برآمد کرکے ملزماں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ پہ مقدمات درج۔

*پولیس اسٹیشن چھاچھرو*
ایس ایچ او چھاچھرو بمع اسٹاف کاروائی ملزم میگھو میگھواڑ سکنہ چھاچھرو کو گرفتار کرکے قبضے سے 600 پاؤچز آداب گٹکا برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چھاچھرو پہ مقدمہ درج۔

ایس ایس پی تھرپارکر کی جانب سے انچارج سی آئی تھرپارکر اور ایس ایچ اوز اور ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباشی دی-

*ترجمان تھرپارکر پولیس*

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر* پریس رلیز*مٹھی:-28 اگست 2026**ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے ماڈل پولیس تھانہ مٹھی  کا دورہ کی...
31/08/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر*

پریس رلیز
*مٹھی:-28 اگست 2026*

*ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے ماڈل پولیس تھانہ مٹھی کا دورہ کیا*


ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے آج ماڈل پولیس تھانہ مٹھی کا دورہ کیا۔

ایس ایس پی نے تھانے کا معائنہ کیا اور تھانہ جات کے تحت مختلف محکمانہ امور اور پولیس ڈپلائمنٹ کی تفصیلات سے آگاھی لی۔ روزنامچہ عام ، ایف آئی آر سمیت دیگر ضروری رجسٹرز کا جائزہ لیا۔ تھانہ لاکپ کا معائنہ کیا ۔ تھانہ کی مجموعی حدود کے نقشے کا اور اہم پوائنٹس کا اور اہم مقامات پر پولیس ڈپلائمنٹ کا بھی جائزہ لیا۔

ایس ایس پی نے تمام افسران و جوانوں کو ھدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروایاں تیز کی جائیں، دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے انتہائی فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی کریں۔ عوام کے ساتھ خوشی اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نا کی جائے۔

ایس ایس پی نے ایس ایچ او مٹھی کو سخت ھدایات جاری کیں کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کی جائے۔ پئٹرولنگ اور پکٹنگ کے عمل کو مربوط و موثر بنایا جائے۔ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

اس موقع پر ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تھانے کے وزٹ کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر محکمانہ و انتظامی امور کا بغور جائزہ لینا اور مزید بہتر بنانا ہے تاکہ محکمہ پولیس کو معاشرے میں ایک مثالی محکمے کے طور پر پیش کیا جا سکے-

*ترجمان تھرپارکر پولیس*

ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر پریس ریلیز مٹھی 26 اگست 2026*ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرا...
26/08/2026

ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر

پریس ریلیز
مٹھی 26 اگست 2026

*ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کے ہمراہ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کا وزٹ کیا۔*

ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کے ہمراہ 12 ربیع الاول کے مناسبت سے نکالے جانے والے مرکزی جلوسوں کا وزٹ کیا۔

انھوں نے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جاٸزہ لیا۔ روٹس کے داخلی اور خارجی راستوں، پولیس نفری کی ڈپلاٸمنٹ کو چیک کیا۔

ٹریفک کے انتظامات کو چیک کیا۔ تمام جلوس پر امن طریقے سے پولیس کے سیکیورٹی حصار میں اختتام پزیر ہوگیا۔

ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے 12 ربیع الاول کے جلوس میں شرکت بھی کی انکا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ تمام عالم انسانیت کے لیے رحمت بن کر آۓ ان کی تعلیمات پر چلتے ہمیں امن و بھاٸ چارے کو فروغ دینا ہے۔

مذہبی منافرت کو ختم کرنا ہے، ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

ضلع تھرپارکر میں عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے نکالے جانے والے تمام چھوٹی بڑے جلوسوں و ریلیوں کی سیکیورٹی کے لیے ۔

تھرپارکر پولیس کے 537 پولیس آفیشلز کے ساتھ سندھ رینجرز کے افسران و جوان بھی پولیس کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھے۔

*ترجمان تھرپارکر پولیس*

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر* پریس ریلیز *مٹھی:- 25 آگسٹ 2026* *تھرپارکر پولیس کی جانب سے  منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی، 175...
26/08/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر*

پریس ریلیز
*مٹھی:- 25 آگسٹ 2026*

*تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی، 175 لیٹر دیسی شراب، 16 پنٹیں وسکی شراب اور 420 پاؤچز گٹکا برآمد,05 ملزماں گرفتار، مقدمات درج-*

**ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز* کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

*پولیس اسٹیشن وجوٹو*
ایس ایچ او وجوٹو بمع اسٹاف کاروائی ملزم 02۔ویرسین ولد کھانو اور 02۔چینسر ولد ویرسین کولھی سکنہ پورانہ قعلہ تعلقہ مٹھی کو گرفتار کرکے قبضے سے 145 لیٹر دیسی شراب برآمد اور ملزم نانجو مل ولد چنیسر بھیل سکنہ خدابخش ھیسبانی ضلع بدین کو گرفتار کرکے قبضے سے 200 پاؤچز آداب گٹکا اور 220 رائل کنگ گٹکا برآمد کرکے ملزماں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن وجوٹو پہ مقدمات درج۔

*پولیس اسٹیشن کلوئی*
ایس ایچ او کلوئی بمع اسٹاف کاروائی ملزم ویرو ولد آئیڈان کولھیی سکنہ کلوئی کو گرفتار کرکے قبضے سے 10 پنٹیں وسکی شراب اور 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کلوئی پہ مقدمہ درج۔

*پولیس اسٹیشن ڈیپلو*
ایس ایچ او ڈیپلو بمع اسٹاف کاروائی ملزم حاجی محمد ولد صیفل ساہڑ سکنہ ڈابھی ساہڑ کو گرفتار کرکے قبضے سے 06 پنٹیں وسکی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن ڈیپلو پہ مقدمہ درج۔

ایس ایس پی تھرپارکر کی جانب سے ایس ایچ اوز اور ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباشی دی-

*ترجمان تھرپارکر پولیس*

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر**پریس ریلیز**مٹھی: 25 آگسٹ 2026* *ایس ایس پی تھرپارکر  عارف عزیز نے تھر کول کے بلاک ون، بلاک ٹو س...
26/08/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر*

*پریس ریلیز*

*مٹھی: 25 آگسٹ 2026*

*ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے تھر کول کے بلاک ون، بلاک ٹو سی پیک پروجیکٹس اور مائی بختاور ایئرپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

ایس ایس پی تھرپارکر نے ایس ڈی پی او مٹھی کے ہمراہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور چائنیز سیکیورٹی مینجمنٹ کے نمائندوں سے میٹنگ کی اور سیکیورٹی افسران نے کول منصوبوں پر تعینات سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ: سیپیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے چائنیز کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جائے۔

تھرپارکر پولیس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بروقت اور مؤثر انداز میں ادا کرتے ہوئے خطے میں امن و امان اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

*ترجمان تھرپارکر پولیس*

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر* پریس ریلیز *مٹھی:- 21 آگسٹ 2026* *تھرپارکر پولیس کی جانب سے  منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی، 383...
21/08/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر*

پریس ریلیز
*مٹھی:- 21 آگسٹ 2026*

*تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی، 3830 سفینہ گٹکا اور 18 پنٹیں وسکی شراب برآمد,04 ملزماں گرفتار، مقدمات درج-*

**ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز* کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

*ماڈل پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ*
انچارج سی آئی تھرپارکر بمع اسٹاف کاروائی ملزم سموں ولد امان اللہ درس اور ریواچند ولد تلوکچند میگھواڑ سکنہ گوڑھیار کو گرفتار کرکے قبضے سے 3500پاؤچز گٹکا اور ایک لانگ جیپ برآمد کرکے ملزماں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ پہ مقدمہ درج۔

