01/10/2026
گزشتہ روز بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں موٹاپا اور اس سے آگاہی کے حوالے سے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجھے بطور Guest Speaker مدعو کیا گیا۔
اس موقع پر میں نے موٹاپا، اس کے اسباب، صحت پر اس کے اثرات اور اس کی روک تھام و علاج کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ موٹاپے کا مؤثر اور دیرپا حل صرف ادویات تک محدود نہیں بلکہ ایک صحت مند طرزِ زندگی بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
فاسٹ فوڈ اور غیر ضروری چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز،متوازن غذا کا استعمال ،روزمرہ جسمانی سرگرمی اور باقاعدہ ورزش موٹاپے کی روک تھام اور علاج میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ کم از کم 30 منٹ روزانہ واک یا ہفتے میں تقریباً 150 منٹ کی معتدل جسمانی سرگرمی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ موٹاپے کے علاج میں موجود جدید ادویات، خصوصاً Tirzepatide، کے فوائد اور مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پروگرام کے دوران Getz Pharma کے تعاون سے BMI اور موٹاپے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ شعبہ کے اساتذہ، اسٹاف اور طلبہ کے بلڈ گلوکوز کی اسکریننگ بھی کی گئی۔
پروگرام کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض صاحب، ڈین، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن تھے۔ شعبہ نیوٹریشن کے چیئرمین ڈاکٹر خرم صاحب نے پروگرام کے انتظامات نہایت خوبصورتی اور احسن انداز میں انجام دیے۔
اس محفل کی ایک خاص بات طلبہ کا غیر معمولی جوش و جذبہ تھا۔ طلبہ نے نہ صرف پروگرام کی نظامت انتہائی عمدگی سے سنبھالی بلکہ موٹاپے، غذائیت، ذیابیطس اور اس کے علاج سے متعلق متعدد دلچسپ اور اہم سوالات بھی کیے۔ ان کے سوالات نے اس علمی نشست کو مزید مفید اور interactive بنا دیا۔
ایسے پروگرامز نہ صرف علمی اور تعلیمی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے تجربات، خیالات اور علم سے استفادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض صاحب، ڈین فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن، ڈاکٹر خرم صاحب، چیئرمین شعبہ، تمام اساتذہ، طلبہ اورGetz Pharma کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنے احسن انداز میں اس پروگرام کا انعقاد کیا اور مجھے اس علمی سرگرمی کا حصہ بننے کا موقع دیا۔
ڈاکٹر محمد ساجد چودھری
FCPS | Endocrinologist & Consultant Physician
HealthAwareness