Deputy Commissioner Mohmand

Deputy Commissioner Mohmand Welcome to the official page of the District Administration Mohmand.
(1)

This platform keeps the public informed about District Administration initiatives, public service delivery, developmental projects, and official updates.

اطلاع بنام قوم برہان خیل پنڈیالی.آپ کو بذریعہ نوٹس ھذا مطلع کیا جاتا ہے کہ بمورخہ 03/09/2026 آپ کے علاقے شہید بانڈہ تحصی...
02/09/2026

اطلاع بنام قوم برہان خیل پنڈیالی.
آپ کو بذریعہ نوٹس ھذا مطلع کیا جاتا ہے کہ بمورخہ 03/09/2026 آپ کے علاقے شہید بانڈہ تحصیل پنڈیالی میں لائیم سٹون لیز بنام M/S two star mohmand pvt ltd رقبہ (32.29 ایکڑ) ٹوکن نمبر (6618/2026) اجلاس عام بتاریخ 03/09/2026 بوقت 11.00AM بجے بمقام اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس یکہ غنڈ میں منعقد ہوگا۔ آپ سب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اجلاس عام میں شرکت کر کے اپنے تحفظات یا شکایات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں بصورت دیگر اجلاس عام کے بعد کوئی عذر یا درخواست قابل قبول نہیں ہوگی اور مذکورہ لیز پر قانون کے مطابق کاررائی مکمل کی جائیگی

اطلاع بنام قوم برہان خیل پنڈیالی. آپ کو بذریعہ نوٹس ھذا مطلع کیا جاتا ہے کہ بمورخہ 03/09/2026 آپ کے علاقے شہید بانڈہ تحص...
02/09/2026

اطلاع بنام قوم برہان خیل پنڈیالی.
آپ کو بذریعہ نوٹس ھذا مطلع کیا جاتا ہے کہ بمورخہ 03/09/2026 آپ کے علاقے شہید بانڈہ تحصیل پنڈیالی میں لائیم سٹون لیز بنام M/S two star mohmand pvt ltd رقبہ (198.75 ایکٹر) ٹوکن نمبر (6669/2026) اجلاس عام بتاریخ 03/09/2026 بوقت 11.00AM بجے بمقام اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس یکہ غنڈ میں منعقد ہوگا۔ آپ سب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اجلاس عام میں شرکت کر کے اپنے تحفظات یا شکایات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں بصورت دیگر اجلاس عام کے بعد کوئی عذر یا درخواست قابل قبول نہیں ہوگی اور مذکورہ لیز پر قانون کے مطابق کاررائی مکمل کی جائیگی.

اطلاع عام بنام اولیٰ شاہ تحصیل امبار.آپ کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 03/09/2026 کو آپ کے علاقے، اولی شاہ تحص...
02/09/2026

اطلاع عام بنام اولیٰ شاہ تحصیل امبار.
آپ کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 03/09/2026 کو آپ کے علاقے، اولی شاہ تحصیل امبار میں واقع لیز بنام ایم. اور مظہر حسین نوکن نمبر (2025/5657) کے سلسلے میں اجلاس عام مورخہ 03/09/2026 بوقت 12:00 PM بجے بمقام اسسٹنٹ کمشنر آفس، یکہ غنڈ منعقد ہوگا۔
آپ سب کو اجلاس عام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ اپنے تحفظات یا شکایات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔ بصورت دیگر اجلاس عام کے بعد کوئی اعتراض یا درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔

اوپن ڈور پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند اپنے دفتر میں عوامی مسائل سن رہے ہیں اور متعلقہ افسران کو عوام کے جائز مس...
02/09/2026

اوپن ڈور پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند اپنے دفتر میں عوامی مسائل سن رہے ہیں اور متعلقہ افسران کو عوام کے جائز مسائل کے حل کے لیے مناسب کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

آج مورخہ 01-09-2026 کو ڈپٹی کمشنر مہمند کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ مہمند کی جانب سے تحصیل امبار میں حالیہ بارش...
01/09/2026

آج مورخہ 01-09-2026 کو ڈپٹی کمشنر مہمند کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ مہمند کی جانب سے تحصیل امبار میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث متاثر ہونے والے خاندانوں میں فوری طور پر NFI Packages (Non-Food Items) تقسیم کیے گئے۔

مزید برآں، متاثرہ خاندانوں کے تمام متعلقہ کیسز کو Digital Compensation App پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو بروقت اور شفاف طریقے سے معاوضہ فراہم کرنے کے لیے مزید ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ مہمند متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون اور ہر ممکن معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے اور ان کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

صافی و حلیمزئی قبائل کا غلنئی جرگہ ہال میں ایک جرگہ منعقد ہوا۔
01/09/2026

صافی و حلیمزئی قبائل کا غلنئی جرگہ ہال میں ایک جرگہ منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی ہدایات پر ضلع بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو ضابطے کے تحت لانے کے سلسلے میں آج...
31/08/2026

ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی ہدایات پر ضلع بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو ضابطے کے تحت لانے کے سلسلے میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مہمند نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت مہمند کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلع مہمند میں پیسٹیسائیڈ (کیڑے مار ادویات) ڈیلرز کی رجسٹریشن اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مقررہ SOPs پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پیسٹیسائیڈ ڈیلرز کے لائسنسنگ و رجسٹریشن کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ اور ضلع بھر میں معیاری زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ مہمند حکومت خیبرپختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی اور عوامی ایجنڈے کے مطابق زرعی و صارفی منڈیوں میں شفافیت اور ضابطہ بندی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی ہدایات پر قبائلی عوام کے ساتھ مسلسل رابطے اور مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنا...
31/08/2026

ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی ہدایات پر قبائلی عوام کے ساتھ مسلسل رابطے اور مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں آج خوگا خیل قبیلے کے مشران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مہمند سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قبائلی مشران نے قبیلے کو درپیش مختلف مسائل سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے مشران کے مسائل غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان مسائل کے بروقت اور احسن انداز میں حل کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، نیز واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے قبائلی عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ مہمند حکومت خیبرپختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی اور عوامی ایجنڈے کے مطابق قبائلی مشران کے ساتھ مشاورت اور مکالمے کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے آج 28 اگست 2026 کو حکومت خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی اور عوامی ایجنڈے ...
28/08/2026

ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے آج 28 اگست 2026 کو حکومت خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی اور عوامی ایجنڈے کی روشنی میں تحصیل حلیم زئی کا دورہ کیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) شکیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سکندر افضال اور تحصیلدار حلیم زئی سیار احمد بھی ہمراہ تھے۔
تارو خیل میں نئے تعمیر شدہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا، جہاں سینکڑوں مقامی عمائدین، کھلاڑیوں اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے حکام کی موجودگی میں کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کی گئیں۔ اُنہوں نے سلطان خیل کا بھی دورہ کیا جہاں پر ایک اور کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا گیا اور کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں بابی خیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بڑی تعداد میں شائقین کی موجودگی میں بابی خیل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم میں ٹرافی اور نقد انعام تقسیم کیا۔ دورے کے اختتام پر کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم، غلنئی میں فٹبال کے فائنل میچ میں شرکت کی اور کھلاڑیوں میں ٹرافی اور فٹبال کٹس تقسیم کیں، اور نوجوانوں میں نظم و ضبط اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں کھیلوں کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمہمند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی اور عوامی ایجنڈے کے مطابق مہمند کے نوجوانوں کے لیے معیاری کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

Address

Civil Colony Headquarter Ghallanai
Mohmand
24650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Mohmand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Mohmand:

Shortcuts

Share