03/02/2026
شعبان المعظم کی 15 ویں رات کو شب برأت
یہ مبارک شب ( یعنی رات)
جہنم کی بھڑکتی آگ سے براءت ( یعنی چھٹکارا)
پانے کی رات ہے۔۔۔۔
فضیلت اور عبادت: احادیث کے مطابق اس رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی مغفرت فرماتا ہے، سوائے مشرک اور کینہ پرور کے۔ یہ رات خصوصی نوافل اور تلاوتِ قرآن کے لیے مستحب ہے۔
نوٹ: علماء نے اسے انفرادی طور پر عبادت کی رات قرار دیا ہے
شب برات گناہوں پر ندامت اور توبہ و استغفار کے ذریعے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ” شعبان کی پندرہویں شب کومیں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کواپنی آرام گاہ پر موجود نہ پایا تو تلاش میں نکلی دیکھا کہ آپ جنت البقیع کے قبرستان میں ہیں پھر مجھ سے فرمایا کہ آج شعبان کی پندرہویں رات ہے ،اس رات میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور قبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ گنہگاروں کی بخشش فرماتا ہے۔“
دوسری حدیث میں ہے”اس رات میں اس سال پیدا ہونے والے ہر بچے کانام لکھ دیا جاتاہے ،اس رات میں اس سال مرنے والے ہر آدمی کانام لکھ لیا جاتاہے،اس رات میں تمہارے اعمال اٹھائے جاتے ہیں،اور تمہارارزق اتارا جاتاہے۔“
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں منقول ہے کہ اس رات میں عبادت کیا کرواوردن میں روزہ رکھا کرو،اس رات سورج غروب ہوتے ہی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اعلان ہوتا ہے کون ہے جو گناہوں کی بخشش کروائے؟کون ہے جو رزق میں وسعت طلب کرے؟کون مصیبت زدہ ہے جو مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہو؟
خداوند کریم رؤف الرحیم اپنی رحمت کے صدقے ہماری بے حساب بخشش و مغفرت فرمائے اور بروز محشر سرکار دوعالم نور مجسم (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفاعت سے بہرہ مند فرماۓ آمین!
پچھلی راتِیں رَحمت ربّ دِی کرے بلند آوازاں
بخشش مَنگن والِیاں کارَن کُھلا ہے دروازہ
゚viralシ Mohammad Mudassir Kaif Dewan SYED