24/08/2026
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی میں پیش آنے والے مبینہ واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق ایک آرمی افسر اور یونیورسٹی طلبہ کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے دوران طلبہ کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے گئے، جبکہ بعد ازاں پستول سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے طلبہ کے لیے خوف کی نہیں بلکہ تعلیم، مکالمے اور محفوظ ماحول کی جگہ ہیں۔ کسی بھی یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ بدسلوکی، دھونس، تشدد یا اسلحے کی نمائش کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی شفاف، غیر جانب دار اور فوری تحقیقات کی جائیں، تمام فریقین کا مؤقف سنا جائے اور اگر کسی فرد کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے تو اس کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
ہم طلبہ کو بھی پرامن اور آئینی طریقے سے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی تلقین کرتے ہیں۔ یونیورسٹیوں میں طاقت اور اسلحے کی نہیں، دلیل، قانون اور تعلیم کی حکمرانی ہونی چاہیے۔
جاری کردہ:
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان