Team Gillani

Team Gillani Reels of YRG

Congratulations 🎉 Chairman Senate of Pakistan Syed Yousuf Raza Gillani elected as Founding Chairman of the INTER-PARLIAM...
12/04/2025

Congratulations 🎉

Chairman Senate of Pakistan Syed Yousuf Raza Gillani elected as Founding Chairman of the INTER-PARLIAMENTRY
SPEAKERS CONFERENCE (ISC)

🇵🇰

21/06/2023

ملتان کے اس فاضل ممبر نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے یوسف رضا گیلانی پر تنز کیا کہ انہوں نے سرائیکی صوبہ کا بل پاس کیوں نہیں کیا، کیا ان کو پارلیمانی اقدار کا نہیں پتہ؟ علی موسیٰ گیلانی
ایسے لوگوں کی وجہ سے سرائیکی خطہ کے لوگ پستے ہیں، علی موسیٰ گیلانی

01/09/2022

اہلیانِ ملتان سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے بطور وزیراعظم پاکستان ملتان کو چوک کمہاراں والا فلائی اوور جیسا پراجیکٹ مفادِ عامہ کیلئے تحفہ میں دینے پر انکی مشکور ہے
چوک کمہاراں والا فلائی اوور سے طالب علم، کاروباری، نوکری پیشہ، بچے بڑے بزرگ سب مستفید ہورہے ہیں، عوامی رائے

ضمنی الیکشن    یونین کونسل بھینی بستی اہل پور پہنچنے پر اہلِ علاقہ کیجانب سے والہانہ استقبال سید علی موسیٰ گیلانی کی ران...
19/08/2022

ضمنی الیکشن
یونین کونسل بھینی بستی اہل پور پہنچنے پر اہلِ علاقہ کیجانب سے والہانہ استقبال
سید علی موسیٰ گیلانی کی رانا سرور اور رانا عدنان کیطرف سے منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت اور شرکاء سے خطاب
اہلیانِ بستی اہل پور کیطرف سے سید علی موسیٰ گیلانی کو بھرپور حمایت حاصل

ملتان۔ سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ر...
15/08/2022

ملتان۔ سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک عبدالغفار ڈوگر کی رہائشگاہ آمد

ملتان۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک عبدالغفار ڈوگر کو وزیرِ مملکت بننے پر مبارکباد پیش کی

ملتان۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سید تنویرالحسن گیلانی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک ارشد راں بھی موجود

15/08/2022

ملتان: سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی اور سابق صوبائی وزیر پنجاب سید علی حیدر گیلانی کی تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر PP-211 چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی رہائشگاہ آمد

ملتان۔ سید یوسف رضا گیلانی اور سید علی حیدر گیلانی نے چوہدری خالد جاوید وڑائچ سے انکی والدہ مرحومہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت بھی کی

ملتان۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سید تنویرالحسن گیلانی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک ارشد راں بھی ہمراہ موجود۔

ضمنی الیکشن  یونین کونسل کوٹھے والہ سے زاہد گجر اور وسیم ہراج  نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں ...
14/08/2022

ضمنی الیکشن
یونین کونسل کوٹھے والہ سے زاہد گجر اور وسیم ہراج نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور سید علی موسیٰ گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان

ضمنی الیکشن  سید علی موسیٰ گیلانی کی یونین کونسل بدھلہ سنت، براہمن والا آمدڈاکٹر بوبی جٹ، تنویر گِل اور راشد گِل نے ساتھ...
14/08/2022

ضمنی الیکشن
سید علی موسیٰ گیلانی کی یونین کونسل بدھلہ سنت، براہمن والا آمد
ڈاکٹر بوبی جٹ، تنویر گِل اور راشد گِل نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور سید علی موسیٰ گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان

ضمنی الیکشن  سید علی موسیٰ گیلانی کی یونین کونسل کھگے والہ بستی ٹبہ میں چوہدری صابر گجر، چوہدری داؤد گجر، چوہدری مجاہد گ...
14/08/2022

ضمنی الیکشن
سید علی موسیٰ گیلانی کی یونین کونسل کھگے والہ بستی ٹبہ میں چوہدری صابر گجر، چوہدری داؤد گجر، چوہدری مجاہد گجر کیطرف منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور ورکرز کو پولنگ ڈے کیلئے متحرک کیا

ملتان: سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی سے گیلانی ہاؤس ملتان حلقہ   سے یوتھ ونگ کی ملاقاتملتان: نوجوانوں نے سید علی ...
14/08/2022

ملتان: سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی سے گیلانی ہاؤس ملتان حلقہ سے یوتھ ونگ کی ملاقات
ملتان: نوجوانوں نے سید علی حیدر گیلانی کی سربراہی میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سید علی موسیٰ گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا

سابق وزیراعظم پاکستان سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کا پاکستان کے 75ویں (ڈائمنڈ جوبلی) یومِ آزادی کے موقع پر پیغام۔پاکستان ...
14/08/2022

سابق وزیراعظم پاکستان سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کا پاکستان کے 75ویں (ڈائمنڈ جوبلی) یومِ آزادی کے موقع پر پیغام۔

پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے پر مسرت موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں مادر وطن "پاکستان” کے حصول کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں بانیانِ پاکستان کی لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آج ہم نظریہ ِپاکستان کو برقرار رکھنے اور پاکستان کو ایک مثالی جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اس سال ہم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی بھی منا رہے ہیں اور اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد عوام بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں میں قومی یکجہتی ، نظریہ ِپاکستان اور تحریکِ آزادی کے بارے میں شعوراجاگر کرنا ہے ۔ اس تاریخی موقع کو منانے کے حوالے سے تمام اداروں کی کاوشیں لائق ِ تحسین ہیں۔

ڈائمنڈ جوبلی کے اس موقع پر ہمیں اپنی کامیابوں اور خامیوں کا بھی احاطہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اپنی 75 سالہ تاریخ میں ہم نے مختلف مشکلات پر کامیابی سے قابو پایا۔ ہم نہ صرف ایک ایٹمی قوت بن کر ابھرے ، بلکہ دہشت گردی کے عفریت کو بھی شکست دی۔ حالیہ ماضی میں ہم نے کورونا وبا پر بھی کامیابی سے قابو پایا۔ اس تاریخی موقع پر ، ہم افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ میں پاکستان کے محنت کشوں ، مزدوروں ، خواتین ، کاروباری برادری ، اقلیتوں اور اُن تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔

ہمیں آج یوم ِ آزادی مناتے ہوئے غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِتسلط جموں و کشمیر کے مظلوم اور بھارتی جبر و استبداد کے شکار بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے۔ بھارت کئی دہائیوں سے کشمیر میں انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 ء کو آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی قانونی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدامات کو بھی تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔ میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اقوام ِمتحدہ کی قرادادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد کی ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

میں قوم کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک کی تعمیرو ترقی کے لیے ثابت قدم رہتے ہوئے دلجمعی سے کام جاری رکھیں ۔ آج پاکستانی قوم کو درپیش معاشرتی، معاشی اور سلامتی کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ آ ئیے ، عہد کریں کہ ہم اس وطن کے لوگوں کے وقار اور عزت نفس، اور اِس مادر وطن کی عظمت اور سربلندی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انشاءاللہ !

Address

Siyal Real Estate, Opposite BZ-University
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Gillani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Team Gillani:

Share