06/05/2026
پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی مولانا شیخ ادریس کی شہادت پر تعزیت
ممتاز عالم دین مولانا شیخ ادریس کی شہادت پوری پختون قوم کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے. وہ ایک معتدل، باوقار، امن پسند اور قابلِ احترام دینی و سماجی شخصیت تھا انہوں نے پوری زندگی دین، علم اور عوام کی خدمت میں گزاری شہید کے اہلِ خانہ، شاگردوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں. اللہ تعالیٰ شہید مولانا شیخ ادریس کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے.
پختونخوا ایک بار پھر بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے. افسوس کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے صورتحال کی سنگینی کے باوجود مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں. پختونخوا کے عوام مزید خونریزی اور لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے. مولانا شیخ ادریس کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں.
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مرکزی و صوبائی حکومت اور ریاستی ادارے پختونخوا کی سرزمین پر امن کو ہر صورت یقینی بنائے. دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ، عملی اور دیرپا اقدامات کیے جائیں۔
جاری کر دہ:
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان