Insaf Youth Wing Multan

Insaf Youth Wing Multan � Official Youth Voice of PTI Multan �
Unity • Passion • Change �
For Justice & Democracy
Multan

12/06/2026

📢 اعلامیہ انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان

آج سیکرٹری جنرل انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان ذیشان پٹھان کی ہدایت پر انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
🔹 میٹنگ میں بانی چیئرمین عمران خان کو رات کے اندھیرے میں اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کے عمل کی شدید مذمت کی گئی اور اسے بنیادی انسانی و قانونی حقوق کے منافی قرار دیا گیا۔
🔹 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان کی تمام تحصیلوں کے نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کیے جائیں گے تاکہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
🔹 میٹنگ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انصاف یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کو یونین کونسل (UC) لیول تک وسعت دی جائے گی تاکہ نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی اور تنظیمی رابطوں کو مزید فعال بنایا جا سکے۔
انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان نوجوانوں کی آواز کو مضبوط بنانے اور تنظیمی استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
جاری کردہ:
انفارمیشن سیکرٹری
انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان

Zeeshan Khan ❤️

05/06/2026

📢 انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آج انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان کے نائب صدر صدیق خاکوانی کے ستر سالہ بزرگ والد کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔

اس موقع پر ہم انصاف یوتھ ونگ کی پوری قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فوری کردار ادا کرتے ہوئے آواز بلند کی اور ہر ممکن تعاون کیا۔

خصوصاً
وقار خان
صدر انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب

ملک وقاص بھپلا
صدر انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان

مخدوم عمر قریشی
سینئر نائب صدر انصاف یوتھ ونگ ملتان

ذیشان خان
جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان

چوہدری امتیاز علی
سینئر نائب صدر انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان
شکیل اعجاز (نائب صدر)
اسد شاہین (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری )
ملک بلال آرائیں (صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ملتان)
ہم تمام قائدین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہو کر بھرپور کردار ادا کیا۔
انصاف یوتھ ونگ اپنے کارکنان کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑی رہے گی۔ ✊🇵🇰
اسی خوشی کے ساتھ ایک دکھ کی بات کر ہماری مقامی لیڈر شپ سوئی رہی ستر سال کا بزرگ جیل میں بیٹھا تھا 💔

جاری کردہ:
ملک مرسلین صادق
انفارمیشن سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان

05/06/2026

🚨 شدید مذمت 🚨
انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان کے نائب صدر صدیق خاکوانی کے گھر پر ریاستی جبر کی انتہا کر دی گئی ہے۔
دو دن قبل اُن کے بھائی کو گرفتار کیا گیا، اور آج اُن کے ستر سالہ بزرگ والد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ایک بزرگ انسان کو صرف سیاسی وابستگی کی بنیاد پر گرفتار کرنا کھلی زیادتی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
صرف ایک مطالبہ کیا جا رہا ہے: "پی ٹی آئی چھوڑ دو"
ہم اس ظلم، انتقام اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
آواز دبانے سے حق ختم نہیں ہوتا، بلکہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔
جاری کردہ:
انفارمیشن سیکرٹری
انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان

01/06/2026

انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان کی میٹینگ میں
انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "انصاف یوتھ ونگ بھی حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور اور فعال طریقے سے شرکت کرے گی" اور کپتان کے سپاہی ہر یو سی میں تحریک انصاف کا پرچم بلند کریں گے۔
جاری کردہ:
سیکرٹری انفارمیشن انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان

31/05/2026

امیدوار یو سی چیئرمین ڈاکٹر اکبر میو کی طرف سے دیے گئے پروقار ظہرانے میں
میاں ایاز احمد بودلہ (ایم پی اے، شجاع آباد)
صدیق خان خاکوانی (نائب صدر، انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان)
ملک مرسلین صادق (انفارمیشن سیکرٹری، انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان)
راؤ بلال عبید (صدر، انصاف یوتھ ونگ شجاع آباد)
آصف زوار کھاکھی (جنرل سیکرٹری، انصاف یوتھ ونگ شجاع آباد) کی خصوصی شرکت
ایم پی اے میاں ایاز احمد بودلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور پارٹی کی اصل طاقت یعنی نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا۔ نوجوان ہی ملک اور پارٹی کا حقیقی سرمایہ ہیں۔
انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "انصاف یوتھ ونگ بھی حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور اور فعال طریقے سے شرکت کرے گی" اور کپتان کے سپاہی ہر یو سی میں تحریک انصاف کا پرچم بلند کریں گے۔

نوجوانوں کے جمہوری حق پر ڈاکہ نامنظور! ❌موجودہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ووٹ کی قانونی عمر 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنے ...
30/05/2026

نوجوانوں کے جمہوری حق پر ڈاکہ نامنظور! ❌
موجودہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ووٹ کی قانونی عمر 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنے کی ممکنہ شرمناک ترمیم کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد نوجوان آبادی کو ان کے بنیادی اور آئینی حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کی ایک بزدلانہ سازش ہے۔
حکمران نوجوانوں کے شعور اور عمران خان کے بیانیے سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے وہ نوجوان نسل کو ملکی سیاست سے مائنس کرنا چاہتے ہیں۔
ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں:
نوجوان اس ملک کا مستقبل بھی ہیں اور حال بھی۔
تحریکِ انصاف نوجوانوں کے حقوق کی محافظ ہے۔
ہم کسی بھی ایسی ترمیم کو یکسر مسترد کرتے ہیں جو نوجوانوں کی آواز کو دبانے کے لیے لائی جائے۔
منجانب:
ملک مرسلین صادق
انفارمیشن سیکرٹری، انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان
ملک وقاص بھپلا (صدر)
ذیشان پٹھان (جنرل سیکرٹری)
ٹیم انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان

29/05/2026

عید ملن ملاقات 🌙✨
ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف یوتھ وِنگ ملتان ذیشان پٹھان کی عید کے پرمسرت موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ پنجاب عون عباس صاحب سے خصوصی ملاقات۔
ملاقات میں عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت یوتھ وِنگ کے تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی۔ عمران خان کے نظریے کے لیے ہماری جدوجہد انشاءاللہ جاری رہے گی۔

29/05/2026

عید ملن ملاقات 🌙✨
ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف یوتھ وِنگ ملتان ذیشان پٹھان کی عید کے پرمسرت موقع پر حقیقی ایم این اے بیرسٹر تیمور الطاف صاحب سے خصوصی ملاقات۔
ملاقات میں عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت یوتھ وِنگ کے تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی۔ عمران خان کے نظریے کے لیے ہماری جدوجہد انشاءاللہ جاری رہے گی۔

29/05/2026

آج صدرملک وقاص بھپلا کی زیرِ صدارت انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان کا پہلا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران نےشرکت کی۔
نئے اور پرانے ساتھیوں کا باہمی تعارف ہوا تاکہ ایک ٹیم کے طور پر کام کا آغاز کیا جا سکے۔
بانی چیئرمین عمران خان کی استقامت اور 9 مئی کے تمام اسیران کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ملتان میں یوتھ ونگ کو مزید فعال اور منظم بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی
تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرنے کے لیے تحصیل کی سطح پر عہدیداروں کے نوٹیفکیشنز جلد جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انصاف یوتھ ونگ ملتان اب پہلے سے زیادہ منظم اور متحرک ہو کر میدانِ عمل میں نکلے گی!
جاری کردہ:
انفارمیشن سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملتان

Address

Multan
60700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Youth Wing Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share