Ismail Utmankhel

Ismail Utmankhel Politician, Humanity , Social Activities, Games, Youth Events,

19/11/2025

دنیا کا سب سے وسیع اسٹیڈیم پاکستان ہے، جہاں 25 کروڑ تماشائی 77 برسوں سے اپنی ہی تباہی کا کھیل دیکھ رہے ہیں۔

مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس جمال کا اہم فیصلہ جاری ۔۔۔See more
19/11/2025

مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس جمال کا اہم فیصلہ جاری ۔۔۔See more

19/11/2025
میں ایمل ولی ہوں اورمیں منظور کو اسٹیبلشمنٹ کا آدمی کہتا ہوں،لیکن خود  سینیٹر بن کر اسی ریاستی پروٹوکول میں گھومتا ہوں ج...
19/11/2025

میں ایمل ولی ہوں اور
میں منظور کو اسٹیبلشمنٹ کا آدمی کہتا ہوں،
لیکن خود سینیٹر بن کر اسی ریاستی پروٹوکول میں گھومتا ہوں جسے میں جلسوں میں گالی دیتا ہوں۔

میں ایمل ولی ہوں اور
میں الزام لگاتا ہوں کہ منظور اسٹیبلشمنٹ کا پراجیکٹ ہے،
لیکن میں ہی وہ ہوں جس نے اسی اسٹیبلشمنٹ کے چیف کو تاحیات استثنی اور مراعات دیں۔

میں ایمل ولی ہوں اور
میں عمران خان پر چیختا ہوں کہ وہ باجوہ کے ساتھ تھا،
لیکن پھر میں نے اسی باجوہ کے اشارے پر عمران کی حکومت پی ڈیم ایم کے ساتھ ملکر گرائی اور شہباز شریف کو مسندِ اقتدار پر بٹھایا۔

میں ایمل ولی ہوں اور
میں پختونخوا کی بدامنی کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہوں،
مگر اسلام آباد میں انہی کے چیف کو ایکسٹنشن بھی دیتا ہوں اور آئینی تحفظ بھی۔

میں ایمل ولی ہوں اور
میں سہیل آفریدی کو کور کمانڈر کا آدمی قرار دیتا ہوں،
لیکن میں خود اسی کور کمانڈر کے باس کو “قومی ہیرو” کا خطاب دیتا ہوں۔

میں ایمل ولی ہوں اور
میرا گنڈاپور پر الزام تھا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کا بندہ ہے کیونکہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت زبان استعمال نہیں کرتا،
لیکن اب جب سہیل آفریدی سخت زبان استعمال کرتا ہے تو میں اس پر بھی تنقید کرتا ہوں کہ “ایسے باتیں نہ کرو، اسٹیبلشمنٹ ناراض ہو جائے گی!”
یعنی نہ نرم ٹھیک، نہ سخت ٹھیک—کیونکہ میرا معیار صرف میری سیاست ہے، اصول نہیں۔

میں ایمل ولی ہوں اور
میں پشتونوں کے سامنے “لر و بر” کا نعرہ لگاتا ہوں،
لیکن پھر پختونخوا کو پاکستان کا حصہ مان کر مرکز سے وفاداری کے سرٹیفکیٹ بھی لیتا ہوں۔

میں ایمل ولی ہوں اور
میں پشتونوں کے سامنے قوم پرستی کا کارڈ کھیلتا ہوں،
لیکن مرکز میں جا کر پنجابی بالادستی والی ن لیگ کی حکومت کو سپورٹ کرتا ہوں—
کیونکہ قوم پرستی یہاں، نوکری وہاں۔

میں ایمل ولی ہوں اور
میں خود کو باچا خان کے عدم تشدد کا وارث کہتا ہوں،
لیکن میری سیاست میں عدم تشدد سے زیادہ “ناراض نہ ہو جانا سر” کی پالیسی نظر آتی ہے۔

میں ایمل ولی ہوں اور
میں سوشل میڈیا پر اصولوں کا شور مچاتا ہوں،
لیکن میرے اصول اتنے ہی مضبوط ہوتے ہیں جتنی مجھے کرسی، عہدہ اور پروٹوکول کی ضرورت ہو۔

میں ایمل ولی ہوں جب میرا سامنا پنجاب کی مضبوط اسٹبلشمنٹ سے ہوتا ہے تو مجھے عدم تشدد یاد آتا ہے لیکن جب کمزور پشتون سے سامنا ہوتا ہے تو پھر کہتا کہ ٹھیڑی منہ تپڑ سے سیدھی ہوتی ہے۔

ھدیہ شدہ

17/11/2025

وکلا تحریک بہت جلد

Address

Mohmand

Telephone

+923339191036

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ismail Utmankhel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ismail Utmankhel:

Share