07/08/2026
مہمند ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند رضا محمد کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک لوئر انقلاب خان کی نگرانی میں لوئر مہمند میں ٹریفک پولیس نے مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندیاں لگائیں۔
دورانِ ناکہ بندی اوور لوڈنگ، ٹریفک روانی میں رکاوٹ، زائد کرایہ وصول کرنے، کالے شیشے، کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف موقع پر کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے گئے اور جرمانے عائد کیے گئے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ شہریوں کو محفوظ اور رواں ٹریفک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