*پولیس اسٹیشن ننگرپارکر*
ایس ایچ او ننگرپارکر بمع اسٹاف کاروائی ملزم مولچند ولد اگرو کولھی سکنہ ڈانتو تعلقہ ننگرپارکر کو گرفتار کرکے قبضے سے 330 پاؤچز سفینہ گٹکا برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن ننگرپارکر پہ مقدمہ درج۔

*پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ*
ایس ایچ او اسلام کوٹ بمع اسٹاف کاروائی ملزم روہت ولد اشوک کمار لوہانا سکنہ اسلام کوٹ کو گرفتار کرکے قبضے سے 18 پنٹیں وسکی شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ پہ مقدمہ درج۔

ایس ایس پی تھرپارکر کی جانب سے انچارج سی آئی تھرپاکر ایس ایچ او اور ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباشی دی-

*ترجمان تھرپارکر پولیس*

19/08/2026
ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر پریس ریلیز مٹھی:- 18 اگست 2026*ایس ایس پی تھرپارکر  عارف عزیز کی زیر صدارت ایس ایس پی آفیس میں کرا...
18/08/2026

ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر

پریس ریلیز
مٹھی:- 18 اگست 2026

*ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز کی زیر صدارت ایس ایس پی آفیس میں کرائیم میٹنگ*

میٹنگ میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں *ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز* نے تمام ایس ایچ اوز کی کارگردگی کا تفصیلی جائزہ لیا

اس موقع پہ ایس ایس پی صاحب نے کہا کے تمام ایس ایچ اوز کو دلیری اور محنت سے کرائیم فائیٹ کرنا ہوگا.

کجھ ایس ایچ اوز کی ناقص کارکردگی اصل ملزمان کی عدم گرفتاری پہ کجھ افسران کی سخت سرزنش سزائیں و شوکاز نوٹس۔

ایک بار پھر واضع کرتا چلوں کہ ضلع میں امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، جس پہ کسی قسم کا سمجہوتا نہیں کرونگا عوام کی جان و مال کا تحفظ عزیز ہے جسے یقینی بنانا ہوگا.

جرائم پیشہ افراد سماجی برائیاں، سماج دشمن عناصرین کے خاتمے کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت ہرگَز برداشت نہیں کی جائے گی.

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور اصل ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں.

تمام ایس ایچ اوز سرکاری پوليس موبائيل میں گشت کو یقینی بنائیں.

پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ کو مزید میسر بنائیں جرائم کی روک تھام کے لیے میسر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں.

*ترجمان تھرپارکر پولیس*

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر*⁦🇵🇰⁩*P R O U D T O S E R V E* 🇵🇰 *پریس ریلیز* ⁦🇵🇰⁩ *صادق فقیر گراؤنڈ مٹھی میں وطن عزیز کے 79 ویں ...
18/08/2026

*ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر*

⁦🇵🇰⁩
*P R O U D T O S E R V E* 🇵🇰

*پریس ریلیز*

⁦🇵🇰⁩ *صادق فقیر گراؤنڈ مٹھی میں وطن عزیز کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد*

⁦🇵🇰⁩ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم لیے قوم آج ملک بھر میں یوم آزادی خوب جوش و جذبے سے منا رہی ہے اور ملک کے مختلف اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں صادق فقیر گراؤنڈ مٹھی میں وطن عزیز کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا-

تقریب میں ایس ایس پی تھرپارکر *عارف عزیز* اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی سمیت، و دیگر سیاسی، سماجی شخصیات, اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز صاحب کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی، اس موقع پر ضلع پولیس کے تازہ دم دستے نے سلامی پیش کی۔

ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ آزادی کا دن منانا زندہ قوموں کی علامت ہے۔

*ترجمان تھرپارکر پولیس*

Address

Police Head Quarters
Mithi
69230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tharparkar Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tharparkar Police:

Shortcuts

Share